ناعمہ کا چائے خانہ (4)

اشتیاق علی

لائبریرین
لو جی! میں تو چائے پینے کے واسطے آیا تھا، مگر یہاں تو جانے کیا باتیں چل رہی ہیں۔ :)
فکر نہ کریں صرف پینے پلانے کی باتیں چل رہی ہیں اور چائے خانے میں چائے ہی ملے گی ۔ یا قہوہ بھی ہو سکتا ہے۔ ویسے مشروب بھی دستیاب ہے۔ آپ کیا لینا چاہیں گے؟
 
فکر نہ کریں صرف پینے پلانے کی باتیں چل رہی ہیں اور چائے خانے میں چائے ہی ملے گی ۔ یا قہوہ بھی ہو سکتا ہے۔ ویسے مشروب بھی دستیاب ہے۔ آپ کیا لینا چاہیں گے؟
سادہ پانی مل جائے تو بہتر ہے۔ ورنہ خشک شاعری حلق میں اٹک جائے گی جی۔;)
 
اشتیاق علی

لائبریرین
ٹھیک ہے جناب ابھی دیتے ہیں۔
4353612-335486-water-is-filled-into-a-glass-of-water.jpg

یہ لیجئے اور ترو تازہ ہو جائیے۔
 
بھئی شاعر حضرات کھانے کی بات نہیں پینے پلانے کی ہی بات کیا کرتے ہیں۔
وہ تو ٹھیک ہے بھائی پر پانی میں کچھ ملا ہوا تو نہیں ہے نا۔ کہیں ہمارے قدم بہک گئے تو شاعری کر کر کے محفلین کو شاعری سے اکتا دیں گے ہم۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
فکر نہ کریں۔ بہت سے شاعر حضرات جب تک پانی میں کچھ ملا ہوا نہ ہو، صحیح قسم کی شاعری ہی نہیں کرتے۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
وہ تو ٹھیک ہے بھائی پر پانی میں کچھ ملا ہوا تو نہیں ہے نا۔ کہیں ہمارے قدم بہک گئے تو شاعری کر کر کے محفلین کو شاعری سے اکتا دیں گے ہم۔ :)
پانی میں کچھ بھی نہیں ہے۔ آپ فکر مند نہ ہوں ۔ اور ہاں شاعری آپ جتنی بھی کر لیں ۔ محفلین کبھی نہیں اکتائیں گے۔
 
Top