نظم ۔ منزل تمھاری ہے ۔ محمد احمد

محمداحمد

لائبریرین
منزل تمھاری ہے
(مرکزی خیال ماخوذ)

اگر تم دل گرفتہ ہو
کہ تم کو ہار جانا ہے
تو پھر تم ہار جاؤ گے
اگر خاطر شکستہ ہو
کہ تم کچھ کر نہیں سکتے
یقیناً کر نہ پاؤ گے

یقیں سے عاری ہو کر
منزلوں کی سمت چلنے سے
کبھی منزل نہیں ملتی
کبھی کنکر کے جتنے حوصلے والوں
سے بھاری سل نہیں ہلتی

زمانے میں ہمیشہ کامیابی
اُن کے حصے میں ہی آتی ہے
جو اول دن سے اپنے ساتھ
اک عزمِ مصمّم لے کے چلتے ہیں
کہ جن کے دل میں عزم و حوصلہ اک ساتھ پلتے ہیں

اگر تم چاہتے ہو کامیاب و کامراں ہونا
تو بس رختِ سفر میں
تم یقین و عزم کی مشعل جلا رکھنا
سفر دشوار تر ہو
تب بھی ہمت، حوصلہ رکھنا

سفر آغاز جب کرنا
تو بس اتنا سمجھ لینا
جہاں میں کامیابی کی یقیں والوں سے یاری ہے
اگر تم بھی یقیں رکھو
تو پھر منزل تمھاری ہے۔

محمد احمدؔ


اس نظم کا مرکزی خیال انگریزی زبان کی ایک نظم (The Man Who Thinks He Can) سے لیا گیا ہے۔ یہ نظم مجھے بہت پسند ہے اور میں نے کوشش کی کہ اس کا ترجمہ کروں، لیکن مجھے لگا کہ شاید میں ترجمے کا حق ادا نہیں کر سکوں گا۔ اور شاید میں اس نظم کا من و عن منظوم ترجمہ کر بھی دیتا تو وہ شاید اردو زبان کے مزاج سے لگا نہیں کھاتا، سو میں نے اس نظم کا مرکزی خیال لے کر اپنی سی ایک کوشش کی ہے۔ انگریزی نظم بھی آپ کے مطالعے کے لئے پیش ہے۔
The Man Who Thinks He Can

If you think you are beaten, you are;
If you think you dare not, you don’t!
If you’d like to win, but think you can’t,
It’s almost a cinch that you won’t.

If you think you’ll lose, you’re lost
For out in the world we find
Success begins with a fellow’s will;
It’s all in the state of mind!

If you think you’re outclassed, you are;
You’ve got to think high to rise.
You’ve got to be sure of yourself
Before you can win the prize.

Life’s battles don’t always go
To the strongest or fastest man;
But sooner or later the man who wins
Is the man who thinks he can!

- Walter D. Wintle
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت اچھی کاوش ہے احمد بھائی۔ ہو سکے تو Rudyard Kipling کی نظم If کا بھی ترجمہ کر دیں۔
IF.....by Rudyard Kipling
IF you can keep your head when all about you
Are losing theirs and blaming it on you,
If you can trust yourself when all men doubt you,
But make allowance for their doubting too;
If you can wait and not be tired by waiting,
Or being lied about, don't deal in lies,
Or being hated, don't give way to hating,
And yet don't look too good, nor talk too wise:
If you can dream - and not make dreams your master;
If you can think - and not make thoughts your aim;
If you can meet with Triumph and Disaster
And treat those two impostors just the same;
If you can bear to hear the truth you've spoken
Twisted by knaves to make a trap for fools,
Or watch the things you gave your life to, broken,
And stoop and build 'em up with worn-out tools:
If you can make one heap of all your winnings
And risk it on one turn of pitch-and-toss,
And lose, and start again at your beginnings
And never breathe a word about your loss;
If you can force your heart and nerve and sinew
To serve your turn long after they are gone,
And so hold on when there is nothing in you
Except the Will which says to them: 'Hold on!'
If you can talk with crowds and keep your virtue,
' Or walk with Kings - nor lose the common touch,
if neither foes nor loving friends can hurt you,
If all men count with you, but none too much;
If you can fill the unforgiving minute
With sixty seconds' worth of distance run,
Yours is the Earth and everything that's in it,
And - which is more - you'll be a Man, my son!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ کیا خوب شاعری ہے۔ زبردست احمد بھائی۔ (y)

اگر تم دل گرفتہ ہو​
کہ تم نے ہار جانا ہے​
تو پھر تم ہار جاؤ گے​
اگر خاطر شکستہ ہو​
کہ تم کچھ کر نہیں سکتے​
یقیناً کر نہ پاؤ گے​

واہ کمال :)

زمانے میں ہمیشہ کامیابی​
اُن کے حصے میں ہی آتی ہے​
جو اول دن سے اپنے ساتھ​
اک عزمِ مصمّم لے کے چلتے ہیں​
کہ جن کے دل میں عزم و حوصلہ اک ساتھ پلتے ہیں​

زبردست۔۔ بہت سی داد سر۔۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
اچھی کاوش ہے احمد۔ ترجمہ زبردست ہے فنی اعتبار سے بھی کہ اردو میں جس قدر ہو سکتا تھا، اس کا تو حق ادا ہو گیا ہے۔ یہ دوسری بات ہے کہ انگریزی محاورہ تو انگریزی محاورہ ہی ہے، اور اردو کا مھاورہ بھی اردو محاورہ ہی ہے۔ کسی بھی ترجمے میں محض کوشش کی جا سکتی ہے۔ مکمل وہی جذبات و احساسات تو ترجمے میں پیش کئے ہی نہیں جا سکتے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ کیا خوب شاعری ہے۔ زبردست احمد بھائی۔ (y)

اگر تم دل گرفتہ ہو​
کہ تم نے ہار جانا ہے​
تو پھر تم ہار جاؤ گے​
اگر خاطر شکستہ ہو​
کہ تم کچھ کر نہیں سکتے​
یقیناً کر نہ پاؤ گے​

واہ کمال :)

زمانے میں ہمیشہ کامیابی​
اُن کے حصے میں ہی آتی ہے​
جو اول دن سے اپنے ساتھ​
اک عزمِ مصمّم لے کے چلتے ہیں​
کہ جن کے دل میں عزم و حوصلہ اک ساتھ پلتے ہیں​

زبردست۔۔ بہت سی داد سر۔۔ :)

دراصل محب بھیا نےہمیں کہا تھا کہ پائتھون کلاس کو "موٹی ویٹ" کرنا ہے :) سو ہم نے یہاں نمونے کے طور پر "کوئی بھی عبارت" استعمال کرنے کے بجائے درج بالا انگریزی نظم لکھی۔ کلاس کو تو پتہ نہیں "موٹی ویشن" ملی یا نہیں البتہ ہمیں اچانک یہ تحریک ملی کہ اس نظم کا اردو ترجمہ کیا جائے، سو ترجمہ جیسا تیسا آپ کے سامنے حاضر ہے۔ :)

آپ کی طرف سے داد پا کر سیروں خون بڑھ گیا۔ :D

خوش رہیے۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
دراصل محب بھیا نےہمیں کہا تھا کہ پائتھون کلاس کو "موٹی ویٹ" کرنا ہے :) سو ہم نے یہاں نمونے کے طور پر "کوئی بھی عبارت" استعمال کرنے کے بجائے درج بالا انگریزی نظم لکھی۔ کلاس کو تو پتہ نہیں "موٹی ویشن" ملی یا نہیں البتہ ہمیں اچانک یہ تحریک ملی کہ اس نظم کا اردو ترجمہ کیا جائے، سو ترجمہ جیسا تیسا آپ کے سامنے حاضر ہے۔ :)

آپ کی طرف سے داد پا کر سیروں خون بڑھ گیا۔ :D

خوش رہیے۔ :)
منے کے لیئے کیسے کیسے پاپڑ بیلنے پڑ رہے آپ کو۔
کمال کر دیا آپ نے۔۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
اچھی کاوش ہے احمد۔ ترجمہ زبردست ہے فنی اعتبار سے بھی کہ اردو میں جس قدر ہو سکتا تھا، اس کا تو حق ادا ہو گیا ہے۔ یہ دوسری بات ہے کہ انگریزی محاورہ تو انگریزی محاورہ ہی ہے، اور اردو کا مھاورہ بھی اردو محاورہ ہی ہے۔ کسی بھی ترجمے میں محض کوشش کی جا سکتی ہے۔ مکمل وہی جذبات و احساسات تو ترجمے میں پیش کئے ہی نہیں جا سکتے۔

بہت شکریہ محترم اعجاز عبید صاحب،

آپ کی طرف سے ملنے والی داد کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
 
Top