ناعمہ کا چائے خانہ (2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میں انہیں کوئی اچھا مشورہ ہی دیتا۔ ہو سکتا ہے میں اپنے آپ کو گورنری کے لیے پیش کر دیتا۔

لیکن اب تو وفاقی کابینہ ہی ٹوٹ گئی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو دودھ والی چائے ہی نہیں پیتا اور چینی بھی نہیں ڈالتا۔ رہ گئی چائے کی پتی تو دس کپ میں دو کپ کالی چائے کے ہوتے ہیں اور باقی کے آٹھ کپ سبز چائے کے۔ تو کال کیسے پڑے گا؟
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی میں نے ٹی وی پر سلائیڈ دیکھی ہوئی کہ حسنی مبارک ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔ یہ ایرانی ٹی وی نے دعوا کیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تازہ ترین خبر کے مطابق حسنی مبارک نے ملک نہیں چھوڑا بلکہ آج رات کسی بھی وقت وہ اپنے استغفٰی کا اعلان کر دیں گے۔

اس کے بعد اگر تو وہ ملک سے بھاگ گئے تو بچ جائیں گے ورنہ تو پھر ۔۔۔۔۔۔۔
 

mfdarvesh

محفلین
آج کی خبر تو یہ ہے کہ حسنی مبارک نے اقتدار نہ چھوڑنے کا کہا ہے، وہ کہہ رہے ہیں کہ بیرونی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے
 

شمشاد

لائبریرین
تو عوام نے بھی تو ان کی تقریر کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چائے تو ہے ناں، کالی نہ سہی، سبز ہی سہی۔ ہاں چھٹی والے دن گھر میں کالی چائے ہی پیتا ہوں اور کبھی کبھی دودھ بھی ڈال لیتا ہوں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ہم تو کالی چائے بیماری میں ہی پیتے ہیں ورنہ تو بقول مولانا ابو الکلام آزاد "دودھ، پتی اور چینی کا ملغوبہ" ہی ہماری مرغوب چائے ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تمہیں یہی نہیں پتہ کہ مصریوں نے مٹھائیاں کیوں بانٹی ہیں۔
وہ اس لیے کہ اس دن ان کی جان حسنی مبارک سے چھوٹی تھی۔
 

ملکانی

محفلین
واہ بھئی واہ ۔ یہ چائے خانہ بھی غضب کی محفل ہے جیسا کہ خود چائے ایک غضب کی چیز ہے جسے کچھ لوگ غضب سمجھ کو اس سے دور رہتے ہیں اور کچھ غضب کی چائے سے کم پر راضی ہی نہیں ہوتے ۔ ہم خود تو دوسری قسم میں داخل ہیں اوروں کا حال کیا ہے وہ خود بتائیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top