نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
صلاح الدین احمد، مولانا
مشہور و معروف مدیر، ادیب اور نقاد۔ پہلے "نخلستان" جاری کیا پھر 1935 میں "ادبی دنیا" شروع کیا جس میں چھپنا مصنفین کیلیے ایک اعزاز سمجھا جاتا تھا۔

ن
 

محمد وارث

لائبریرین
ہاکنگز، سٹیفن Stephen Hawkings
برطانیہ کے معروف نظریاتی طبیعات کے سائنسدان۔ آئن سٹائن کے بعد سب سے بڑے سائنسدان سمجھے جاتے ہیں۔ بقیدِ حیات ہیں لیکن کافی عرصے سے بالکل معذور ہیں لیکن معذوری کے باوجود فعال ہیں۔ A Brief History of Time ایک مختصر لیکن انتہائی جامع کتاب ہے جو انہوں نے عام آدمی کیلیے لکھی ہے اور یہ فروخت کے بہت سارے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

ز
 

فاتح

لائبریرین
A Brief History of Time ایک عام آدمی کے لیے ہے تبھی اس عام آدمی کے پاس بھی موجود ہے۔ گو کہ یہ کائنات کے متعلق ہے لیکن مجھے ذاتی طور پر اس کے بلیک ہولز کے ابواب پڑھنے میں زیادہ مزا آیا۔
اگر کسی عام یا خاص آدمی یا عورت کو چاہیے ہو تو بتائیے گا کہ پی ڈی ایف میں بھی موجود ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زہرہ نگار
ایک شاعرہ جن کا اصلی نام فاطمہ زہرہ ہے۔ آپ فاطمہ ثریا بجیا کی بہن ہیں۔ آپ کا ایک مشہور شعر:
کہاں کا عشق و محبت، کہاں کا ہجر و وصال
یہاں تو لوگ ترستے ہیں زندگی کے لیے​
 

شمشاد

لائبریرین
صابر دت
شاعر


نئے وعدوں کا جو ڈالا ہے وہ جال اچھا ہے
رہنماؤں نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے

بروزن

دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے

اب ش سے
 

شمشاد

لائبریرین
زکیہ غزل
شاعرہ

چاند سے کہا ہم نے تم ہی رات بھر جاگو
ہم سے اس کی یادوں میں رتجگے نہیں ہوتے

ش سے
 

شمشاد

لائبریرین
خواجہ میر درد
شاعر

ان لبوں نے کی نہ مسیحائی
ہم نے سو سو طرح سے مر دیکھا

اب د سے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top