تعارف ناعمہ عزیز کا تعارف

زلفی شاہ

لائبریرین
اب یہ تو آپ لوگوں کو ناعمہ ہی بتائے گی کہ یہ اس کے تعارف کا دھاگہ ہے۔
ناعمہ لالہ تو بہت خوش ہو گا کہ ہم نے اس کے دھاگے کو ربڑ کی طرح کھینچ کر اتنا لمبا کر دیا ہے۔ کچھوے کی طرح چل رہا تھا۔ ہم نے کچھوے کو خرگوش کے پاؤں سے لیس کر دیا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
چلیں ناعمہ، واپس آ جائیں۔
سوال:
آپ نے سکول میں جاب کی؟
کب کی؟
کیا پڑھایا؟
کیوں پڑھایا؟
کون سی جماعت کو پڑھایا؟
کیسی ٹیچر تھیں؟ سخت والی یا نرم مزاج
اور اگر پڑھانا شروع کر ہی دیا تھا تو کیوں چھوڑا؟
کیسا لگتا تھا پڑھانا؟
کوئی مزے کا واقعہ؟
---باقی آئندہ
 

شمشاد

لائبریرین
شکر ہے فرحت کو خیال تو آیا کہ میں نے کوئی کام شروع کیا تھا، میں تو سمجھا چائے بنانے کی طرح یہ کام بھی ادھورا ہی رہ جائے گا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
شکر ہے فرحت کو خیال تو آیا کہ میں نے کوئی کام شروع کیا تھا، میں تو سمجھا چائے بنانے کی طرح یہ کام بھی ادھورا ہی رہ جائے گا۔
:) شمشاد بھائی آپ کے ریمائنڈرز بھی مہمیز کا کام کرتے ہیں۔ ورنہ یہ کام بھی پنج سالہ منصوبہ بن جانا تھا :)
 
Top