نبیل بھائی کا انٹرویو

ماشاء اللہ نبیل بھائی انٹرویو پڑھ کر مزہ آ گیا دعا ہے اللہ پاک آپ کو دنیا جہاں کی نعمتوں سے نوازے اور اردو محفل یونہی آپ کی سرپرستی میں پھلتی پھولتی رہے. آمین
کہنے کو تو میں انٹرویو کرنے والے پینل کا حصہ ہوں لیکن گھر کی مصروفیات اور چھوٹے بیٹے کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے وقت نہیں دے پائی اس لیے اپنے سوالات اب کر رہی ہوں.

دو لوگ ایک پُل پر کھڑے ہیں، ان میں سے ایک دوسرے شخص کے بیٹے کا باپ ہے۔کیا آپ بتا سکتے ہیں ان دونوں اشخاص کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟

پراٹھے کوچائے میں ڈبو کر کھانا بہتر ہے یا نوالہ لے کر چُسکی لینا بہتر ہے؟:D

آسمان کا حسن تو چاند اور ستاروں سے ہے لیکن عورت کا حسن کس چیز میں ہے؟

کہتے ہیں جس نے عجلت میں شادی کی وہ فرصت میں پچھتاتا ہے، لیکن جس نے فرصت میں شادی کی ہے وہ کیوں پچھتاتا ہے؟ :rolleyes:

اگر کبھی بھابھی کی کسی بات سے بہت زیادہ ناراض ہوں تو ناراضگی کا اظہار کیسے کرتے ہیں اور ناراضگی کتنے ٹائم تک چلتی ہے ؟

بلاشبہ اسلام ایک زندہ مذہب ہے لیکن اگر آج کی امت مسلمہ کے حکمرانوں اگر مردہ کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا ان حکمرانوں کو کوئی پیغام دینا چاہیں تو وہ پیغام کیا ہوگا؟

ہم تعلیم سے ذہنی تغیر تو لا سکتے ہیں لیکن بطن سے آئے ہوئے اثرات تعلیم سے کیوں دور نہیں کئیے جا سکتے؟

کیا عرفان بغیر ایمان کے ہوسکتا ہے؟

ہم ما‍ں اور بچے کی محبت پر تو یقین کر لیتے ہیں لیکن عورت اور مرد کی محبت پر شبہ کیوں کرتے ہیں؟

دنیا میں کوئی مسرت ایسی نہیں جو تجربے میں آ کر حماقت ثابت نہ ہوتی ہو، لیکن محبت ان حماقتوں میں سب سے بڑی حماقت ہے، آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
کس بات سے طبیعت بیزار ہوتی ہے؟ بوریت کی کیفیت وقتی ہوتی ہے یا کئی کئی دن تک طاری رہتی ہے؟

بوریت کا وقت نہیں ملتا۔ البتہ بیزار کافی ہوتا ہوں۔ مجھے منافقت اور جھوٹ سے نفرت ہے۔ اس دور میں کچھ بھی اصل نہیں ہے۔ تجزیہ نگاروں کے قلم برائے فروخت ہیں، پردہ سکرین پر نظر آنے والے چہروں کی جاذبیت مصنوعی ہے، حتی کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے طوفانی دنگل بھی محض تماشا ہیں۔ :sneaky:
 
نبیل

تکنیکی معاون
دو لوگ ایک پُل پر کھڑے ہیں، ان میں سے ایک دوسرے شخص کے بیٹے کا باپ ہے۔کیا آپ بتا سکتے ہیں ان دونوں اشخاص کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟

کافی obvious لگ رہا تھا، اس کے باوجود گوگل کر لیا۔ :)
آپس میں میاں بیوی ہیں۔ حوالہ

پراٹھے کوچائے میں ڈبو کر کھانا بہتر ہے یا نوالہ لے کر چُسکی لینا بہتر ہے؟:D

اپنی پسند پر منحصر ہے۔ مجھے نوالے کے اوپر چائے کی چسکی لینا پسند ہے۔ :)

آسمان کا حسن تو چاند اور ستاروں سے ہے لیکن عورت کا حسن کس چیز میں ہے؟

عورت اور مرد دونوں کی اصل خوبصورتی ان کے کردار کی خوبصورتی ہے۔

کہتے ہیں جس نے عجلت میں شادی کی وہ فرصت میں پچھتاتا ہے، لیکن جس نے فرصت میں شادی کی ہے وہ کیوں پچھتاتا ہے؟ :rolleyes:

نہ تھا کچھ تو خدا تھا کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا

ڈبویا مجھ کو ہونے نے نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا

اگر کبھی بھابھی کی کسی بات سے بہت زیادہ ناراض ہوں تو ناراضگی کا اظہار کیسے کرتے ہیں اور ناراضگی کتنے ٹائم تک چلتی ہے ؟

منہ بسور لیتا ہوں۔ :)
ناراضگی کا اختتام ایسے ہوتا ہے کہ وہ آنکھوں میں آنسو بھر کے ہماری کمر پر زناٹے دار دھپ رسید فرماتی ہیں، جس سے ہمارا موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے۔ اور یوں لڑائی ختم۔۔ :love:
 
نبیل

تکنیکی معاون
بلاشبہ اسلام ایک زندہ مذہب ہے لیکن اگر آج کی امت مسلمہ کے حکمرانوں اگر مردہ کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا ان حکمرانوں کو کوئی پیغام دینا چاہیں تو وہ پیغام کیا ہوگا؟

حکمران بھی عوام کی شامت اعمال کا نتیجہ ہیں۔ پوری امت کا المیہ یہی ہے کہ خود عمل کے خوگر بننے کی بجائے کسی نجات دہندہ کے انتظار میں بیٹھے ہیں جو ہر غم کا مداوا ہوگا۔
اس سلسلے میں سب کو سورۃ رعد کے اس پیغام پر تفکر اور تدبر کرنا چاہیے:

إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنفُسِهِمْ
حقیقت یہ ہے کہ اللہ کسی قوم کے حال کو نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے اوصاف کو نہیں بدل دیتی

ہم تعلیم سے ذہنی تغیر تو لا سکتے ہیں لیکن بطن سے آئے ہوئے اثرات تعلیم سے کیوں دور نہیں کئیے جا سکتے؟

بطن سے آئے ہوئے اثرات سے آپ کی کیا مراد ہے؟ ہر انسان سلیم فطرت پر پیدا ہوتا ہے۔ بعد میں اس کا ماحول اس کی شخصیت کی تعمیر پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اور شخصیت کی تشکیل انسان کی زندگی کے ابتدائی حصے میں ہی مکمل ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد انسان اپنی انہیں عادات و اطوار کی طرف لوٹتا ہے۔

کیا عرفان بغیر ایمان کے ہوسکتا ہے؟

قران کی جس بات نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے وہ سورۃٰ بقرہ کی ذیل کی آیت ہے:

اللَّهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ

جو لوگ ایمان لاتے ہیں، اُن کا حامی و مددگار اللہ ہے اور وہ ان کو تاریکیوں سے روشنی میں نکال لاتا ہے

یہ مختصر سی بات ہے لیکن اس کی تفسیر کئی دفاتر پر محیط ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالی ان لوگوں کو بھی ہدایت پر لے آیا ہے جو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کے بدترین دشمن تھے۔ ہدایت اللہ کے ہاتھ میں ہے جسے چاہے عطا کرے۔

ہم ما‍ں اور بچے کی محبت پر تو یقین کر لیتے ہیں لیکن عورت اور مرد کی محبت پر شبہ کیوں کرتے ہیں؟

ماں کی اپنے بچے کے ساتھ محبت بے غرض ہوتی ہے جبکہ عورت اور مرد کے رشتے میں کچھ خود غرضی ضرور در کر آتی ہے۔

دنیا میں کوئی مسرت ایسی نہیں جو تجربے میں آ کر حماقت ثابت نہ ہوتی ہو، لیکن محبت ان حماقتوں میں سب سے بڑی حماقت ہے، آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟

یہ کوئسچن آؤٹ آف کورس ہے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
مرکل یا نالیز؟ یا گرینز، ایف ڈی پی، لنکے یا اے ایف ڈی؟

آپ اگر میری پولیٹکل سپورٹ کے بارے میں دریافت کر رہے ہیں تو عام طور پر جرمنی میں امیگرینٹس گرینز اور ایس پی ڈی کو ترجیح دیتے ہیں۔ ذاتی طور پر میں میرکل کو پسند کرتا ہوں۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
موقع محل سے فائد ہ اٹھاتے ہوئے ایک سوال میرا بھی برادرم نبیل:

میں بھی چونکہ گیارہ سال سے یہاں ہوں اور آپ کے ساتھ کئی برس تک کام کرنے کا موقع بھی ملا، تو بعض دفعہ مجھے لگا کہ آپ فوری اور شدید غصے میں آ جاتے ہیں اور آپ کے کچھ فیصلےimpulsive ہوتے ہیں؟ کیا واقعی کچھ ایسا ہے یا میرا گمان ہی ہے؟ :)
کس خوبصورتی سے سوال کیا ہے وارث آپ نے سارا بوجھ اپنے گمان کی بدگمانی پر ڈال کر
اسی بہانے میں بھی اپنا حصہ ڈالتی جاؤں مجھے یہ محفل کی انتظامیہ کے سب سے زیادہ ان اپروچ ایبل منتظم لگتے ہیں تو میرا سوال ہے ان سے کہ کیا یہ بھی اپنے کردار میں کوئی لچک یا بہتری کی گنجائش رکھنے پر غور کرتے ہیں کبھی ایک منتظم کی حیثیت سے ؟اور اگر رکھتے ہیں تو مساوی بنیادوں پر یا اپنی ترجیحات کی بنیاد پر ؟
 
یاز

محفلین
چند سوالات ہماری جانب سے بھی

ای بک یا ہارڈ کاپی؟
ماؤس یا ٹچ پیڈ؟
ایپل یا اینڈروئیڈ؟
کال یا میسج؟
ڈرائیو یا پیدل؟
ہینڈ بیگ یا بیک پیک؟
برگر یا پراٹھا؟
چائے یا کافی؟
پہاڑ یا سمندر؟
سبز یا نیلا؟
 
سین خے

محفلین
ہماری طرف سے بھی کچھ سوالات حاضر ہیں :)

آپ کے پسندیدہ محفلین؟

محفلین جنھوں نے آپ کو بے انتہا متاثر کیا ہو؟

محفل انتظامیہ میں آپ کے نزدیک سب سے خوش اسلوبی سے کس نے ذمہ داریاں انجام دیں؟

آپ کے نزدیک شرارتی محفلین؟ :D (اس سوال کا جواب دینا لازمی نہیں ہے)

وہ محفلین جو اب محفل پر نہیں آتے لیکن آپ ان کو اب تک یاد کرتے ہوں اور آپ کی خواہش ہو کہ وہ واپس آجائیں؟

اگر موقع ملے تو کن محفلین سے ملنا چاہیں گے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ کے پسندیدہ محفلین؟

پسند تو کوئی ہیں، سب کے نام لکھنا ممکن نہیں۔ اور کچھ نام بھول بھی سکتے ہیں۔ جو پسند ہیں ان میں زیک، محمد وارث، سعود، اعجاز اختر صاحب اور سعادت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شگفتہ اور جیہ بھی پسند ہیں، اگرچہ یہ اب فورم پر ریگولر نہیں ہیں۔

محفلین جنھوں نے آپ کو بے انتہا متاثر کیا ہو؟

کئی محفلین کی سوچ اور نظریات سے متاثر ہوا ہوں، لیکن بے انتہا نہیں۔۔ :)

محفل انتظامیہ میں آپ کے نزدیک سب سے خوش اسلوبی سے کس نے ذمہ داریاں انجام دیں؟

سب سے زیادہ کے بارے میں بتانا مشکل ہے۔ اب تک سب نے فورم کی نظامت اور ادارت میں اہم خدمت انجام دی۔ تابش اور فرقان خاص طور پر بہت اچھی ادارت کر رہے ہیں۔

آپ کے نزدیک شرارتی محفلین؟ :D (اس سوال کا جواب دینا لازمی نہیں ہے)

کچھ شرارتی تھے۔ وہ سیدھے ہو گئے ہیں۔ :)
کچھ ابھی بھی شرارت کے لیے پر تول رہے ہیں۔ :)

وہ محفلین جو اب محفل پر نہیں آتے لیکن آپ ان کو اب تک یاد کرتے ہوں اور آپ کی خواہش ہو کہ وہ واپس آجائیں؟

اردو ویب کے بانیوں میں سے ایک آصف اقبال ہوتے تھے جو فورم کے ایڈمن بھی رہے ہیں۔ ان کی فورم پر کمی محسوس کرتا ہوں۔ لیکن عام زندگی میں ان کے ساتھ رابطے میں ہوں۔

اگر موقع ملے تو کن محفلین سے ملنا چاہیں گے؟

ایمانداری کی بات ہے کہ میں ملاقات سے کتراتا ہوں، کہ لوگوں کو مل کر مایوسی ہوگی۔ :)
کچھ محفلین سے میری ملاقات ہو چکی ہے۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
کس خوبصورتی سے سوال کیا ہے وارث آپ نے سارا بوجھ اپنے گمان کی بدگمانی پر ڈال کر
اسی بہانے میں بھی اپنا حصہ ڈالتی جاؤں مجھے یہ محفل کی انتظامیہ کے سب سے زیادہ ان اپروچ ایبل منتظم لگتے ہیں تو میرا سوال ہے ان سے کہ کیا یہ بھی اپنے کردار میں کوئی لچک یا بہتری کی گنجائش رکھنے پر غور کرتے ہیں کبھی ایک منتظم کی حیثیت سے ؟اور اگر رکھتے ہیں تو مساوی بنیادوں پر یا اپنی ترجیحات کی بنیاد پر ؟
منتظم اعلٰی نبیل صاحب
میرا سوال نظرانداز کرکے آپ نے اپنے عمل سے تصدیق فرما دی جزاک اللہ ۔ مجھے آپ سے یہی اُمید تھی ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
منتظم اعلٰی نبیل صاحب
میرا سوال نظرانداز کرکے آپ نے اپنے عمل سے تصدیق فرما دی جزاک اللہ ۔ مجھے آپ سے یہی اُمید تھی ۔

جواب میں تاخیر کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔
ان اپروچیبل نہیں ہوں البتہ confrontation سے ممکنہ حد تک بچنے کی کوشش کرتا ہوں۔
جہاں تک فورم کی نظامت میں تبدیلی کا تعلق ہے تو اس کے بارے میں میں پہلے بھی اشارہ کر چکا ہوں کہ ہم بڑے پیمانے پر تبدیلی کا پلان رکھتے ہیں اور اس کے بارے میں جلد ہی پبلک فورم پر مشاورت کا آغاز بھی ہوگا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

بس میں ذرا یونیفارم جھاڑ لوں پھر۔۔۔۔ :devil3::laughing3:
 
Top