نویں سالگرہ " نثر پارے 2014 " -- اردو محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار نثری نشست کا انعقاد!

سید فصیح احمد

لائبریرین
السلام علیکم احبابِ محفل! ۔۔۔ :) :)

آج سے کچھ روز قبل ہم سب کے بے حد پیارے ساتھی محترم ذوالقرنین بھائی (نیرنگ خیال ) نے اردو محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر نثری نشست کی تجویز پیش کی۔ جس کا مقصود افزائش قلم برداری تھا۔ اس نئی طرح کے نیرنگ خیال کو ہر خاص و عام کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔ اہلِ محفل نے انتہائی تپاک سے اس کی تشکیل کے واسطے آراء پیش کیں۔
پس اس لڑی کی وساطت سے اسی تجویز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے باہم مشاورت کے بعد اردو محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر" نثر پارے 2014 " کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کیا جاتا ہے۔ تمام اہل محفل سے اور بالخصوص ارباب ادب سے التماس ہے کہ اس نثری نشست میں بھرپور حصہ لے کر اسے رونق بخشیں۔

دعوتِ عام:
وہ تمام احباب جو اس نشست میں اپنے نثری فن پاروں کی رو نمائی کروانا چاہیں، اپنے اسمائے گرامی اسی لڑی میں تقریب کے افتتاح سے قبل درج کروا دیں۔ تا کہ بروقت ان کو مدعو کیا جا سکے۔

چونکہ اس طرز پر نثری نشست کا انعقاد پہلی مرتبہ ہو رہا ہے تو نثر پارے 2014 کے قواعد و ضوابط ذیل میں لگائے جا رہے ہیں۔ تمام خوش اخلاق احباب سے ان کی پاس داری کی توقع کی جاتی ہے۔

قواعد و ضوابط:

  1. تحریرات کی کل تعداد 3 سے زائد نہ ہو۔
  2. تحریرات اقتباس نہ ہو ں بلکہ آپ کے ذاتی فن پارے ہوں۔
  3. وقت کی کمی کے باعث زیادہ طویل ادبی پاروں سے پرہیز کیا جائے۔
  4. سیاسی اور مذہبی نوشہ جات پر ممانعت ہو گی۔
  5. تنقیدی جائزے، ادبی شخصیات کے تعارف اور ان کے فکر و فن پر اظہار، کالم، اداریے، نثری نظم وغیرہ بھی ممنوع ہوں گے۔
  6. مزاح کے ساتھ سبق آموز تحریرات کو ترجیح دی جائے گی۔
  7. ناقدین اپنی صحت مند آراء سالگرہ کے اختتام کے 5 روز بعد لڑیوں میں لکھ سکتے ہیں۔ اس سے قبل اپنے تنقید و تبصرہ کو محفوظ رکھیں !
  8. تمام تاثرات کو مدعو لڑی کے بجائے تحریر کی اصل لڑی کے ذیل میں لکھا جائے گا۔
طریقۂ کار:
جب بھی مدعو لکھاری کو دعوت موصول ہو وہ جہانِ نثر کے ذیلی زمرے آپ کی تحریریں میں اپنی تحریر کی نئی لڑی بنائے گا اور جس کے عنوان کے ساتھ (اردو محفل کی نویں سالگرہ پر) درج ہو گا۔
پھر مدعو لڑی میں اپنا پیغام اور تحریر کا عنوان درج کیا جائے گا۔ عنوان کے سامنے (یہاں کلک کریں) لکھ کر اس پر اصل مسودے کا ربط باندھ دیا جائے گا۔

مثال:
تحریر از نمونہ حاضر ہے،
ایک مثال ۔۔ (یہاں کلک کریں)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہمانانِ گرامی
صدارت : عزت مآب جناب اعجاز عبید صاحب
مہمانِ خصوصی : عزت مآب جناب محمد یعقوب آسی صاحب

زیرِ سرپرستی
عزت مآب جناب محمد وارث صاحب

تاریخِ آغاز
بتاریخ : دس جولائی دوہزارچودہ
بوقت: ۱۴:۰۰ بجے ( جی ایم ٹی)

منتظمین:
محمد خلیل الرحمٰن ، نیرنگ خیال
عبدالرحمن ، سید فصیح احمد

جزاکم اللہ خیرا ! ۔۔۔ :) :)
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
ان شاءاللہ
نثر پارہ تو نہیں
اپنی کچھ " ہڈ بیتی " لکھ دوں گا میں بھی ۔۔۔
قاری و سامع کی صف میں سدا کے براجمان ہم ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں ۔۔۔۔
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
ان شاءاللہ
نثر پارہ تو نہیں
اپنی کچھ " ہڈ بیتی " لکھ دوں گا میں بھی ۔۔۔
قاری و سامع کی صف میں سدا کے براجمان ہم ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں ۔۔۔۔
جزاک اللہ خیر نایاب بھائی ،،، ہمیشہ کی طرح آج بھی آپ نے خالی نہ موڑا ۔۔ :) :)
 
Top