نئے شادی شداؤں کے نام

اف فوہ ! تو آپ بھی شامل تھے مبارک باد دینے والوں میں۔ پہل شاید فلک شیر بھائی نے کی ، پھر الشفاء بھائی، شمشاد بھائی، عینی شاہ بٹیا ، گویا تانتا ہی بندھ گیا۔

ارے ظالمو ہم نے بھی تو ابھی 19 مارچ کو اپنی شادی کی سلور جوبلی ہی منائی ہے، کیا ہما را حق نہیں بنتا شادی کی مبارک باد وصول کرنے کا؟
مزے کی بات یہ کہ ساری مبارک بادیں سعود بھائی کے دل کو چھو گئیں جبھی سب کو دل یعنی "دوستانہ" کی ریٹنگ دیتے رہے۔
 
اف فوہ ! تو آپ بھی شامل تھے مبارک باد دینے والوں میں۔ پہل شاید فلک شیر بھائی نے کی ، پھر الشفاء بھائی، شمشاد بھائی، عینی شاہ بٹیا ، گویا تانتا ہی بندھ گیا۔

ارے ظالمو ہم نے بھی تو ابھی 19 مارچ کو اپنی شادی کی سلور جوبلی ہی منائی ہے، کیا ہما را حق نہیں بنتا شادی کی مبارک باد وصول کرنے کا؟
چلیں جی آپ کو بھی مبارک ہو
 
الف عین

لائبریرین
پہلے تو خلیل میاں کو دو ماہ پرانی شادی کی۔۔ مطلب ‘شادی کی سلور جوبلی‘ کی مبارکباد۔
خوب نظم ہے، دو ایک قوافی کی گڑبڑ کے علاوہ فنی سقم کچھ نہیں۔ لیکن یہ اصلاح سخن کے تحت نہیں ہے، اس لئے خاموش ہوں
 
پہلے تو خلیل میاں کو دو ماہ پرانی شادی کی۔۔ مطلب ‘شادی کی سلور جوبلی‘ کی مبارکباد۔
خوب نظم ہے، دو ایک قوافی کی گڑبڑ کے علاوہ فنی سقم کچھ نہیں۔ لیکن یہ اصلاح سخن کے تحت نہیں ہے، اس لئے خاموش ہوں

اجی حضت ! آپ ہمارے استاد ہیں اور کہیں بھی ہماری اصلاح فرماسکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوسکتا کہ آپ راہ چلتے ہمیں ٹوک کر کہتے کہ ’’خلیل میاں! کیا واہیات قافیہ جوڑا ہے، فوراً اسے تبدیل کردو‘‘ تو ہم تو پھولے نہ سماتے۔ ہماری نظم و غزل کہیں بھی دیکھیے، بے دھڑک اس کے سقم نکال کر ہمیں جتلا دیجیے کہ ہمیں خوشی ہوگی۔ جزاک اللہ الخیر

خیر مبارک خیر مبارک
 
جنہوں نے بھی وہ دھاگا تازہ کیا، بہت اچھا کیا۔ اسی وجہ سے اتنی دلچسپ نظم پڑھنے کو مل گئی۔ :)
محمد خلیل الرحمٰن بھائی آپ کو شادی کی سلور جوبلی بہت بہت مبارک ہو۔ آپ سب گھر والوں کی خوشیوں، صحت اور کامیابیوں کی دعاؤں کے ساتھ ۔ آمین
جزاک اللہ فرحت کیانی بہنا! خوش رہیے
 
الشفاء

لائبریرین
اف فوہ ! تو آپ بھی شامل تھے مبارک باد دینے والوں میں۔ پہل شاید فلک شیر بھائی نے کی ، پھر الشفاء بھائی، شمشاد بھائی، عینی شاہ بٹیا ، گویا تانتا ہی بندھ گیا۔

ارے ظالمو ہم نے بھی تو ابھی 19 مارچ کو اپنی شادی کی سلور جوبلی ہی منائی ہے، کیا ہما را حق نہیں بنتا شادی کی مبارک باد وصول کرنے کا؟
ارے۔۔۔:eek: یہ کیا۔۔۔ پہلے ایک سالگرہ فیک نکلی تھی اب یہ شادی مبارک "ایکسپائرڈ" نکلی۔۔۔ دراصل شادی مبارک کا دھاگہ دیکھ کر ہم سے رہا نہیں جاتا اورجوش ہمدردی میں تاریخ دیکھے بغیر فوراً نوشہ میاں کی تسلی تشفی کے لئے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔۔۔

لیکن سر آپ تو کہیں زیادہ مبارک سلامت کے سزاوار ہیں کہ ماشاءاللہ سلور جوبلی منا ڈالی اور کانوں کان خبر نہیں ہوئی۔۔۔اب تو آپ ہمارے لئے خاص طور پر دعا کیا کریں کیونکہ صابرین اللہ عزوجل کی معیت میں ہوتے ہیں۔ اور سلور جوبلی والوں کے درجات کا تو کیا ہی کہنا۔۔۔:)
 
عینی شاہ

محفلین
سامنے کوئی بلی جو آئے نظر​
کوئی حرکت سے اُس کی ، نہ کر در گُزر
انکل یہ کس بلی کا زکر ہے :p
اور انکل اپکو بھی شادی کی سالگرہ بہت مبارک ہو :)
 
نکتہ ور

محفلین
کسی منچلے نے ابن سعید بھائی کی شادی پر مبارک باد کے دھاگے کو بارِ دِگر کھول دیا اور وہ اِک نئے سِرے سے مبارک بادیں وصول کرنے لگے۔ ہم نے بھی دوسروں کی دیکھا دیکھی ( تاریخ دیکھے بغیر) ایک عدد نظمِ مبارک باد لکھ ماری۔ پھر پتہ چلا کہ وہ تو پرانے شادی شدہ ہیں ، لہٰذا اب یہ نظم ہر نئے شادی شدہ کی خدمت میں پیش کررہے ہیں۔ ( ہمیں وہ صاحب نظر آتو جائیں ذرا، جنوں نے چار سالہ پرانے دھاگے کو دوبارہ کھول کر سعود ابن سعید بھائی کو شادی کی مبارک باد دے ڈالی!)

لیجئے صاحب آپ کی خاطر اس جن کو ڈھونڈ نکالا ہے

مرشد کو بارِ دگر شادی خانہ آبادی پہ ہدیہ تبریک اور ڈھیروں دعائیں ...............
اللہم یبارک فیک ..................:):):)
 
شادی کرنے سے پہلے ذرا دیکھتا​
سارے شادی شداؤں کا جو حال تھا​
اپنے خالو کو، ماموں کو بھی دیکھتا​
حشر خالہ ، ممانی نے جو کردیا​
تیرے تایا زمانے میں مشہور تھے​
کرکے شادی بچارے وہ مقہور تھے​
تیرے سب دوستوں کی جو حالت ہوئی​
زندگی بھر کی اُن کو خجالت ہوئی​
کرکے شادی جو اُن کو نصیحت ہوئی​
بعد از مرگ دُگنی فضیحت ہوئی​

محترم محمد خلیل الرحمٰن بھیا! بہت خوب، لطف آگیا، جب بھی لکھتے ہیں کمال لکھتے ہیں، بہت ساری داد اور دعائیں۔
 
اب گرہ میں نصیحت یہ تو باندھ لے​
سامنے اپنی بیوی کے چُپ ساندھ لے​
سامنے کوئی بلی جو آئے نظر​
کوئی حرکت سے اُس کی ، نہ کر در گُزر​
ہاتھ اپنا بڑھا اور جوتا اُٹھا​
کر جہنم رسید اس کو تو ، کرکے ٹھا!​
گرچہ اِس مشورے میں قباحت ہے اِک​
جو کہ اِس وقت کی ہی ضرورت ہے اِک​

محمد خلیل الرحمٰن بھیا!
نصیحت تو بہت خوب فرمائی، مجھے تو یہ شعر ٹھاہ کر کے لگا
ہاتھ اپنا بڑھا اور جوتا اُٹھا​
کر جہنم رسید اس کو تو ، کرکے ٹھا!​
بلی مارنے کے علاوہ ایک حل میرے پاس بھی ہے، قباحت تو اس میں بھی موجود ہے لیکن مجھے تو یہ فارمولا راس آگیا، ہو سکتا ہے کسی اور بھائی کو بھی راس آ ہی جائے:

حشر دیکھا تھا خالو کا ماموں کا بھی
اور دیکھی تھی تایا کی بھی بے بسی
میں یہ سمجھا تھا بزدل تھے وہ سب کے سب
اس لئے بیویوں سے گئے سب ہی دب
ان کے جیسا نہیں، تھا مجھے یہ یقیں
میں تو "میں" ہوں، نڈر ہوں میں بزدل نہیں
بعد شادی کے یہ راز مجھ پر کھُلا
بیویوں کی خدائی ہے بعد از خدا
یہ جو "شادی" ہے بیوی کی طاقت ہے یہ
جس کو کہتے ہیں شادی، سیاست ہے یہ
وہ سیاست سے مجھ کو دباتی گئی
دھیرے دھیرے مجھے وہ چباتی گئی
میں بھی ہشیار تھا، چال ایسی چلی
ہوش اس کے اڑے، وہ تو پگلا گئی
بعد اس کے سیاست سے آئی وہ باز
آپ بھی جاننا چاہتے ہیں وہ راز؟
ایک شادی کرو گے تو پچھتاؤ گے
دوسری لاؤ گے، سکھ تبھی پاؤ گے

آداب
 
اف فوہ ! تو آپ بھی شامل تھے مبارک باد دینے والوں میں۔ پہل شاید فلک شیر بھائی نے کی ، پھر الشفاء بھائی، شمشاد بھائی، عینی شاہ بٹیا ، گویا تانتا ہی بندھ گیا۔

ارے ظالمو ہم نے بھی تو ابھی 19 مارچ کو اپنی شادی کی سلور جوبلی ہی منائی ہے، کیا ہما را حق نہیں بنتا شادی کی مبارک باد وصول کرنے کا؟
ماشاءاللہ، بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیئے بھیا جانی، اللہ رب العزت جان، مال، اولاد اور رشتہ ازدواج میں خیر و برکت عطا فرمائے۔ اور شادی کی گولڈن جوبلی پر بھی اتنی ہی خوشی نصیب فرمائے۔
 
ماشاءاللہ، بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیئے بھیا جانی، اللہ رب العزت جان، مال، اولاد اور رشتہ ازدواج میں خیر و برکت عطا فرمائے۔ اور شادی کی گولڈن جوبلی پر بھی اتنی ہی خوشی نصیب فرمائے۔
باقی تو سب ٹھیک ہے لیکن رشتۂ ازدواج میں برکت سے کیا مطلب ہے آپ کا؟
 
Top