نسخ کی حمایت میں۔۔۔

arifkarim

معطل
اب تک کا سب سے بہترین نسخ فونٹ میرے خیال سے عبدو کا مصحف مصر کا فونٹ ہے ۔۔۔ اوپن ٹائپ فیچرز بھی اس کے کمال کے ہیں اور الفاظ کی اشکال بھی کلاسیکل ہیں ۔۔۔

abdofonts-Quran-HD-png1000-175.png

abdofonts-Quran-HD-png1000-172.png

abdofonts-Quran-HD-png1000-166.png
قیمت کے لحاظ سے بھی یہ فانٹ بہترین ہے :)
 
سعادت

تکنیکی معاون
اگر آپ ان مسائل پر روشنی ڈالیں تو ممنون ہوں گا-
آپ اس میں اردو ٹیکسٹ لکھ کر دیکھ لیں آپ کو خود ہی اندازہ ہو جائے گا ۔۔۔ نہیں تو کوئی صفحہ عریبک ٹائپ سیٹنگ میں ٹائپ کر کے یہاں محفل پر لگا دیں میں اس میں موجود مسائل کی نشاندہی کر دوں گا۔۔
اردو میں لمبی تحریریں لکھنے کے لیے مَیں عرصے سے عریبک ٹائپ‌سیٹنگ (اور ٹیکسٹ ایڈیٹر بیبل‌پیڈ) استعمال کر رہا ہوں۔ مجھے تو ٹھیک ہی لگتا ہے :) (شاید اس لیے کہ مانوس ہو چکا ہوں)۔
 
arifkarim

معطل
اردو میں لمبی تحریریں لکھنے کے لیے مَیں عرصے سے عریبک ٹائپ‌سیٹنگ (اور ٹیکسٹ ایڈیٹر بیبل‌پیڈ) استعمال کر رہا ہوں۔ مجھے تو ٹھیک ہی لگتا ہے :) (شاید اس لیے کہ مانوس ہو چکا ہوں)۔
جی یہ مانوسیت ہی اصل فساد کی جڑ ہے۔ اسی مانوسیت کی وجہ سے نوری نستعلیق لوگوں کے سروں سے نہیں اتر رہا ہے۔ :)
 
طالب سحر

محفلین
اردو میں لمبی تحریریں لکھنے کے لیے مَیں عرصے سے عریبک ٹائپ‌سیٹنگ (اور ٹیکسٹ ایڈیٹر بیبل‌پیڈ) استعمال کر رہا ہوں۔ مجھے تو ٹھیک ہی لگتا ہے :) (شاید اس لیے کہ مانوس ہو چکا ہوں)۔

اردو لکھنے کے لئے ٹیکسٹ ایڈیٹر تو بیبل پیڈ ہی استعمال کرتا ہوں، البتہ فونٹ یا تو صقال مجلۃ استعمال کرتا ہوں یا پھر نفیس ویب نسخ-
 
طالب سحر

محفلین
زیک اور حسان خان سے سوال: کمپیوٹر پر آپ کا پسندیدہ نسخ اسلوب کا فونٹ کونسا ہے؟

تدوین کے بعد:
arifkarim: گو کہ آپ پکّے نستعلیق والے ہیں، لیکن آپ سے بھی یہ یہی سوال ہے۔
 
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
میں تو کئی بار ایسا کرتا ہوں کہ ٹائپ کسی نسخ نما فونٹ میں کرتا ہوں تدوین میں سہولت کے لیے۔ آخر میں پڑھنے والوں کی سہولت کے لیے نستعلیق میں بدل دیتا ہوں۔ :)
 
طالب سحر

محفلین
نسخ میں مجھے تاہوما پسند ہے زیادہ لمبی تحاریر کیلئے۔
اگر مجھ سے سمجھنے میں غلطی نہیں ہوئی ہے تو کچھ ایسی ہی بات فہیم صاحب نے بھی کی تھی:
بات صرف پڑھنے میں آسانی کی ہو تو "تاہوما" کا کوئی مقابل نہیں دور تک بلکہ بہت دور تک :)
 
محمد سعد

محفلین
متلاشی
آپ کا یہ نکتہ بالکل سمجھ میں آتا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو، نسخ اور نستعلیق کے اصولوں کا حق ادا کرنا چاہیے۔ ثقافتی ورثے کے طور پر اس کی قدر ضرور ہونی چاہیے۔ اب تو ٹیکنالوجی میں وہ بڑی بڑی رکاوٹیں بھی باقی نہیں رہیں جو کسی دور میں ہوا کرتی تھیں۔
پھر بھی آپ کا موقف کچھ زیادہ ہی سخت محسوس ہوتا ہے کہ ضرورت کے تحت ان اصولوں میں ذرا سی ترمیم بھی اتنا بڑا جرم ٹھہرے کہ "جاؤ تم ہم میں سے ہو ہی نہیں"۔ :eek:
بہرحال۔ ایک اور سوال ذہن میں آیا کہ کیا ایسے ٹائپ فیس کے لیے "نسخ نما" یا "نیو نسخ" سے بہتر کوئی اصطلاح موجود نہیں؟ جو پہلے سے مستعمل بھی ہو؟ مطلب میرا یہ ہے کہ کوئی خوبصورت سا نام ہونا چاہیے۔ نسخ نما کہنا عجیب لگتا ہے۔ ;)
 
طالب سحر

محفلین
پھر بھی آپ کا موقف کچھ زیادہ ہی سخت محسوس ہوتا ہے کہ ضرورت کے تحت ان اصولوں میں ذرا سی ترمیم بھی اتنا بڑا جرم ٹھہرے کہ "جاؤ تم ہم میں سے ہو ہی نہیں"۔ :eek:

کچھ ترامیم تو ٹائپوگرافی کی فنّی ضروریات اور limitations کی وجہ سے کی جاتی ہیں، جن کی طرف سعادت نے (اسی لڑی میں) توجہ دلائی تھی۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر پر لکھنے کے لئے عربی اور فارسی کے ایسے سینکڑوں خوبصورت فونٹ ہیں جو کہ خطاطی اور کتابت کے روایتی اصولوں میں کہیں زیادہ اور کہیں کم ترمیم کر کے بنائے گئے ہیں۔ میری رائے میں نہ تو یہ روایتی اصولوں سے لاعلمی کا نتیجہ ہے اور نہ ہی ان ترامیم کا مقصد محض روایت شکنی ہے کیونکہ ان کے بنانے والے اور استعمال کرنے والے دونوں ہی غیرجامد جمالیاتی حسیات کے حامل ہیں- میرا یہ بھی خیال ہے کہ بحیثیتِ مجموعی ہم نے دھلوی اور لاہوری نستعلیق پر اتنی زیادہ جذباتی سرمایہ کاری کردی ہے کہ ہم ایران اور عرب دنیا میں ہونے والے ان نئے تجربات -- جن میں سے بیشتر کو قبولیتِ عام بھی حاصل ہوئی ہے -- سے لاتعلق سے ہیں-
 
آخری تدوین:

باسم

محفلین
متلاشی
بہرحال۔ ایک اور سوال ذہن میں آیا کہ کیا ایسے ٹائپ فیس کے لیے "نسخ نما" یا "نیو نسخ" سے بہتر کوئی اصطلاح موجود نہیں؟ جو پہلے سے مستعمل بھی ہو؟ مطلب میرا یہ ہے کہ کوئی خوبصورت سا نام ہونا چاہیے۔ نسخ نما کہنا عجیب لگتا ہے۔ ;)
اعجاز عبید صاحب نے نستعلیق نما فونٹ کیلیے نسق اور نقش استعمال کیا ہے۔
 
باسم

محفلین
ویسے کسی نے نسترکیب فونٹ دیکھا ہے
نستعلیق کا قیمہ بنایا گیا ہے مگر دیکھنے میں اچھا لگتا ہے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
اردو لکھنے کے لئے ٹیکسٹ ایڈیٹر تو بیبل پیڈ ہی استعمال کرتا ہوں، البتہ فونٹ یا تو صقال مجلۃ استعمال کرتا ہوں یا پھر نفیس ویب نسخ-
پہلے میں بھی نفیس ویب نسخ استعمال کیا کرتا تھا، لیکن اس میں لاطینی اور general punctuation کی سپّورٹ محدود ہے، سو عریبک ٹائپ سیٹنگ پر منتقل ہو گیا۔

ایک اور پسندیدہ نسخ فونٹ امیری ہے۔
 
طالب سحر

محفلین
Top