ناعمہ کا چائے خانہ (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہا کیا خوش فہمی ہے :laugh::laugh:
یہاں تو ہر وقت رونق رہتی ہے کیونکہ یہ میرا اور مقدس کا چائے خانہ ہے :-P

اب کیسا چل رہا ہے چائے خانہ

جی ہاں دیکھی ہے میں نے یہاں رونق، ادھر مقدس آتی ہی ہے کہ اس کے شریک حیات اسے گھورنا شروع کر دیتے ہیں اور تم آتی ہو تو تمہاری ماما کہتی ہیں "لڑکی پہلے گھر کے کام ختم کرو پھر ادھر جانا"

وہ تو شکر کرو کہ میں چائے بہت پیتا ہوں اگر کہیں لسی پینے لگتا تو ادھر کسی نے بھی نہیں آنا تھا۔
 
ناعمہ عزیز

ہاہاہاہاہا
ویسے ابھی امی کچھ دیر پہلے کہہ کے گئی ہیں کہ سوپ بنانا ہے تو ابھی سے رکھ دو رات کو کہیں گیس نا بند ہو جائے :-P
 
شمشاد

لائبریرین
تو کوئی بات نہیں یہاں چائے خانے میں سوپ بنا لینا، یہاں گیس بند نہیں ہو گی۔ ویسے سوپ کس چیز کا بنا رہی ہو؟

تمہارا کوئی پتہ بھی نہیں کہیں soup کی جگہ soap بنانے بیٹھ جاؤ۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
میں تو دو کپ چائے ایک گھنٹے کے وقفے سے پی چکا۔

تم پلاؤ گی اور ایک کپ اور پی لوں گا۔

چائے ۔۔۔
1-2.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے تو شُکر کیا ہوا ہے کہ یہ گھاٹے کا سودا چائے خانہ میرے پاس نہیں ہے۔

وہ تو میں چائے پینے آ جاتا ہوں کہ تمہارا چائے خانہ چلتا رہے اور تمہاری لپ سٹک کا خرچہ نکلتا رہے۔
 
فہیم

لائبریرین
چائے سے یاد آیا،
آج ہم نے پہلی بار باجو کے دیئے ہوئے مگ میں چائے پی :)
جب سے باجو نے دیا تھا ہم نے اس کو سجا کر رکھا ہوا تھا۔
جو بس لوگوں کو دکھانے کے کام آتا تھا۔
آج ہم نے اس میں چائے پی اور یقین کیجئے کہ اس مگ میں چائے بہت مزے کی لگی :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top