ناعمہ کی باتیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں معرفت پر کتابیں پڑھنا چاہتی ہوں،، اسکے علاوہ صوفی اِزم پر،، اگر کسی نے پڑھی ہے تو برائے مہربانی مجھے کتا بوں اور مصنف کا نام بتا دیں تا کہ مجھے لائبریری سے منگوانے کے لیے آسانی ہو جائے۔۔۔۔۔
 

محمدصابر

محفلین
میں معرفت پر کتابیں پڑھنا چاہتی ہوں،، اسکے علاوہ صوفی اِزم پر،، اگر کسی پڑھی ہے تو برائے مہربانی مجھے کتا بوں اور مصنف کا نام بتا دیں تا کہ مجھے لائبریری سے منگوانے کے لیے آسانی ہو جائے۔۔۔۔۔
بی بی معرفت ایسا علم ہے جو کتابوں میں نہیں پایا جاتا یہ صرف سینہ بہ سینہ منتقل ہوتا ہے اس لئے ایسی کتابوں کی تلاش چھوڑ دو۔ اگر کتاب استاد ہو سکتی ہو تو سب سے بہتر قرآن مجید ہے۔ ہاں اگر عبادت و ریاضت کے بارے میں پڑھنا ہے تو "اکابر کا مقام عبادت" از امداد الله انور پڑھ لیں۔
 

سویدا

محفلین
تاریخ تصوف پروفیسر یوسف سلیم چشتی

اسلامی تصوف میں غیر اسلامی نظریات کی آمیزش پروفیسر یوسف سلیم چشتی

تصوف کیا ہے مولانا محمد طیب قاسمی

شریعت وطریقت کا تلازم مولانا محمد زکریا

تصوف ، تزکیہ ، سلوک ، احسان ، اخلاق یہ سب معنوی اعتبار سے مترادف ہیں
 

فرخ منظور

لائبریرین
میرے ایک دوست کی والدہ ایک کٹر بریلوی ہیں جبکہ میں نے ایک وہابی خاندان میں آنکھ کھولی ہے۔ مجھے کہنے لگیں کہ وہابیوں کو تو ہر چیز میں غیر اللہ نظر آتا ہے۔ انہیں اللہ کہیں نظر نہیں آتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں تو معرفت اور صوفی ازم پر بیبیاں ہی کتابیں پڑھتی ہیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
بی بی ایک مہذب لفظ ہے۔ ادب کے لیے بولا جاتا ہے۔ کسی بھی لڑکی کے لیے
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میر ی اور شمشاد بھیا کی تو اکثر لڑائی ہوتی رہتی ہے ،:peacesign:، مگر یہ کوئی سنجیدہ بات نہیں ۔ :shameonyou:آپ بھی اسےسنجیدہ نہ لیں:shameonyou:، مجھے پتا ہے بی بی مہذب لفظ ہے:battingeyelashes:
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو اکثر کئی ایک کو بی بی برکتے کہتا ہوتا ہوں، یعنی کہ برکت والی بی بی
 

سویدا

محفلین
سوال تصوف کی کتاب کا تھا اور مباحثہ بی بی کے لفظ پر چل پڑا :)

زندہ ہے بی بی زندہ ہے
 
Top