رانا
محفلین
لیجئے رانا صاحب ٹیسٹنگ حاضر ہے۔
http://postimg.org/image/3ndhn22zx/
پی ڈی ایف یونیکوڈ میں کنورٹ تو ہوگئی ہے مگر جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں یونیکوڈ حصے میں آدھے الفاظ دکھائی رہے ہیں جبکہ بقیہ آدھے غائب ہیں اور کوئی سکرول بار بھی ظاہر نہیں ہورہی جس سے سکرین کو دائیں بائیں کرسکیں۔ یہ کیا مسئلہ ہے۔۔۔
اور جو پی ڈی ایف فائل والا حصہ ہے وہاں بھی ایسا ہی ہوتا ہے پی ڈی ایف فائل کا کچھ حصہ دکھائی دیتا ہے جبکہ بقیہ غائب رہتا ہے۔
سکرین ریزولیوشن 1024×768 ہے۔
بہت شکریہ تجمل صاحب دوبارہ ٹیسٹنگ کے لئے۔ جزاک اللہمحترم رانا صاحب
بہت بہت مبارک ہو ۔ ماشاء اللہ آپ نے بہت اچھا سافٹ ویئر تیار کیا ہے۔ اس کی بہت ضرورت تھی۔ میرے پاس ونڈوز سیون بتیس بٹ ہوم پریمیم ورژن ہے اور بالکل درست انسٹال ہوگیا ہے۔
ابھی صرف ایک مشکل پیش آئی ہےسافٹ ویئر کا نیچے والا حصہ جہاں پر کنورٹ کیا گیا متن نظر آتا ہے سکرین سے باہر چلا گیا ہے۔ لیکن وہ بھی میرا خیال ہے میرے کمپیوٹر کی ریزولیشن کی وجہ سے ہے۔ (سکرین ریزولیوشن 1366 ×766)
میں نے پروگرام کے اندر نیچے والی حصہ کو اوپر کی طرف کھینچنے کی کوشش کی تھی لیکن میرا خیال ہے یہ سہولت اس میں ابھی موجود نہیں ہے کہ پروگرام کے اندر مختلف حصوں کو بڑا یا چھوٹا کیا جاسکے۔ کیا یہ سہولت دی جاسکتی ہے یا پروگرام کے نیچے والے حصہ کو بڑا کیا جاسکتا ہے۔
طمیم صاحب سافٹوئیر کی پسندیدگی کا بہت شکریہ۔ جزاک اللہ۔
جی ہاں یہ مسئلہ اسکرین ریزولیوشن کی وجہ سے ہی آرہا ہے۔ میرے پاس 1280x1024 کی ریزولیوشن تھی اور میرا خیال تھا کہ سب کے پاس 17 انچ کی ایل سی ڈی تو ہوگی ہی میری طرح۔
میں اس سافٹوئیر کو کم ریزولیوشن پر چیک کرکے آپ دوستوں کو آگاہ کرتا ہوں انشاء اللہ۔
آپ دوستوں نے یہ بہت اچھا کیا کہ اپنی اسکرین ریزولیوشن کی ویلیو شئیر کردی۔ اس سے مسئلہ سمجھنے میں اور حل کرنے میں بہت آسانی ہوجاتی ہے۔ جزاک اللہ۔
آخری تدوین: