Creative Evolution: An Anti-Darwin Theory Won a Nobel
http://www.icr.org/article/creative-evolution-anti-darwin-theory-won-nobel/
بطور مسلم میرا ایمان قرآن اور اسلام کے انسانی تخلیق کے عمل پر ہے لیکن ذاتی طور پر میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ سائنس کا آج کا کوئی نظریہ اگر اس کے برعکس ہے تو یہ اٹل حقیقت ( اسلام کے نظریات) تک پہنچنے کےراستہ کا ایک ناقص مرحلہ ہے اور
دستیاب وسائل ، معلومات اور آلات کی پہنچ فی الحال مذکورہ معاملے میں اٹل حقیقت ( تخلیق انسانی کا ںظریہ ) تک نہیں ہے
اگر اسمان اور زمین ایک ہوجائے پھر بھی ہمارا ایمان اسلام کے نظریہ پر ہی ہو گا۔
ہاں عقلی لحاظ سے دستیاب سائنس کی مدد سے کائنات کے مظاہر پر غور کا اسلام حکم دیتا ہے تو ہم غور کریں گے اور کوشش کریں گے کہ کسں طرح اسلام کے نظریہ کو ثابت کر سکیں ہاں اکثر ہماری نا اہلی سے غیر ہی ہمارے نظریات کو ثابت کر دیتے ہیں
نئی نسال کی تشکیل کے دوراںن نوع میں کسی حد تک تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں جس بناء پرایک نوع کے ارکان دوسرے سے مختلف ہیں ، اس کو تغیر تو کہا جا سکتا ہے لیکن ارتقاٗ نہیں ، ضروری نہیں کہ یہ تبدیلی مثبت ہو اور کسی بہتری کی طرف جائے
لیکن ایک نوع سے دوسری نوع کی تشکیل کا ہونا ممکن نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کوئی اٹل ثبوت موجود ہے ہاں کچھ حقائق سے اس کا شبہ ضرور پڑتا ہے کہ شائد ایسا ہوا ہو۔
اگر کسی نوع کا کچھ عجیب الخلقت فرد پیدا ہو جائے تو کیا ضرور ہے کہ اس کی اولاد بھی اس طرح کی عجیب الخلقت ہوگی اور افزائش نسل کے قابل ہوگی