نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت پر کتنا اثراندازہوتا ہے

Fire-letter-N-640x1136-wallpapers-169x300.jpg

اس طرح کے لوگوں میں لکھنے اور آرٹ کی بہترین صلاحیتیں ہوتی ہیں‘ یہ مطالعہ کرنے والے ہوتے ہیں اور بے قرار بھی رہتے ہیں‘ اس لیے بیشتر لوگ ایسے لوگوں سے دور رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگ پرفیکٹ کی تلاش میں رہتے ہیں اور اپنے جیون ساتھی پرکڑی تنقید کرتے ہیں۔
 
Burning-Letters-Wallpapers-O-270x180.jpg

ایسے لوگ تعلیم اور ذہانت کو ہر چیز پر ترجیح دیتے ہیں، اس لیے یہ ایک اچھے استاد اور لکھاری ہوتے ہیں، یہ لوگ حسن اخلاق کے مالک اور حق کے لیے ڈٹ جانے والے ہوتے ہیں اور یہی خوبیاں اپنے ساتھی میں بھی تلاش کرتے ہیں۔
 
alphabet-p-wallpaper-for-pc-300x170.jpg

یہ لوگ روشن سوچ اورتخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ دیگر صلاحیتوں کے بھی مالک ہوتے ہیں ۔ یہ لوگ باتونی ہونے کی وجہ سے مزاحیہ حس بھی رکھتے ہیں اور ہمیشہ ایک اچھے چہرے والے ساتھی کے متلاشی رہتے ہیں۔
 
12829245645701-225x300.jpg

ایسے لوگ اچھے مصنف اور خطیب ہوتے ہیں ۔ کچھ ڈرامہ نویس اور اداکار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ لوگ منفرد شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور رسم زمانہ کو نقل نہیں کرتے بلکہ اپنے منفرد انداز اختیار کرتے ہیں۔
 
7035265-letter-r-300x170.jpg

ایسے لوگ وفادار ، ہمدرد اور محبت کرنے والے انسان ہوتے ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ وہ چیلنجز کا سامنا کرنے سے نہیں گھبراتے ، پُرامن زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ ذہین ساتھی کو بھی اپناتے ہیں۔
 
50-falme-e-w-34-300x130.jpg

یہ حرف جنسی کشش اور کرشماتی صلاحیتوں کی علامت ہے۔ اسی لیے یہ لوگ گلیمر اور لوگوں کے لیے پرکشش بننے کوپسند کرتے ہیں۔یہ مشکل کام اور آئیڈیاز شروع کرتے ہیں جن کی کامیابی کے لیے سخت محنت درکار ہوتی ہے تاہم ایسے لوگ مخلص اور خوابوں کی دنیا میں رہنے والے لوگوں میں سے ہیں۔خود کبھی کسی کی محبت میں گرفتار نہیں ہوتے اور دوسروں کو تڑپا کر رکھتے ہیں۔
 
capital-letter-t-wallpaper1366x76864831-300x169.jpg

ایسے لوگ خود کو اتنا مصروف رکھتے ہیں کہ معاشرتی تعلقات قائم نہیں رکھ سکتے اسی لیے یہ لوگ اپنے مستقبل پر توجہ رکھتے ہیں اور اگر کوئی کام توقع کے مطابق نہ ہوتو اپ سیٹ ہوجاتے ہیں تاہم زندگی میں ترقی کی جانب گامزن رہتے ہیں۔
 
7205-300x188.jpg

یہ لوگ بہترین انفرادی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ عظیم آرٹسٹ اور مصنف ہوتے ہیں تاہم ایسے لوگ غیر معمولی طور پر بے ترتیبی اور اپنی بوکھلاہٹ کی وجہ سے مشہور ہوتے ہیں اسی لیے دوسروں کے ساتھ ان کا گزارا کافی مشکل ہوتا ہے۔
 
Burning-Letters-Wallpapers-V-471x471.jpg

ایسے لوگ محنتی اور عملی باتوں پر یقین رکھتے ہیں۔یہ وفادار محبت کرنے والے اور انتہائی نرم دل کے مالک ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ زندگی میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کی وجہ سے بہت کچھ حاصل کرلیتے ہیں تاہم جس سے محبت کرتے ہیں اس پر حاوی رہنا چاہتے ہیں۔
 
Burning-Letters-Wallpapers-W-471x471-300x300.jpg

اگر آپ کا نام اس حرف سے شروع ہوتا ہے تو آپ کرشماتی شخصیت کے حامل، فیشن ایبل، ہمدرد اور انتہائی محبت کرنے والے ہیں۔ آپ لوگوں کے راز کو سینے سے لگا کر رکھتے ہیں اس لیے انتہائی قابل اعتماد ہیں۔
 
Burning-Letters-Wallpapers-X-471x471-300x300.jpg

ایسے لوگ پرسکون قیادت کرنے والے اور کسی ایک مقصد پر رکنے والے نہیں ہوتے بلکہ زندگی میں آسائش اور خوشی کے متلاشی رہتے ہیں۔مخالف جنس سے فلرٹ کرنے کے ماہر ہوتے ہیں۔
 
Burning-Letters-Wallpapers-Y-471x471-300x300.jpg

یہ حرف آزادی اور خود پر اعتماد کی علامت ہے۔ ایسے لوگ کاروبار میں خطرات سے نہیں گھبراتے اور ترقی پسند ہوتے ہیں۔ اسی لیے دوسروں کی شخصیت سے متاثر ہوجاتے ہیں۔
 
Burning-Letters-Wallpapers-Z-471x471-300x300.jpg

ایسے لوگ عام لوگوں میں رہنا پسند نہیں کرتے اور اگر لوگوں کے درمیان آجائیں تو فوری انہیں تحفظ درکار ہوتا ہے تاہم ایسے لوگ بہترین مشیر ہوتے ہیں کیونکہ یہ دوسرے لوگوں کی شخصیت کو اچھی طرح جان لیتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
Burning-Letters-Wallpapers-W-471x471-300x300.jpg

اگر آپ کا نام اس حرف سے شروع ہوتا ہے تو آپ کرشماتی شخصیت کے حامل، فیشن ایبل، ہمدرد اور انتہائی محبت کرنے والے ہیں۔ آپ لوگوں کے راز کو سینے سے لگا کر رکھتے ہیں اس لیے انتہائی قابل اعتماد ہیں۔
میرے لیے اس میں "فیشن ایبل" تو سفید جھوٹ ہے۔ باقی کے بارے میں لوگ بہتر جانتے ہونگے! :)
 

سید عمران

محفلین
میرے لیے اس میں "فیشن ایبل" تو سفید جھوٹ ہے۔ باقی کے بارے میں لوگ بہتر جانتے ہونگے! :)
ایسے سفید جھوٹوں سے لڑی بھری پڑی ہے۔۔۔
ابھی عدنان بھائی کی اجازت سے بے نقاب کرتے ہیں!!!
 
Top