نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت پر کتنا اثراندازہوتا ہے

میرے لیے اس میں "فیشن ایبل" تو سفید جھوٹ ہے۔ باقی کے بارے میں لوگ بہتر جانتے ہونگے! :)
قبلہ محترم آپ بہترین شخصیت ہیں اور حرف ڈبلیو کو لے کر جو اندازہ قائم کیا ہے تقربیا آپ کی منفرد شخصیت کے مطابق ہے ۔ فیشن ایبل والی بات پر ہم آپ کی بات سے اتفاق کر لیتے ہیں ۔
 

سید عمران

محفلین
یہ حرف جنسی کشش اور کرشماتی صلاحیتوں کی علامت ہے۔
توبہ توبہ سردار نعیم بھائی کے متعلق کیسی کیسی باتیں کررہے ہیں عدنان بھائی آپ!!!
دوسروں کو تڑپا کر رکھتے ہیں۔
دیکھیں سردار صاحب الزام پر الزام!!!
 

سید عمران

محفلین
حرف آئی۔
ایسے لوگ اپنے ہر حق کے لیے ڈٹ جاتے ہیں جبکہ یہ انتہائی نفیس اور با وقار طرز زندگی پر یقین رکھتے ہیں ، اس کے علاوہ ایسے لوگ فیشن اور دیگر تخلیقی شعبوں میں شاندار کیرئر کے مالک ہوتے ہیں۔
خیر ہوگئی ہمارے حرف پر کوئی حرف نہ آنے دیا!!!
 

سید عمران

محفلین
تابش بھائی کو اپ سیٹ کہنے کا مطلب پتا ہے ناں؟؟؟
سزائے معطلی!!!
screenshot-33.png

بھیا آخری کس بات کی دشمنی نکال رہے ہیں محفلیں کو ہمارے خلاف بھڑکا کے ۔​
 
شروع تو آپ نے کیا۔۔۔
اب آپ کی اجازت سے آگے ہم بڑھا رہے ہیں!!!
ہمیں کیا پتہ تھا کہ آپ لڑی میں لیڈر بنا کر فساد برپا کرنا شروع کر دیں گے اگر ہمیں معلوم ہوتا تو ہر گز آپ کو اجازت نہ دیتے ۔
 

سید عمران

محفلین
capital-letter-t-wallpaper1366x76864831-300x169.jpg

ایسے لوگ خود کو اتنا مصروف رکھتے ہیں کہ معاشرتی تعلقات قائم نہیں رکھ سکتے اسی لیے یہ لوگ اپنے مستقبل پر توجہ رکھتے ہیں اور اگر کوئی کام توقع کے مطابق نہ ہوتو اپ سیٹ ہوجاتے ہیں تاہم زندگی میں ترقی کی جانب گامزن رہتے ہیں۔
بالکل غلط۔
 
7205-300x188.jpg

یہ لوگ بہترین انفرادی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ عظیم آرٹسٹ اور مصنف ہوتے ہیں تاہم ایسے لوگ غیر معمولی طور پر بے ترتیبی اور اپنی بوکھلاہٹ کی وجہ سے مشہور ہوتے ہیں اسی لیے دوسروں کے ساتھ ان کا گزارا کافی مشکل ہوتا ہے۔
بے ترتیبی تو ٹھیک۔۔۔۔ مگر عظیم وغیرہ ہم بالکل بھی نہیں۔ :)
 

رباب واسطی

محفلین
7035265-letter-r-300x170.jpg

ایسے لوگ وفادار ، ہمدرد اور محبت کرنے والے انسان ہوتے ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ وہ چیلنجز کا سامنا کرنے سے نہیں گھبراتے ، پُرامن زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ ذہین ساتھی کو بھی اپناتے ہیں۔
یہ تو ہوئے انگریزی حروفِ تہجی کے مطابق ناموں کے اثرات
کچھ اردو حروف سے شروع ہونے والے ناموں پر بھی تحقیق کیجیئے عدنان بھائی

ویسے اِک روایت پڑھی تھی کہیں کہ بچوں میں سے کسی ایک بچے کا نام محمد اور بچیوں میں سے کسی ایک بچی کا نام فاطمہ ضرور رکھنا چاہیئے
اسی نسبت سے کچھ مزید تحقیق ضرور کیجیئے گا
 

سید عمران

محفلین
انگریزی حروف میں ایک پریشانی یہ ہے کہ اردو میں تو عدنان اور عمران ایک ہیں۔۔۔
مگر انگریزی میں آکر فرق عظیم واقع ہوجاتا ہے!!!
 
Top