نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
پروین فنا، سید
اردو شاعرہ۔ فیض سے اصلاح لیتی تھیں، مجموعہ ہائے کلام میں، حرفِ وفا، تمنا کا دوسرا قدم اور یقین شامل ہیں۔ مشہور مصور صادقین پر بھی ایک کتاب لکھی ہے۔

۔
 
محمد وارث

لائبریرین
سائرس اعظم، Cyrus The Great
چھٹی صدی قبل مسیح کا مشہور ایرانی بادشاہ، اسکی سلطنت بحیرۂ روم کے ساحلوں سے لیکر افغانستان تک پھیلی ہوئی تھی، یہی وہ بادشاہ ہے جس نے بابل فتح کرنے کے بعد گرفتار یہودیوں کو یروشلم واپس جانے کی اجازت دی تھی۔
 
الف عین

وارث، اس کو اردو میں خسرو کہتے ہیں۔
ک سے
کلیم الدین احمد۔ غزل کو نیم وحشی صنف کا خطاب دینے والے نقاد

ق
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top