اپیا میں نے اس وقت ابھی میٹرک ہی کیا تھا شاید۔ اور رزلٹ کے ویٹ میں ایک قریبی پروائیویٹ سکول جاب کی لی ، ابھی وہ نیا نیا ہی کھلا تھا ، اورچلیں ناعمہ، واپس آ جائیں۔
سوال:
آپ نے سکول میں جاب کی؟
کب کی؟
کیا پڑھایا؟
کیوں پڑھایا؟
کون سی جماعت کو پڑھایا؟
کیسی ٹیچر تھیں؟ سخت والی یا نرم مزاج
اور اگر پڑھانا شروع کر ہی دیا تھا تو کیوں چھوڑا؟
کیسا لگتا تھا پڑھانا؟
کوئی مزے کا واقعہ؟
---باقی آئندہ
عزیز امین بہت پیارے اور بھولے بھالے سے رکن ہیں۔ البتہ اگر آپ کو حیوانات و "پرندات" سے دلچسپی ہو تو آپ کی ان سے بہت بنے گی
محترم عزیز امین صاحب"فطرت" سے بہت پیار کرتے ہونگے نا۔۔
وعلیکم السلامالسلام علیکم
محترم ناعمہ عزیز, بہنا
جس محترم شخصیت نے آپ کا نام " ناعمہ " رکھا تھا ۔ کیا آپ ان کی شخصیت کو اپنے الفاظ میں بیان کر سکیں گی ؟۔ ؟
اگر اس سوال کو بہت ذاتی سمجھیں تو پیشگی معذرت
خواب نیند میں دیکھتی ہیں کہ جاگتے ہوئے بھی خیال و خواب میں ڈوب جاتی ہیں ۔؟
نیند کے خواب سچے محسوس کرتی ہیں کہ جاگتے دیکھتے ہوئے ؟
" دعا " پر زیادہ یقین ہے کہ " دوا " پر ؟
سداخوش ہنستی مسکراتی رہیں بہنا میریوعلیکم السلام
آئی لو مائی خالہ جانی جنہوں نے میرا نام رکھا وہ بہت اچھی ہیں
نیند میں خواب دیکھتی ہوں نایاب لالہ ، اکثر ایسے خواب ہوتے ہیں جن کا حقیقت کی زندگی اور عمل سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا،
خوابوں میں تو نجانے کہاں کہاں پہنچی ہوتی ہوں میں
وہ باتیں جن کو میں اپنا وہم سمجھتی ہوں ، اکثر وہ ٹھیک ہو جاتی ہیں ، اب آپ اس کو جاگتے ہوئے سچے والے خواب کہہ لیں
میرا ماننا ہے کہسداخوش ہنستی مسکراتی رہیں بہنا میری
اک سوال کا جواب باقی ہے ابھی
" دعا " پر زیادہ یقین ہے کہ " دوا " پر ؟
اور اک مزید سوال بھی
"ناعمہ " اس کا معنی کیا ہے ۔ ؟
گڈ گڈمیرا ماننا ہے کہ
دعا کے ساتھ ساتھ دوا کا ہونا لازم ہے ، صرف دعاسے کام نہیں چل سکتا ۔
اور ناعمہ کا مطلب ہے ۔
خوشحال زندگی بسر کرنے والی
نائمہ کا مطلب ہے
سونے والی
ہی ہی ہی میں بہت سوتی ہوں ۔
پر میں اپنا نام ایسے ہی لکھتی ہوں
ناعمہ
اتنا ظلم ،ظالم ٹیچراپیا میں نے اس وقت ابھی میٹرک ہی کیا تھا شاید۔ اور رزلٹ کے ویٹ میں ایک قریبی پروائیویٹ سکول جاب کی لی ، ابھی وہ نیا نیا ہی کھلا تھا ، اور
سر نے مجھے نرسری کلاس دی پڑھانے کو ایک سال نرسری کو پڑھایا اور اپنے ایف اے پیپرز کی پرائٹ تیاری ساتھ ساتھ جاری رکھی، پھر پیپرز دئیے اور میری پروموشن ہوگئی نرسری سے چہارم اور پنچم کے پریڈز لیا کرتی ، اردو، سائنس اور معاشرتی علوم کے۔ غالبا کوئی چار پانج ماہ کے بعد سر نے مجھے ہماری وائس پرنسپل کی اسسٹنٹ کا سارا کام دے دیا، چار، پانچ ماہ وہ کام کیا اور پھر چونکہ مجھے ٹھیک سے پڑھنے کا ٹائم نہیں ملتا تھا اور مجھے بی اے کرنا تھا اس لئے میں نے سکول چھوڑ دیا
نرسری کے بچوں کو تو نرمی سے ہی پڑھانا پڑتا تھا اپیا ان کے سارے نخرے برداشت کرنا پڑتے تھے ، لیکن جب پنجم کو پڑھایا تو بس پھر کوئی نرمی نہیں رکھی اور یہی وجہ تھی کہ سر ہمیشہ کہا کرتے تھے مس ناعمہ کی کلاس میں سب ہی اپنا کام روزانہ کرتے ہیں ۔کیونکہ جب بھی سر آکر کسی سے سبق سن لیا کرتے تھے تو اسے یاد ہوتا تھا ، اگر کبھی کسی کو غلطی سے نا ہوتا تو اس کی خوب پٹائی ہوتی تھی مجھے سے۔ لیکن یہ پڑھائی کی بات تھی میں اپنے سٹوڈنٹس کے ساتھ بہت فرینک بھی تھی ، اور آج بھی کبھی راستے میں کوئی سٹوڈنٹ مل جائے یا کسی کی امی تو بہت پیار سے ملتے ہیں
پڑھانا اچھا لگا اپیا ، کیونکہ اس سے مجھے بہت کانفڈنٹ ملا ، میں نے بہت کچھ سیکھا ، جس نے میری سٹڈیز میں بھی مجھے ہلپ آؤٹ کیا ، ہمارا سٹاف بہت اچھا تھا ، اور مجھے یاد ہے کہ جب بھی بریک ہوا کرتی ہم اکٹھے بیٹھ کر گپیں ہانکتے اور لالی پاپ کھاتے
اتنا ظلم ،ظالم ٹیچر
اچھا چھوٹے بچے تو بہت لونگ ہوتے ہیں ناں لیکن ان کو پڑھانا سب سے زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ لیکن بڑے بچوں کو کسی حد تک قابو کیا جا سکتا ہے۔ ایک بات یہ بھی ہے کہ بچے اپنی ٹیچر کو بہت آئیڈیلائز بھی کرتے ہیں اور اپنے پیار اور احترام کو اظہار بھی کر دیتے ہیں۔ ایسا کوئی مزے کا واقعہ یاد ہے؟
میں جب یونی میں اپنے ریسرچ پروجیکٹ پر کام کر رہی تھی تو اس کا ایک حصہ پاکستانی ایجوکیشن سسٹم پر بھی فوکس کرتا تھا۔ اس کے لئے میں یہاں پاکستان آ کر مختلف اداروں کا وزٹ وغیرہ کیا۔ اسی سلسلے میں مظفر آباد کے ایک سکول میں بھی جانا ہوا۔ اب میں صبح سے ان کی پرنسپل کے ساتھ کلاسز کے راؤنڈز لے رہی تھی اور چونکہ میں ٹیچر نہیں تھی تو ہر کلاس میں بچوں کو خوب سمائیلز دے کر ان کے ساتھ گپ شپ کر کے آتی تھی۔ پھر چھوٹے بچوں کی بریک ہوئی اور اتفاق سے اس وقت میں ان کے گراؤنڈ سے گزر کر اگلے بلاک کی طرف جا رہی تھی۔ پہلے تو ایک بچی نے آ کر مجھ سے ہاتھ ملایا۔ پھر دیکھا دیکھی سب بچے آنے لگے۔ اتنا فنی سین تھا لیکن مجھے اتنا اچھا لگ رہا تھا۔ پھربڑی مشکل سے ان کو بہلا کر کچھ آگے گئی تو ایک بچی بھاگتی ہوئی میرے پاس آئی۔ میرا ہاتھ پکڑ کر اس پر کچھ رکھا اور میری مٹھی بند کر کے بھاگ گئی۔ میں نے دیکھا تو وہ اس بچی کی چھوٹی سی ہیئر پن تھی۔ جس کی تعریف میں نے اس کی کلاس میں کی تھی کہ آپ کے بالوں میں تو بہت پیاری سی پن لگی ہوئی ہے۔ ۔ وہ پن ابھی بھی میرے پاس پڑی ہے اور بچی بھی مجھے یاد ہے۔
زبردست۔ کتنا اچھا لگتا ہو گا آپ کو۔دراصل بچوں کا پیار بھی انوکھا سا ہی ہوتا ہے اپیا
مجھے یاد ہے میں سکول چھوڑنے کے بعد ایک دو فنکشنز پر انوائٹیڈ تھی تو بریک کے وقت سب بچے میرے اردگرد جمع ہو جایا کرتے تھے ، میری ایک سٹوڈنٹ تھی عائشہ ، نرسری میں پڑھتی تھی ، اور بالکل مانو بلی جیسی تھی ، جب میں فنکشن پر گئی تو اس نے مجھ سے کہا میم اب جو ہماری نیو میم ہیں نا وہ میری گالوں پر ٹیڈی نہیں بناتیں ، آپ پھر سے آجائیں نا پلیززززززز
ہاہاہاہا اور مجھے اس پر اتنا پیار آیا،
اور مجھے یاد چہارم کلاس کی ایک سٹوڈنٹ تھی ، وہ ایک دن مجھے بازار ملی اور کہنے لگی میم میں نے آپ کا گھر دیکھنا ہے پلیز ؟ میں نے ٹھیک ہے واپسی پر اسے اپنا گھر دکھایا اگلے دن وہ میری لیے ریڈ کلر کا ایک چھوٹا سا ٹیڈی بئیر لے کر آگئی
اور مجھے یاد ہے کہ جب میں نے سکول چھوڑا ، تو جن بچوں کو میری گھر کا پتا تھا وہ روز چھٹی ٹائم آکر مجھے سلام کر کے جایا کرتے تھے
یہ آج دیکھا وہ بھی نایاب لالہ نے یہ دھاگہ نکال دیا فرحت اپیا اب صبح آکر اس کے جواب دوں گی ابھی سونے کا ارادہ ہے ۔زبردست۔ کتنا اچھا لگتا ہو گا آپ کو۔
- دوبارہ اسی فیلڈ میں جانے کا ارادہ ہے؟ ہاں تو کیوں اور نہیں تو کیوں نہیں؟
- گھر میں بہن بھائیوں کے ساتھ فلسفہ بولا کرتی ہیں؟
- تکیہ کلام؟
- ٹی وی پر کیا دیکھتی ہیں شوق سے اور کبھی ایسا ہوا کہ کسی ڈرامے یا پروگرام میں بار بار کہی جانے والی بات کو آپ نے بھی کہیں بولا؟ جیسے 'کُھلا تضاد' والا جملہ ہر کوئی بولا کرتا ہے۔
جاگو سونے والو صبح ہو چکی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ آج دیکھا وہ بھی نایاب لالہ نے یہ دھاگہ نکال دیا فرحت اپیا اب صبح آکر اس کے جواب دوں گی ابھی سونے کا ارادہ ہے ۔
لالہ ابھی تھوڑی مصروفیت ہے سمجھا کریں ناجاگو سونے والو صبح ہو چکی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
جی بالکل اگر کبھی مجھے آپشن ملا کہ میں جاب کر لوں تو تو ٹیچنگ کی فیلڈ ہی جوائن کروں گی ، اس لئے کہ یہ فیلڈ اچھی ہے صاف ستھری ہے بقول میری امی جان کے کہ اب صرف ٹیچنگ کی فیلڈ ہی اچھی رہ گئی اور اگر میں اپنی ذاتی رائے دوں تو مجھے اچھا لگتا ہے کہ کوئی مجھ سے میرے تجربات سے سیکھے اس لئے میں لوگوں سے اپنے ذاتی تجربات شیئر کرنے کے لیے یہ فیلڈ جوائن کرؤں گی شاید کسی کو کوئی فائدہ ہو جائےزبردست۔ کتنا اچھا لگتا ہو گا آپ کو۔
- دوبارہ اسی فیلڈ میں جانے کا ارادہ ہے؟ ہاں تو کیوں اور نہیں تو کیوں نہیں؟
- گھر میں بہن بھائیوں کے ساتھ فلسفہ بولا کرتی ہیں؟
- تکیہ کلام؟
- ٹی وی پر کیا دیکھتی ہیں شوق سے اور کبھی ایسا ہوا کہ کسی ڈرامے یا پروگرام میں بار بار کہی جانے والی بات کو آپ نے بھی کہیں بولا؟ جیسے 'کُھلا تضاد' والا جملہ ہر کوئی بولا کرتا ہے۔
جاگو سونے والو صبح ہو چکی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
ویل تھینک یو سو مچ لیکن میں یہاں کافی سال پرانی ہوں ۔ناعمہ آپ کو ڈھیر ساری خوش آمدید۔