محمد عبدالرؤوف
لائبریرین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میرا نام عبدالروؤف ہے میری پیدائش 20 اکتوبر 1979 میں ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہوئی گو کہ میں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی مگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے میں نے لندن کا قصد نہیں کیا کیونکہ چند وجوہات کی بنا پر اس کی نوبت ہی نہیں آئی
گوگل میاں کا بے حد شکر گزار ہوں جس سے میں نے ایک شعر کے ڈھونڈنے میں مدد کیا لی کہ گوگل میاں نے مجھے اردو محفل کا راستہ دکھا دیا۔ وہ دن تھا یا آج کا دن محفل سے الفت و محبت میں اضافہ ہی ہوا ہے کیونکہ محفل کے اساتذہ ہوں یا مجھ جیسے طالب علم سب میں الفت و محبت کا تعلق دیکھ کر دل مزید کھنچتا چلا جاتا ہے۔ یوں تو مجھے محفل کا رکن ہوئے کافی عرصہ بیت چکا ہے۔ تقریباً محفلین سے واقفیت ہو چکی ہے ۔ ہر چند کہ دل میں رہ رہ کر خیال آتا رہا کہ ناچیز کا کیا تعارف۔۔۔ لیکن محمداحمد بھائی کے تعمیلِ فرمان کی غرض سے تعارف پیش کر دیا ہے۔
تاکہ سند رہے

آخری تدوین: