نئے صوبے

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ملک دشمنی تو سمجھ میں آتی ہے کہ جو پاکستان کا دشمن ہو گا وہ پاکستان کی بھلائی بھی نہیں چاہے گا تاہم خدا کے نام لیوا خدا کی تعلیم پر اپنی تعلیم کو فوقیت دیں تو پھر اسے کیا کہا جائے ؟
 
میں نے کب یہ کہا ہے
ہم تو اللہ رسول اور اہلبیت والے اسلام کے ماننے والے ہیں۔ حضرت علی نے بھی مدینہ چھوڑ کر نیا شہر بنا کر دارلحکومت بنایا تھا
 
محمد امین

لائبریرین

ساجد

محفلین
ہمت بھیا ، پاکستان سے باہر بیٹھ کر پاکستان کے مسائل کا الطافی حل پیش کرنے کی بجائے پاکستان میں تشریف لا کر قیادت کے فرائض سر انجام دیں۔ قوم کو آپ جیسے نڈر اور اٹل رہنما کی شدید ضرورت ہے۔ قحط الرجال کے اس دور میں آپ کی ذات شریف عوامی مسائل کے حل اور علم و آگہی کا اتنا بڑا بھنڈار اپنے اندر سموئے ہوئے ہے کہ لا تعداد تھنک ٹینک زناٹے بھرنے لگیں اور تضاد خود اپنی ذات میں پریشان ہو کر ایک کونے میں دبک کر سوچے گا کہ 'صدحیف میں نے اپنی طاقت کو نہ جانا' اور آپ کی ہمت کے سامنے حکمت چوکڑی بھرنا بھول جائے گی۔
 
ساجد

محفلین
خاتون مجھے پاکستان دشمن اور اسلام دشمن فرمارہی ہیں۔ میں نے جواب ٹالا ہے چچا
یہی تو ادائیں ہیں آپ کی کہ بات کا بتنگڑ بنا دیا کرتے ہیں۔ ذرا سامنے لائیے جناب عالی وہ تحریر جس میں آپ پر ایسا الزام دھرا گیا ہو۔
 
ہمت بھیا ، پاکستان سے باہر بیٹھ کر پاکستان کے مسائل کا الطافی حل پیش کرنے کی بجائے پاکستان میں تشریف لا کر قیادت کے فرائض سر انجام دیں۔ قوم کو آپ جیسے نڈر اور اٹل رہنما کی شدید ضرورت ہے۔ قحط الرجال کے اس دور میں آپ کی ذات شریف عوامی مسائل کے حل اور علم و آگہی کا اتنا بڑا بھنڈار اپنے اندر سموئے ہوئے ہے کہ لا تعداد تھنک ٹینک زناٹے بھرنے لگیں اور تضاد خود اپنی ذات میں پریشان ہو کر ایک کونے میں دبک کر سوچے گا کہ 'صدحیف میں نے اپنی طاقت کو نہ جانا' اور آپ کی ہمت کے سامنے حکمت چوکڑی بھرنا بھول جائے گی۔

بہت خوب۔
پنجاب کو توڑنے کی بات اتی ہے تو عجیب عجیب بولیاں شروع ہوجاتی ہیں۔ یہ پرانی عادت ہے۔
ساجد ۔ پنجاب میں نئے صوبے بننا ہیں یہ ہوکر رہے گا۔ اگے اپ کچھ بھی کہتے رہیں۔ وجہ ظاہر ہے کہ ایک بڑا پنجاب پاکستان کے مفاد کے خلاف ہے ۔ یہ بات اب سارا پاکستان جانتا ہے
 
ہمت بھیا ، میں نے اپنے مراسلہ میں پنجاب کا ذکر تک نہیں کیا اور آپ کی ماورائی طاقتیں متحرک ہو گئی ہیں۔ جب بات کو سمجھے بغیر جواب میں ہذیان کا شائبہ ہو تو اسے کوڑھ مغزی کہا جاتا ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
بہت خوب۔
پنجاب کو توڑنے کی بات اتی ہے تو عجیب عجیب بولیاں شروع ہوجاتی ہیں۔ یہ پرانی عادت ہے۔
ساجد ۔ پنجاب میں نئے صوبے بننا ہیں یہ ہوکر رہے گا۔ اگے اپ کچھ بھی کہتے رہیں۔ وجہ ظاہر ہے کہ ایک بڑا پنجاب پاکستان کے مفاد کے خلاف ہے ۔ یہ بات اب سارا پاکستان جانتا ہے

غیر متفق۔۔۔ گریٹر پنجاب کی اصطلاح کو آپ غلط معنیٰ میں استعمال کر رہے ہیں۔۔۔

صوبے بننا ہی مسئلے کا حل نہیں ہے میرے بھائی۔ انتظامی تبدیلیاں ضروری ہیں۔ ایک چڑیا ہے جس کا نام انتظامی ڈھانچہ ہوتا ہے۔ یہاں کا سیاسی و انتظامی ڈھانچہ نہ تو اسلامی ہے اور نہ ہی جمہوری۔ "ریپبلک" نام رکھ دینے سے جمہوریت پیدا نہیں ہو جاتی۔ بہتر ہے کہ ہم نظام و انتظام کی تبدیلی کی بات کریں۔

وسائل کی مناسب تقسیم اور علاقائی رہائشیوں کو (سارے پاکستان میں) حقوق اور سہولیات فراہم کی جائیں گی تو آبادی کا influx بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور چند ایک مقامات پر وسائل کا ارتکاز بھی۔ اسلام آباد کی طرز پر صنعت و حرفت، ٹیکنولوجی اور تعلیم کے شہر بسانے کی ضرورت ہے۔ اور ان سب چیزوں کو موڈریٹ کرنے کے لیے ظاہر ہے موجودہ نظام میں کوئی واضح فریم ورک موجود نہیں۔ اور موجودہ سیاسی ڈھانچے (اور افراد) سے اس چیز کی توقع کرنا فضول ہے۔

میں ایک مثال پیش کرتا ہوں۔ پرویز مشرف (علیہ ما علیہ) نے آئی ٹی اور ٹیلی کوم سیکٹر کو خاصا بوسٹ فراہم کیا اپنی پولیسیز کی وجہ سے۔ تسلسل نہ رہا۔۔۔ تھری جی ٹیکنولوجی پاکستان میں بہت پہلے آجانی چاہیے تھی۔ انڈیا اور بنگلہ دیش فور جی کی امپلی مینٹیشن کی طرف جا چکے ہیں، جبکہ ہمارے یہاں فیصلہ ہی نہیں ہو پا رہا کہ تھری جی لائسنس کی نیلامی کب اور کس طرح کی جائے؟؟ پی ٹی اے بیچاری کے "آئین" میں تھری جی لائسنس کی نیلامی کا کوئی طریقۂ کار اور گنجائش موجود ہی نہیں!!۔۔۔

آپ صوبے بنانے کی بات کرتے ہیں، بتائیے مجھے صوبے بنانے کے بعد کونسی روکٹ سائنس میں تیر مار لیں گے آپ؟؟
 
ساجد

محفلین
صوبہ جات وقت کی اہم ضرورت ہے کہ چھوٹے صوبے بہتر طور پر انتظام چلاسکتے ہیں جیس بنا پر لوگوں کے مسائل جلد حل ہوسکیں گے اور وہ ھے انتظامی صوبہ
 
شمشاد

لائبریرین
اس ہوا کا رُخ خود بخود مُڑ جائے گا، جب آپ جیسے لوگ بھی نئے صوبوں کی مخالفت کرنے لگ جائیں گے۔
 
Top