ممکن ہے
گرافکس اور یا اینیمیشن
گوشہ اطفال میں مختلف نظمیں اور کہانیاں پوسٹ کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے ایک تجویز ہے ۔۔۔ میں کچھ اس طرح چاہ رہی ہوں کہ
1۔ ان نظموں اور کہانیوں کے سادہ متن کو گرافکس کے ہمراہ پیش کیا جائے
2۔ اسی طرح ان نظموں اور کہانیوں کو اینیمیشن کی صورت پیش کیا جائے
کیا اس طرح کیا جانا ممکن ہے ؟
شکریہ
سیدہ شگفتہ صاحبہ !
السلام علیکم
آپ کا خیال بہت خوبصورت ہے ۔ممکن العمل ہے اور آسان ہے۔ اس سلسلے میں آپ کی کافی سے زیادہ مدد کرسکتا ہوں۔میں عرصہ سے چاہ رہا تھا کہ علامہ اقبال رحمۃاللہ علیہ کی بچوں کے لیے لکھی گئی نظموں کی مایا یا، تھری ڈی سٹوڈیو میکس یا پھر ٹوڈی کے سافٹ وئر اینمیشن سٹوڈیو میںاینیمیشنز بنا دوں۔میں نے کام شروع کیا بھی تھا۔ لیکن پھر لیکچرز کے سلسلے مین اسلام آباد میں مصروفیت ہوگئ۔ مصروف تو آج کل بھی بہت زیادہ ہوں۔ مگر میرے اسسٹنٹ قاسم یاد صاحب جو ابھی تک اس فورم کے ممبر نہیں ہیں، آپ کے لیے اینیمیشنز بنا سکتے ہیں۔کیونکہ وہ ابھی تک اس فیلڈ کے ساتھ متصل ہیں جبکہ میں اپنی پرانی فیلڈ میں واپس آ چکا ہوں۔
آپ کی سٹوری کیا ہے؟ اور آپ کس قدر لینتھ کی اینیمیشن بنا نا چاہتی ہیں۔ سپیس کا بھی سوچ لیجیے اینیمیشنز بہرحال ویڈیوز ہوتی ہیں اور ہلکی سے ہلکی بھی کچھ سپیس تو لیتی ہے۔ اگر آپ تھری کا کام کروانا چاہتی ہیں تو کراچی میں شارپ امیج ہے ۔ ایک بڑا اینیمشن سٹوڈیو،جن کے کارٹونز ٹی وی پہ آتے ہیں۔ سیف گارڈ اور ملکیٹیر والے۔
اس فورم سے محبت کی بدولت میںیہ کرسکتا ہوں کہ آپ کے عملے کو ہر قسم کی سہولت فراہم کر سکتا ہوں فری۔ اس کے علاوہ آپ چاہیں تو ہماری تھری ڈی کے کام پر بھی ایک
ویب سائٹ ہے ۔ ہے تو خالص بزنس سائٹ، مگر آپ کے لیے نہیں۔
اس کے علاوہ اس موضوع پر جس قدر معلومات یا مدد ناچیز آپ کی کرسکتا ہے۔ پاکستان اور ہندوستان میں تو کوئی اور نہیں کرسکتا۔ میںمندرجہ ذیل سافٹ ویرز میں آپ کی بے لوث خدمت کر سکتا ہوں۔ یعنی قاسم سے کہہ کر فارغ وقت میں اسے آپ کے لیے راضی کر سکتاہوں۔
مایا
تھری ڈی سٹوڈیو میکس
آٹو کیڈ
اینیمیشن سٹوڈیو
ایڈوب فوٹو شاپ
فلیش
اور
دیگر بہت سے
یہ سب کچھ میں نے نہ اپنا بزنس پروموٹ کرنے کے لیے لکھا ہے اور نہ ہی کوئی شیخی بھگارنے کیلیے ۔اگر ایسا سمجھا گیا تو مجھے دلی دکھ ہوگا۔