نئی محفل فورم پر خوش آمدید

ہجـــــر

محفلین
اسلام و علیکم

سب کو میری طرف سے بہت مبارک ہو
بہت محنت طلب کام انجام دیا ہے آپ سب نے
اور بہت اچھا بھی لگ رہا ہے سب کچھ نیا نیا نکھرا نکھرا سا

بہت خوش رہئے سب
 

میر انیس

لائبریرین
ماشاللہ محفل فورم تو اب بہت ہی رنگین ہوگیا ہے۔ پہلا والا ورژن تو پھیکا پھیکا سا لگتا تھا یہ شاید اس کو دیکھ کر وہ سوفٹ وئیر اب پھیکا لگ رہا ہے۔ ویسے سچی بات ہے کہ مین نے محفل میں اپنی کچھ ذاتی وجوہات کی وجہ سے آنا چھوڑ دیا تھا لیکن اب دوبارا آنے کو اور کچھ لکھنے کو دل کرتا ہے
تعریفوں کے بعد ایک مسئلکہ پیش کردوں کہ میں باوجود لاگ ان ہونے کے ابھی تھوڑی دیر پہلے تک جب بھی پیغام بھیجتا تھا تو لکھا آتا تھا کہ آپ لاگ ان نہیں ہیں ۔ بار بار لاگ آئوٹ خود بخود ہی ہو رہا تھا۔
 

عثمان

محفلین
لوگوں نے چھوٹے فونٹ کا کچھ ایسا شور مچایا ہے کہ ہم سنجیدگی سے اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ تمام مینو اور اضافی معلومات کو نسخ فونٹ میں کر دیں اور پیغامات وغیرہ کو نستعلیق میں۔ :)
یہ غضب نہ کیجئے گا۔ کم از کم اس تھیم کو کلی طور پر نستعلیق میں ہی رکھیں۔ جب ایک دفعہ نستعلیق کی لت پڑ جائے تو کہیں اور دیکھنے کو جی نہیں کرتا۔ :)
 

عثمان

محفلین
اگر میں کسی مراسلے کو غلطی پسند کروں اور پھر ناپسند کردوں تو کیا مراسلہ نگار کو دو پیغامات ارسال ہونگے کہ عثمان نے فلاں دھاگے پر آپ کے مراسلے کو پسند کیا ہے اور اب ناپسند کر دیا ہے ؟ o_O
 
اگر میں کسی مراسلے کو غلطی پسند کروں اور پھر ناپسند کردوں تو کیا مراسلہ نگار کو دو پیغامات ارسال ہونگے کہ عثمان نے فلاں دھاگے پر آپ کے مراسلے کو پسند کیا ہے اور اب ناپسند کر دیا ہے ؟ o_O

عموماً ایسے سوشل نیٹورکنگ نظام میں انسانی جذبات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ اگر بے حد ضروری نہ ہو تو بعض باتوں کی تشہیر نہیں کی جاتی۔ چوں کہ پیغامات پسند کیا جانا ایک ترغیبی عمل ہے اور اس سے احباب کی فعالیت اور شرکت کو مہمیز ملتی ہے اس لئے اس کی اطلاع دی جاتی ہے جبکہ پیغام پسند نہ کیا جانا، کسی کو دوستوں کی فہرست سے خارج کرنا، کسی کی اقتداء ترک کرنا وغیرہ دل شکن باتیں ہیں اس لئے اس کی اطلاع جاری نہیں کی جاتی۔ :)
 
ابھی ابھی ہم نے اردو محفل کو زین فورو کے حالیہ اسٹیبل ورژن پر اپگریڈ کر دیا ہے۔ اور ساتھ ہی فیو آئیکن بھی تبدیل کر دیا ہے۔ اگر کسی کو اس تبدیلی کے باعث کوئی فرق نظر آئے تو مطلع فرمائیں۔ :)
 

بلال

محفلین
ابھی ابھی ہم نے اردو محفل کو زین فورو کے حالیہ اسٹیبل ورژن پر اپگریڈ کر دیا ہے۔ اور ساتھ ہی فیو آئیکن بھی تبدیل کر دیا ہے۔ اگر کسی کو اس تبدیلی کے باعث کوئی فرق نظر آئے تو مطلع فرمائیں۔ :)
واہ جی واہ، بہت ہی زبردست فیو آئی کان ہے۔ ویسے یہ تو مجھ سے بھی پڑھا جا رہا ہے۔ :)
جس دن آپ نے پرانے یو آر ایل کو ری ڈائیریکٹ کیا تھا اس وقت ٹھیک ری ڈائیریکٹ ہو رہے تھے۔ یعنی پرانا یو آر ایل دو تو خودبخود نیا ہو جاتا تھا لیکن اب پرانے سارے یو آر ایل محفل کے صفحہ اول پر ری ڈائیریکٹ کر رہے ہیں۔ یوں تو مجھے کوئی مشکل نہیں ہو رہی کیونکہ میں خود ہی پرانے کو نئے میں تبدیل کر لیتا ہوں کیونکہ تھریڈ نمبر وہی پرانے ہیں۔ لیکن میں نے اپنے بلاگ پر جگہ جگہ محفل کے لنک دیئے ہوئے ہیں۔ اب لوگ شکایت درج کروا رہیں کہ لنک تو محفل کے صفحہ اول کا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس وقت تو کوئی گڑبڑ ہوئی لگتی ہے۔ وی بلیٹن 4 کے روابط بھی ری ڈائریکٹ نہیں ہو رہے۔

ایڈٹ: معذرت، غلط ربط دے دیا تھا۔ :)
 

عثمان

محفلین
اور ساتھ ہی فیو آئیکن بھی تبدیل کر دیا ہے۔ اگر کسی کو اس تبدیلی کے باعث کوئی فرق نظر آئے تو مطلع فرمائیں۔ :)
کروم پر فیو آئیکن میں کوئی تبدیلی دیکھائی نہیں دی۔
فائر فاکس میں ایڈریس بار پر فیو آئیکن نیا دیکھائی دے رہا ہے۔ لیکن اسے فیورٹ میں محفوظ کرو تو پھر وہی پرانا آئیکن نمودار ہوتا ہے۔ :confused:
 
ایک ربط تو یہ ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?14000
یہ وی بلیٹن 3 کا ربط ہے، اسے اس کے ربط پر ری ڈائریکٹ ہونا چاہیے، لیکن یہ صفحہ اول پر ری ڈائریکٹ ہو رہا ہے۔ اگر وی بلیٹن 4 والا ربط استعمال کیا جائے تو یہ درست ری ڈائریکٹ ہوتا ہے۔

نبیل بھائی، ہم نے ریگیولر ایکسپریشن میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ ذرا پھر سے آزما کر دیکھ لیں۔ ان شاء اللہ کام کرنا چاہئے۔ بلال بھائی کوئی ریڈائریکٹ درست نہ ہو رہا ہو تو اس کا نمونہ ضرور دیجئے گا۔ :)
 
پرانے پی ایچ پی بی بی والے روابط بھی کام نہیں کر رہے۔
مثلا یہ ربط۔ اسے یہاں ری ڈائریکٹ ہونا چاہیے۔

ہم نے پی ایچ پی بی بی والے روابط کا بھی انتظام کر دیا ہے۔ لیکن ہمیں شبہہ ہے کہ آپ نے جو تمثیلی روابط دیئے ہیں وہ مختلف ہیں۔ کیوں کی تھریڈ آئی ڈی یکساں نہیں ہے۔ :)
 
کروم پر فیو آئیکن میں کوئی تبدیلی دیکھائی نہیں دی۔
فائر فاکس میں ایڈریس بار پر فیو آئیکن نیا دیکھائی دے رہا ہے۔ لیکن اسے فیورٹ میں محفوظ کرو تو پھر وہی پرانا آئیکن نمودار ہوتا ہے۔ :confused:

فیو آئیکن کی کیشنگ بڑی جناتی ہوتی ہے۔ آپ فیوریٹ سے اردو محفل کے تمام روابط حذف کر دیں۔ کیشے وغیرہ اور ٹیمپوریری انٹرنیٹ فائلز حذف کر دیں اس کے بعد براؤزر کو پھر سے کھولیں تو افاقہ ہونا چاہئے۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
فورم پر ایک پورٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ابھی یہ تجرباتی فیز میں ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کو بہتر بنایا جاتا رہے گا۔
 
Top