نام بتائیں آخری حرف سے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
دارا شکوہ
“ظلِ الٰہی“ اورنگزیب عالمگیر کا صوفی منش، مظلوم و مقتول بھائی۔ صاحبِ سفینہ الاولیاء
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
جیہ نے کہا:
ل سے لیلے

(مجنون والی)

لیلے مجنوں حقیقی شخصیات ہیں۔ سعودی عرب کے قصبے لیلے میں دونوں کی قبریں موجود ہیں۔ واللہ اعلم

مجنون عربی کا لفظ ہے اور اس کا مطلب پاگل ہے۔
اس کا اصلی نام قیس تھا۔

مجنوں جنون سے اسم مفعول (بہ وزن مفعول) فَعَلً، فاعلُ ، مفعول ہے۔ مجنون کے معنی ہوئے ۔ “ جس پر جنات کا اثر ہو۔حواس باختہ۔ چونکہ اس زمانے میں سمجھا جاتا تھا کہ پاگل پن جن کے اثر ہوتا ہے ۔ اسی وجہ سے پاگل کو مجنون کہتے ہیں۔ قیس عامری نجدی بھی لیلے کی عشق میں جنون کی حد تک چلا گیا تھا تو مجنوں کے نام سے مشہور ہوگیا۔ ورنہ نجد کے بنو عامر قبیلے سے تعلق رکھنے والے اس مجنون کا نام قیس ہی تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ لو اب نوین نشچل کو اداکار بنا دیا۔

یہ پختون مذکر کو مؤنث اور مؤنث کو مذکر آخر کیوں بنا دیتے ہیں۔

ایک دفعہ ‘ فردوس جمال ‘ سے کسی نے پوچھا تھا کہ ‘ فردوس ‘ تو مؤنث ہے لیکن آپ تو مذکر ہیں، تو بولے کہ اٹک سے آگے مذکر مؤنث میں اور مؤنث مذکر میں بدل جاتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
للیتا پوار
بھارتی فلموں کی اداکارہ
غالباً منفی کردار ادا کرنے میں زیادہ مشہور ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
ایک دفعہ ‘ فردوس جمال ‘ سے کسی نے پوچھا تھا کہ ‘ فردوس ‘ تو مؤنث ہے لیکن آپ تو مذکر ہیں، تو بولے کہ اٹک سے آگے مذکر مؤنث میں اور مؤنث مذکر میں بدل جاتے ہیں۔
یہ بہت مزے کا لکھا :)

رے مسٹیریو، مشہور ریسلر
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
یہ لو اب نوین نشچل کو اداکار بنا دیا۔

یہ پختون مذکر کو مؤنث اور مؤنث کو مذکر آخر کیوں بنا دیتے ہیں۔

ایک دفعہ ‘ فردوس جمال ‘ سے کسی نے پوچھا تھا کہ ‘ فردوس ‘ تو مؤنث ہے لیکن آپ تو مذکر ہیں، تو بولے کہ اٹک سے آگے مذکر مؤنث میں اور مؤنث مذکر میں بدل جاتے ہیں۔

نوین مسچل مرد ہی تھا۔ دو تین مہینے پہلے وفات پائی۔ اس کی ایک فلم میں دیکھی ہے۔

جہاں تک اٹک کے اِس پار اور اس پار کا تعلق ہے تو عرض ہے کہ جب میں پہلے محفل پر آئی تھی تو آپ کا نام دیکھ نہ جانے کیوں میرے ذہن میں ہندوستان کی مشہور گلوکارہ “ شمشاد بیگم“ کا نام آیا تھا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top