ناعمہ کا چائے خانہ (4)

اشتیاق علی

لائبریرین
اس میں پوچھنے والی کونسی بات ہے؟ جہاں ایک کپ بنا تھا دوسرا بھی بن جاتا ان کے لیے تو پپو بھائی کا دل بھی خوش ہو جاتا۔
 

پپو

محفلین
نہیں اب رہنے دو چولہا دوبارہ جلانا پڑے گا
میں وہ جو چائے کیساتھ پیسڑی آپ نے دی وہی کھا لیتا ہوں
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اب ہی تو مجھے فکر ہے کہ میں نے جتنے پیسے اکٹھے کیے ہیں تم نے ان سے اپنا سرخی پوڈر خرید لینا ہے۔
نہیں چاچو سرخی پاوڈر نہیں ، ایک بانسری لوں گی ، اور اگر زیادہ ہوئی تو ایک پیانو خرید لوں گی۔ تاکہ آپ کو بھی اعتراض نا رہے نا کہ سرخی پاوڈر میں ضائع ہو گئے :rolleyes:
 

سید زبیر

محفلین
اگر کوئی تہی دامن بھی ہو اورشدت کی چیاس بھی لگی ہو تو کیا کرے۔۔۔۔ ہے کوئی اّسان طریقہ یا میلے سے ایسے ہی واپس اّجائے ؟
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں جناب۔ یہ چائے خانہ کس لیے ہے۔

800px-Afza_Syrup_%28Lal_sharbat%29.JPG
 

سید زبیر

محفلین
یار یہ تو منٹھار کا ٹھنڈا ٹھار شربت ہے اپنا تو اصول ہے چائے لب بند ہو ،لبریز ہو لب سوزہو
کیونکہ
چائے پینا زندگانی ہے
زندگی ایک چائے دانی ہے
جسطرح چائے دانی آگ پر جل رہی ہوتی ہے مگر اوپر سے سیٹی بجاتی ہے اسی طرح انسان کو بھی نا مساعد حالات میں بھی خوش رہنا چاہئیے۔
 
Top