نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
غلام جیلانی برق، ڈاکٹر
مشہور ادیب۔ معلم، عربی، فارسی کے ماہر، امام ابنِ تیمیہ پر مقالہ لکھ کر پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ مشہور کتب میں، دو قرآن، فلسفیانِ اسلام، مؤرخین اسلام، حکمائے اسلام، من کی دنیا وغیرہ شامل ہیں۔

ج

۔
 

عمر سیف

محفلین
چاچو ل سے لکھنا تھا پر آپ نے شاید ایک ساتھ ہی جواب دے دیا تو

ع سے عمر شریف کامیڈین

اب ر
 

فاتح

لائبریرین
سلیمان ندوی، علامہ سید
عالم، مورّخ، مصنّف اور مدبّر
علامہ شبلی نعمانی کے شاگرد تھے اور ان کی وفات کے بعد ان کی کتاب "سیرۃ النّبی" کو پایۂ تکمیل کو پہنچایا۔ اس کتاب "سیرۃ النّبی" کی چھے جلدوں میں سے ابتدائی پونے دو جلدیں استاد کی لکھی ہوئی ہیں جب کہ باقی علامہ سلیمان ندوی کی،
 

فاتح

لائبریرین
محمود شام
صحافی، ادیب، شاعر۔ آج کل جنگ اخبار کے گروپ ایڈیٹر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کا ایک شعر:
محمود شام جھنگ کا پھیرا بھی ہو کبھی
لاہور کی ہوا ہی بہت بھا گئی تجھے​

ش
 

الف عین

لائبریرین
سائل دہلوی
فاتح/ وارث۔ ایک مصرعہ یاد آیا جو ان دونوں بزرگوں کے بارے میں پڑھا تھا، کسی نے ان دونوں ہم عصروں کا نام اس طرح باندھا تھا۔
کوئی سمجھا کہ بے خود ہے، کوئی سمجھا کہ سائل ہے
یاد ہے پورا شعر کیا تھا اور کس کا؟
 

فاتح

لائبریرین
سائل دہلوی
فاتح/ وارث۔ ایک مصرعہ یاد آیا جو ان دونوں بزرگوں کے بارے میں پڑھا تھا، کسی نے ان دونوں ہم عصروں کا نام اس طرح باندھا تھا۔
کوئی سمجھا کہ بے خود ہے، کوئی سمجھا کہ سائل ہے
یاد ہے پورا شعر کیا تھا اور کس کا؟

پورا شعر تو یاد نہیں لیکن شاید گلزار دہلوی کا ہے مگر یقین سے نہیں کہہ سکتا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top