کچھ باتیں تو قرآن پاک میں بالکل واضح طور پر بیان کر دی گئی ہیں جیسا کہ انسان کی پیدائش کے بارے میں۔ ان کے خلاف اگر کوئی سائنسی نظریہ پیش کیا جائے تو یقیناً اسے رد دینا چاہئے اور جیسا کہ میں پہلے عرض کیا کہ اس نظریے کے خلاف سائنسی شواہد تلاش کرنے چائیں۔
میرے خیال میں اسلام اور سائنس کو ایک دوسرے کا مخالف سمجھنے کی ضرورت نہیں بلکہ ہم دونوں کو ساتھ لیکر انسانی بھلائی کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ کئی دفعہ ایسا ہوا کہ مجھے ذاتی طور پر سائنسی تحقیقات سے دین کو سمجھنے میں مدد ملی۔
مثلاً چند برس پہلے ایک تحقیق بھوک رکھ کر کھانے کی عادت کے متعلق سامنے آئی کہ اس سے آخری عمر میں جاکر ہونے والے امراض مثلاً دل کا دورہ، ہائی بلڈ وغیرہ کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ اس سے پہلے مجھے صرف یہی علم تھا کہ بھوک رکھ کر کھانا سنت ہے اور اس سلسلے میں بہت سی دینی ترغیبات کو پڑھا تھا۔