نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
زینو آف ایلیا Zeno of Elea
پانچویں صدی قبل مسیح کا مشہور فلسفی۔ فیثا غورث کے فلسفے کی اس نے بھر پور مخالفت کی۔ اسے فلسفہء وحدت الوجود کے بانیوں میں سے سمجھا جاتا ہے، کیونکہ اسکا کہنا تھا کہ حقیقت صرف ایک ہے باقی سب فریبِ نظر ہے۔

۔
 

فاتح

لائبریرین
ہاجرہ مسرور
معروف افسانہ نگار جنہوں نے کچھ عرصہ احمد ندیم قاسمی کے ساتھ "نقوش" کی ادارت کے فرائض بھی سرانجام دیے۔

م
 

محمد وارث

لائبریرین
ابو مسلم خراسانی
ایرانی جرنیل ،بنو امیہ کا تختہ الٹنے میں بنو عباس کی بہت مدد کی، لیکن دوسرے عباسی خلیفہ منصور نے اسے قتل کرا دیا۔


۔
 

فاتح

لائبریرین
ساقی امروہوی
ایک شاعر جنہیں نامساعد حالات کے باعث کراچی میں پان کی دکان کرنا پڑی۔ انہی کے دو اشعار ہیں:
شہرِ ہنر میں الگ الگ ہے دونوں کی پہچان
تم نے اپنا فن بیچا ہے میں نے اپنے پان
جیتے جی تو کرنا ہو گا جینے کا سامان
دنیا والو! تم ہی بتاؤ فن بیچوں یا پان​

اب و
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top