نظموں اور کہانیوں کو گرافکس اور اینیمیشن میں پیش کرنا

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
گرافکس اور یا اینیمیشن

گوشہ اطفال میں مختلف نظمیں اور کہانیاں پوسٹ کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے ایک تجویز ہے ۔۔۔ میں کچھ اس طرح چاہ رہی ہوں کہ

1۔ ان نظموں اور کہانیوں کے سادہ متن کو گرافکس کے ہمراہ پیش کیا جائے

2۔ اسی طرح ان نظموں اور کہانیوں کو اینیمیشن کی صورت پیش کیا جائے


کیا اس طرح کیا جانا ممکن ہے ؟

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
کہانیوں کے تصاویر پوسٹ کرنا بالکل ممکن ہے۔ اس کے لیے تصویر کو بطور اٹیچمنٹ پوسٹ‌ کیا جا سکتا ہے یا پھر کسی امیج ہوسٹ پر اپلوڈ کرکے یہاں اس کا ربط دیا جا سکتا ہے۔

نظموں اور کہانیوں کی انیمیشن آپ کے پاس کس صورت میں موجود ہے؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم نبیل بھائی دراصل مجھے یہ خیال آیا تھا کہ اگر یہاں پر اراکین جو یہ کام کرسکتے ہوں وہ یہ کام کریں یعنی اگر ایسا کیا جاسکتا ہو تو کسی بھی نظم یا کہانی کا سادہ متن کا لے کر اسے اینیمیشن میں ڈھال دیں اسی طرح کچھ نظموں اور کہانیوں کے متن کو ( اس متن کی مناسبت سے) ساکن تصاویر کے ساتھ پیش کیا جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شگفتہ، انیمیشن بنانا اب ٹائپ کرنے جتنا آسان تو ہے نہیں کہ ہر ایک یہ کرلے۔۔

کیا آپ صرف ٹیکسٹ انیمیٹ کرنا چاہتی ہیں یا باقاعدہ متحرک تصاویر پیش کرنا چاہتی ہیں۔ اگر ایسا ہے تو یہ اتنا آسان نہیں ہے، کم از کم ان لوگوں کے لیے جو انیمیشن بنانا نہیں جانتے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شگفتہ آپ کچھ تحقیق کریں کہ بچوں کی کہانیاں کس طرح ریکارڈ کی جا سکتی ہیں۔ کیا آپ نے کبھی کیسٹ کہانی سنی ہے؟
 

نصیرحیدر

محفلین
شگفتہ، انیمیشن بنانا اب ٹائپ کرنے جتنا آسان تو ہے نہیں کہ ہر ایک یہ کرلے۔۔

کیا آپ صرف ٹیکسٹ انیمیٹ کرنا چاہتی ہیں یا باقاعدہ متحرک تصاویر پیش کرنا چاہتی ہیں۔ اگر ایسا ہے تو یہ اتنا آسان نہیں ہے، کم از کم ان لوگوں کے لیے جو انیمیشن بنانا نہیں جانتے۔
متحرک گیمز،اور کہانیوں کی کچھ مثالیں شعیب شوبی کی سائٹ پر موجود ہیں
http://www.shobi.co.nr/
شاید شعیب نے ایک دو متحرک کہانیاں محفل پر بھی لگائی تھیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرحت، آپ یہ آڈیو فائلز مجھے فراہم کر دیں۔ میں انہیں یہاں پوسٹ کرنے کا بندوبست کر دوں گا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت، آپ یہ آڈیو فائلز مجھے فراہم کر دیں۔ میں انہیں یہاں پوسٹ کرنے کا بندوبست کر دوں گا۔
ٹھیک ہے۔۔یہ زیادہ بہتر رہے گا۔۔۔آپ یہ بھی دیکھ لیجیئے گا کہ پوسٹ کی بھی جا سکتی ہیں یا نہیں۔۔لیکن بھیجوں کیسے؟؟
 
نبیل ،

ایک تعریف جو وی بلیٹن کی سنی تھی وہ شاید یہ بھی تھی کہ یہاں آڈیو اور ویڈیو فورم بھی بنیں گے اور اس کے لیے یہ زیادہ موضوع ہے۔ کیا اس پر کام جاری ہے یا ابھی کچھ وقت اور انتظار کرنا پڑے گا۔
 
آڈیو کہانیوں کا سلسلہ اچھا ہے۔۔۔ میرے پاس ایک کیسٹ تھی جس میں تین کہانیاں تھیں۔۔۔ بہت دلچسپ۔۔۔ ایک کیسٹ میرے ابو نے بھی ریکارڈ کی تھی اپنی آواز میں۔۔۔ کئی قصے، کہانیاں ریکارڈ ہوئے۔۔۔۔ لیکن وہ کیسٹ خراب ہوگئی :(
 

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل ،

ایک تعریف جو وی بلیٹن کی سنی تھی وہ شاید یہ بھی تھی کہ یہاں آڈیو اور ویڈیو فورم بھی بنیں گے اور اس کے لیے یہ زیادہ موضوع ہے۔ کیا اس پر کام جاری ہے یا ابھی کچھ وقت اور انتظار کرنا پڑے گا۔


فورم پر آڈیو اور ویڈیو پوسٹ کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن کوئی آڈیو، ویڈیو ملے تو اسے پوسٹ کیا جائے نا۔
 
اس دھاگہ کو سوئے ہوئے ایک سال سے اوپر ہونے کو آیا ہے اور یہ ایک طویل وقت ہے نیند پوری کرنے کے لیے ;) لہٰذا میں ایک بار پھر اسے زندہ کررہا ہوں۔۔۔

میں نے اس اتوار یوٹیوب کی کافی سیر کی اور بچوں کے حوالے سے ویڈیوز تلاش کرتا رہا۔۔۔ نتیجہ یہ سامنے آیا کہ کام تو تھوڑا بہت ہے لیکن پاکستان والوں کی طرف سے شاید برائے نام ہی۔۔۔ میں کچھ ویڈیوز یہیں منسلک کرتا ہوں تاکہ اس سے کوئی آئیڈیا لیا جاسکے۔
 
جیسے، یہ ایک نظم ہے، ایک بندر نے کھولی دکان۔۔۔ ہلکی سی موسیقی کے ساتھ، مناسب اینی میشن۔

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=-xBWfKcT1bE"]ایک بندر نے کھولی دکان[/ame]
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عمار، لیکن بچوں کے لیے ملٹی میڈیا کونٹینٹ تخلیق کرنے کے لیے بھی کافی محنت درکار ہوتی ہے۔ بچوں کے لیے ایک معلوماتی اور تفریحی مواد پر مشتمل سائٹ کا آئیڈیا میرے ذہن میں بہت پہلے سے موجود ہے لیکن اس کے لیے درکار مہارت دستیاب نہیں ہے جیسے کہ موسیقی ترتیب دینا اور سر میں گانا۔ :) تمہاری آواز اچھی ہے۔ ذرا اکڑ بکڑ بمبے بو والا گانا اپنی آواز میں گا کر اپلوڈ‌ کرو تاکہ اسے یہاں بچوں کے لیے شیئر کیا جا سکے۔ :) یہ گانا آج سے تقریباً 25 سال پہلے میں نے کیسٹ کہانی میں سنا تھا۔
 
اسی طرح آپ یوٹیوب پر Hindi rhyme kid لکھ کر تلاش کریں تو کافی سارے نتائج سامنے آئیں گے لیکن ہندی کے بجائے اردو لکھ کر دیکھیں گے تو آپ کو شرمندگی ہو شاید۔
 
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=OjQkSrzigtY"]ٹماٹر[/ame]


اسی طرح یہ ایک نظم ہے بچوں کہ چی چو چی چو چاچا، گھڑی پہ چوہا ناچا۔۔۔ یہ اس قدر بری گائی ہے کہ اس سے اچھی تو یہاں کا کوئی گاسکتا تھا۔
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=WgZaCJR8itQ"]گھڑی پہ چوہا[/ame]

اس لیے میں چاہوں گا کہ جن لوگوں کی اس طرف دلچسپی ہو، وہ ذرا اپنے درشن کروائیں اور اگر کسی کے ذہن میں میری طرح کچھ خیالات کلبلارہے ہوں تو پیش کریں۔۔۔
 
Top