نور وجدان
لائبریرین
آپ کے جوابات سے تاہم ایسا لگتا ہے ... حقیقت تو یہ آپ کا انٹرویو نہ لیا جاتا تو آپ کو جاننے سے محروم ہو جاتی .. کچھ باتیں تو دلچسپی کو دوگنا کیے دے رہی ہیںیہ سوالات ہیں یا ایم اے اردو کا پیپر
لگتا ہے میرے بارے میں ادبی شخصیت ہونے کی کافی غلط فہمی لگی ہے دوستوں کو۔
مُتاثر کن!علی پور کا ایلی کئی دہائیاں قبل پڑھا تھا۔ اس وقت مجھے اس ناول نے بہت متاثر کیا تھا۔ اب ہو سکتا ہے کہ قدرے مختلف تاثر ہو۔ ناول کی خاص بات اس کا منفرد پلاٹ اور طرز تحریرہے جس نے مجھے گرفت میں لے لیا تھا۔ ممتاز مفتی نے جن لوگوں کا ذکر کیا ہے ان میں سے کچھ ہمارے جاننے والے بھی ہیں۔ یہ ناول پڑھنے کے بعد معلوم ہوا تھا۔ اپنے بارے میں اتنا صاف سب کچھ کہہ دینا کچھ لوگوں کے لیے متاثر کن اور کچھ کے لیے ناگوار بھی ہو سکتا ہے۔
لگتا ہے کہ آپ کو بھی بلی پسند ہے۔ انسان اور بلی میں بظاہر کوئی مماثلت نظر نہیں آتی۔ بلی قدرے طوطا چشم جانور واقع ہوا ہے۔
بلی دیکھنے کی حد تک بہت پسند ہے
میرے والد صاحب کو محض شوق ہی نہیں تھا بلکہ تقریبا تیس سال تک کالج میں فارسی پڑھائی بھی ہے۔ وہ کئی کتابوں کے مصنف اور مترجم بھی ہیں۔ میں نے ان سے پیام مشرق اور حکایات سعدی کا کچھ حصہ پڑھا تھا۔ لیکن اب فارسی پڑھے کافی عرصہ ہو گیا ہے۔ زمانہ بود کہ فارسی خواندہ ام۔
آپ کے ابتدائیہ مراسلے آپ کا تعارف مکمل دیتے ہیں آپ کے والد کا اسمِ گرامی؟ وہ پیشے کے لحاظ سے لکھاری تھے؟ ایران کی سرزمین.سے تعلق تھا؟ فارسی پر نادر کتابیں کیا آن لائن میسر ہیں؟
نبیل بھائی بہت شکریہ مشکل مشکل سوالات کے جوابات دیے ... آپ کے تعاون کا بے حد شکریہ