لیجئے رانا صاحب ٹیسٹنگ حاضر ہے۔
پی ڈی ایف یونیکوڈ میں کنورٹ تو ہوگئی ہے مگر جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں یونیکوڈ حصے میں آدھے الفاظ دکھائی رہے ہیں جبکہ بقیہ آدھے غائب ہیں اور کوئی سکرول بار بھی ظاہر نہیں ہورہی جس سے سکرین کو دائیں بائیں کرسکیں۔ یہ کیا مسئلہ ہے۔۔۔
اور جو پی ڈی ایف فائل والا حصہ ہے وہاں بھی ایسا ہی ہوتا ہے پی ڈی ایف فائل کا کچھ حصہ دکھائی دیتا ہے جبکہ بقیہ غائب رہتا ہے۔
سکرین ریزولیوشن 1024×768 ہے۔
محترم رانا صاحب
بہت بہت مبارک ہو ۔ ماشاء اللہ آپ نے بہت اچھا سافٹ ویئر تیار کیا ہے۔ اس کی بہت ضرورت تھی۔ میرے پاس ونڈوز سیون بتیس بٹ ہوم پریمیم ورژن ہے اور بالکل درست انسٹال ہوگیا ہے۔
ابھی صرف ایک مشکل پیش آئی ہےسافٹ ویئر کا نیچے والا حصہ جہاں پر کنورٹ کیا گیا متن نظر آتا ہے سکرین سے باہر چلا گیا ہے۔ لیکن وہ بھی میرا خیال ہے میرے کمپیوٹر کی ریزولیشن کی وجہ سے ہے۔ (سکرین ریزولیوشن 1366 ×766)
میں نے پروگرام کے اندر نیچے والی حصہ کو اوپر کی طرف کھینچنے کی کوشش کی تھی لیکن میرا خیال ہے یہ سہولت اس میں ابھی موجود نہیں ہے کہ پروگرام کے اندر مختلف حصوں کو بڑا یا چھوٹا کیا جاسکے۔ کیا یہ سہولت دی جاسکتی ہے یا پروگرام کے نیچے والے حصہ کو بڑا کیا جاسکتا ہے۔
اسکرین ریزولیوشن والا مسئلہ اللہ کے فضل سے حل ہوگیا ہے۔ نیا ورژن درج ذیل لنک سے ڈاون لوڈ کرلیں۔
Naseem Inpag PDF Texter Version1.1
سعود بھائی کے مشورے کے مطابق ونڈو کو اسکرین سائز کے مطابق رکھ دیا ہے۔ لے آؤٹ کے کنٹرولز کو ایک مجبوری کی وجہ سے کیلیں ٹھونک کر کام چلایا ہے۔
میرا ارادہ تھا کہ فاتح بھائی کے مشورے کے مطابق یونی کوڈ فائل کی پراسسنگ بھی ڈال دوں تو ایک ساتھ ہی اپ لوڈ کرتا ہوں لیکن اس پر کام کے دوران مجھے لگا کہ اس میں کچھ تھوڑا سا وقت لگ جائے گا۔ اس لئے سوچا کہ ریزولیوشن والا کام تو اپ لوڈ کردیا جائے تاکہ جن دوستوں کو ریزولیوشن کی وجہ سے مسائل ہیں ان کی پریشانی دور ہو۔ اس طرح میں بھی تسلی سے یونی کوڈ پراسسنگ پر کام کرسکوں گا۔ اس نئی اپ ڈیٹ میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں وہ درج ذیل ہیں:
1۔ ریزولیوشن والا مسئلہ حل کیا گیا ہے۔
2۔ ہیلپ کے بٹن کو سامنے سے اٹھا کر اوپر مینو بار میں دے دیا گیا ہے۔
3۔ چیک باکس کے نیچے اردو میں جو وضاحت دی گئی تھی اسے ختم کرکے اس کے سامنے ہیلپ آئی کون دے دیا گیا ہے جس پر کلک کرنے سے وہی وضاحت نستعلیق میں نظر آجاتی ہے۔
4۔ ایک نیا چیک باکس شامل کیا گیا ہے "Show Text Line by Line" ۔ اس کا کام یہ ہے کہ ابھی اخذ کردہ متن اسی طرح سطر بہ سطر نظر آتا ہے جیسے پی ڈی ایف میں ہوتا ہے۔ اس چیک باکس کو چیک کرنے سے وہ متن سطروں کی بجائے ایک تسلسل سے مضمون کی شکل میں نظر آئے گا۔
6۔ ایرر میسجز پر کام کیا گیا ہے۔ ابھی ایرر میسج پڑھنے سے صارف کو یہ پتہ نہیں لگتا تھا کہ ایرر کس وجہ سے آیا ہے۔ایرر میسجز کے لئے اپنا میسج باکس بنایا گیا ہے جس میں ایرر میسجز نستعلیق اردو میں دکھائے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ ہر ایرر سے متعلقہ میسج دکھایا گیا ہے تاکہ اسے پڑھ کر صارف کو اندازہ ہوسکے کہ ایرر کی وجہ کیا ہے۔
اسے مزید بہتر کرنے کے لئے کام جاری ہے۔ ایک بھائی نے ذاتی پیغام میں ایک ایسی پی ڈی ایف کی طرف توجہ دلائی تھی جس کی انکوڈنگ بہت زیادہ تبدیل شدہ تھی۔ انشاءاللہ یہ یونی کوڈ پراسسنگ والا کام دیکھ کر اس طرف بھی توجہ دوں گا کہ جس حد تک ممکن ہو ان فائلز کو بھی پراسس کرایا جاسکے۔ ان سب دوستوں کا بے حد شکریہ کہ جنہوں نے اپنا وقت نکال کر نہ صرف سافٹوئیر کو ٹیسٹ کیا بلکہ اس کے مسائل کی طرف بھی نشاندہی کی جن سے اسے مزید بہتر کرنے کی توفیق ملتی جائے گی۔ جزاکم اللہ و احسن الجزاء۔