رانا
محفلین
السلام علیکم
محض اللہ کے فضل سے اس سافٹوئیر کا ابتدائی ورژن اردو محفل کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ریلیز کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال نہ ہوتی تو یہ کام کبھی بھی مکمل نہ ہوسکتا کہ اس کے راستے میں جو رکاوٹیں تھیں وہ ناقابل عبور محسوس ہوتی تھیں۔ ہر رکاوٹ کے دور ہونے پر یہ محسوس ہوتا تھا کہ اس کے سامان الٰہی تصرف سے ظہور میں آئے ہیں۔ بطور خاص اس کے لئے الگورتھم تو محض اللہ میاں نے اپنے فضل سے ذہن میں ڈالا ورنہ اس ناچیز کا تو گمان بھی اس طرف نہ جاسکتا تھا۔
جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے یہ ان پیج سے بنائی گئی پی ڈی ایف سے متن اخذ کرنے کے لئے ہے۔ اس کو بنانے کا خیال اس طرح آیا کہ خاکسار گذشتہ کئی سال سے ایک اخبار الفضل کا روزانہ آن لائن باقاعدگی سے مطالعہ کرتا ہے۔ اس کا شمارہ روزانہ کی بنیاد پر پی ڈی ایف فائل کی شکل میں نیٹ پر اپ لوڈ ہوجاتا تھا۔ اس میں اکثر ایسے معلوماتی اور دلچسپ مضامین شائع ہوتے کہ خاکسار کی بے اختیار یہ خواہش ہوتی کہ انہیں اپنے بلاگ پر شئیر کیا جائے۔ لیکن جب اس پی ڈی ایف سے متن کاپی کرکے ورڈ میں پیسٹ کرتا تو بے معنی علامات نمودار ہوجاتیں۔ اس مشکل کا ذکر پھر تین سال پہلے یہیں محفل پر کیا تو پتہ لگا کہ ابھی تک ایسا کوئی طریقہ موجود نہیں ہے جو ان پیج سے بنائی گئی پی ڈی ایف سے متن اخذ کرسکے اور بظاہر یہ ناممکن کام ہے۔ لیکن پھر بھی نہ جانے کیوں ایک خیال ذہن میں رہتا کہ آخر اس کا کوئی نہ کوئی طریقہ تو ہوگا ہی۔ اس لئے فرصت کے اوقات میں اگر دھیان اس طرف چلاجاتا تو تجربات کرنا شروع کردیتا جو ہر بار ناکامی سے دوچار ہوجاتے۔ البتہ ان تجربات کے دوران ایک بات مشاہدہ میں آئی کہ جب پی ڈی ایف سے متن کاپی کرکے ورڈ میں پیسٹ کئے جاتے ہیں تو بے معنی علامات ہی نمودار ہوتی ہیں لیکن وہ علامات اکثر مختلف ترسیموں کے لئے ایک جیسی ہوتی ہیں۔ مثلا "رسول" کا لفظ جب بھی کاپی کرکے پیسٹ کرو تو ہمیشہ ایک جیسی علامات نمودار ہوں گی۔ اس مشاہدے نے کمزور ارادوں کو پھر سے توانائی بخش دی۔ اب تجربات کو ایک لائن آف ایکشن میسر آگئی تھی۔
تقریبا سال بھر پہلے کی بات ہے کہ اپنے آفس میں ایک کولیگ کے کمپیوٹر پر فاکس ریڈر میں ایک فائل کھلی ہوئی دیکھی۔ غالبا اسی موقعے پر یہ خیال آیا کہ فاکس ریڈر میں بھی ان پیج کی پی ڈی ایف درست نظر آتی ہے۔ اس سے اس طرف توجہ مبذول ہوئی کہ جب فاکس ریڈر بھی ان پیج کی پی ڈی ایف کو درست طور پر رینڈر کرتا ہے تو پھر کوئی نہ کوئی اسٹینڈرڈ تو ہوگا جس پر کام کرکے ہم بھی کوئی سافٹوئیر بناسکیں جو پی ڈی ایف کو رینڈر کرکے متن یونی کوڈ میں دکھاسکے۔ یہاں سے پھر محض اللہ کے فضل سے ایک ایسی لائن آف ایکشن ذہن میں آئی کہ جس کے حوالے سے ذہن سو فیصد مطمئن تھا کہ یہ کام ممکن ہے۔ بس یوں لگا جیسے پورا الگورتھم ایک بجلی کی طرح ذہن میں کوند گیا ہو۔ اس الگورتھم اور بعد کی کہانی تفصیل سے اس دھاگے میں بیان کی جاچکی ہے۔ اس سافٹوئیر پر کام شروع کیا اور کچھ کامیابی ہوئی لیکن وہ اس قابل نہ تھی کہ اس سے کوئی فائدہ اٹھایا جاسکتا۔ اس کی وجہ کچھ مسائل تھے جن میں سے ایک مسئلہ کافی بڑا نظر آیا جو ان پیج کی فانٹ فائلز میں خالی کشتیوں اور نقطوں کا مسئلہ تھا۔ پھر کئی ماہ تک وہ کام رکا رہا۔ ان مسائل کا ذکر بھی مذکورہ دھاگے میں تفصیل سے کیا گیا ہے۔
جس طرح Expendables فلم میں سب ہیروز ایک جگہ قید ہوجاتے ہیں اور نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ملتا تو اچانک آرنلڈ شوارزنیگر نمودار ہوتا ہے اور ایک بلڈوزر کی مدد سے باہر سے دیوار توڑ کر انہیں رہا کراتا ہے۔ اسی طرح جب اس مسئلے کی وجہ سے کام رکا تو اس دھاگے میں ذکر کرتے ہی عارف کریم اچانک نمودار ہوئے اور آتے ہی نوید سنائی کہ اس مسئلے کا حل تو انتہائی آسان ہے اور ان کے پاس موجود ہے۔ پھر انہون نے اس مسئلے کے حل کے لئے خاکسار کو عملی مدد فراہم کی جس کی بدولت پھر آن کی آن میں وہ رکاوٹ دور ہوئی اور ایک ماہ کے بعد ہی سافٹ وئیر کا ابتدائی ورژن آج اللہ کے فضل سے ریلیز کے لئے تیار ہے۔ عارف کریم بطور خاص اس کے لئے شکریہ کے مستحق ہیں کہ ان سے رابطہ ہونے سے پہلے یہ کام کئی ماہ سے رکا ہوا تھا اور شائد یہ سرد خانے میں ہی پڑا رہ جاتا لیکن ان کی فوری مدد کی بدولت رکا ہوا کام نہ صرف چل پڑا بلکہ ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں مکمل بھی ہوگیا۔ اردو محفل کا بھی بہت بہت شکریہ کہ اسی پلیٹ فارم پر مذکورہ دھاگے میں ان مسائل کا ذکر کیا گیا تو اسی پلیٹ فارم سے عارف کریم کی مدد پھر ان مسائل کے حل کے لئے مہیا ہوئی۔ جزاکم اللہ و احسن الجزاء
اس ابتدائی ورژن میں اس سافٹوئیر کا رزلٹ اسی سے نوے فیصد تک ہے۔ یعنی سو الفاظ کی پی ڈی ایف اگر اس سے پراسس کی جائے تو اکثر صورتوں میں اسی سے نوے الفاظ درست اخذ کرلیتا ہے۔
سافٹ وئیر کا لنک ( version 1.3)
سورس کوڈ کا لنک (گٹ ریپازیٹری)
ملٹی پیج فیچر (از مائنڈ روسٹر میر)
اگلے مراسلے میں سافٹوئیر کو استعمال کرنے کے طریقہ کا مختصر ذکر کیا جائے گا۔

مدیر کی آخری تدوین: