ماہی احمد
لائبریرین
ہیپی مینگو آئیز!!!میں نے تعارف کی ایک رسم پوری کی اب آپ خوش آمدید کی رسم پوری کر دیں
ہیپی مینگو آئیز!!!میں نے تعارف کی ایک رسم پوری کی اب آپ خوش آمدید کی رسم پوری کر دیں
زیک بھائی یاد آگئے رومی سس ۔۔۔محترم ناچیز کو خوش آمدید
ریزن بھی بتا دیںزیک بھائی یاد آگئے رومی سس ۔۔۔
اس جملے پرمحترم ناچیز کو خوش آمدید
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میرا نام عبدالروؤف ہے میری پیدائش 20 اکتوبر 1979 میں ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہوئی گو کہ میں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی مگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے میں نے لندن کا قصد نہیں کیا کیونکہ چند وجوہات کی بنا پر اس کی نوبت ہی نہیں آئی
گوگل میاں کا بے حد شکر گزار ہوں جس سے میں نے ایک شعر کے ڈھونڈنے میں مدد کیا لی کہ گوگل میاں نے مجھے اردو محفل کا راستہ دکھا دیا۔ وہ دن تھا یا آج کا دن محفل سے الفت و محبت میں اضافہ ہی ہوا ہے کیونکہ محفل کے اساتذہ ہوں یا مجھ جیسے طالب علم سب میں الفت و محبت کا تعلق دیکھ کر دل مزید کھنچتا چلا جاتا ہے۔ یوں تو مجھے محفل کا رکن ہوئے کافی عرصہ بیت چکا ہے تقریباً محفل کے ارکان سے واقفیت ہو چکی ہے مگر میں نے محمداحمد بھائی کے حکم پر تعارف فورم میں تعمیلِ فرمان کی غرض سے تعارف پیش کر دیا،
تاکہ سند رہے
میں نے ایک شعر کے ڈھونڈنے میں مدد کیا لی کہ گوگل میاں نے مجھے اردو محفل کا راستہ دکھا دیا
یہ بھی خوب رہی محمد عبدالرؤوف بھائی ۔۔۔ ابھی کل ہی تو ہم لوگوں نے آپ کے نام رکھنے کی رسم کروائی تھی اور اب ہمیں ہی تعارف کروا رہے ہیں ۔۔۔
ویسے یہ تعارفی لڑیاں مراسلے بڑھانے کا اچھا ذریعہ ہے۔۔۔۔ جیسے پرائیویٹ ادارے آمدن بڑھانے کا۔۔۔۔
بچپن میں شعر کی کچھ خاص سمجھ تو نہیں تھی مگر پھر بھی شعر ہمیشہ ہی کانوں کو بھلا لگتا تھا پھر اس شعر و ادب کے شوق میں خاص حصہ میرے ماموں کا ہے جو علامہ اقبال کے دیوانے تھے جنہیں شکوہ، جواب شکوہ ازبر تھااردوشعر و ادب سے کیسے راہ و رسم ہوئی آپ کی؟
پھر تو از سرِ نو تعارف بنتا ہی ہے۔
آپ نے بھی تعارف دیا ہے یا آپ کا بھی از سر نو کرنا پڑے گا ۔۔۔۔
شکوہ جواب شکوہ تک تو یہ میری ہی کہانی ہے۔ بس یہ کہ مجھے ماموں کا کردار بھی خود ہی ادا کرنا پڑا۔بچپن میں شعر کی کچھ خاص سمجھ تو نہیں تھی مگر پھر بھی شعر ہمیشہ ہی کانوں کو بھلا لگتا تھا پھر اس شعر و ادب کے شوق میں خاص حصہ میرے ماموں کا ہے جو علامہ اقبال کے دیوانے تھے جنہیں شکوہ، جواب شکوہ ازبر تھا
شاید کچھ خبط میرے لاشعور میں بھی تھا
میرے ذہن میں تو اب بھی ایسے خیالات آتے رہتے ہیں۔کیونکہ میرے ذہن میں ایسے خیالات آتے رہتے تھے جسے کسی مناسب طریق میں بیان کرنے کی مجھ میں قدرت نہ تھی۔
اچھی بات ہے۔لیکن میں اس کے باوجود کچھ نہ کچھ لکھتا رہتا تھا
بہت شکریہ استادِ محترماردو محفل فورم میں خوش آمدید جناب عبد الرؤوف بھائی۔
ویسے عنوان میں تضاد ہے
اپنے آپ کو ناچیز کہنا
اور اپنا تعارف بھی کروانا
ذرا دھیرے سے کہیے عبد الرؤوف بھائی۔ ہم تو نام نہاد استاد ہیں۔ کہیں اساتذہ سن پائیں تو ہمیں یک بینی دوگوش محفل سے نکال باہر کریں۔بہت شکریہ استادِ محترم
بس ایسا سمجھ لیں کہ ابھی کچی پکی کا طالب علم ہوںاچھی بات ہے۔
لکھا کریں اور محفل میں شامل بھی کیا کریں۔
بات تو سچ ہے مگر "تعارف" تعریف و توصیف کے معنوں میں نہیں بلکہ محض پہچان کے معنوں میں ہے کیونکہ یہ بھی خلاقِ اعظم کی خلاقی کا مظہر ہے کوئی کتنا ہی عام ہو مگر ان میں تمیز کے اسباب پیدا کیے ہوئے ہیںویسے عنوان میں تضاد ہے
اپنے آپ کو ناچیز کہنا
اور اپنا تعارف بھی کروانا