نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

نبیل

تکنیکی معاون
ابرار، آپ نے یہ لگیچر فائل کن ذرائع سے حاصل کی ہے؟ کیا آپ نے خود ٹیکسٹ پروسیسنگ کے ذریعے یہ لگیچر حاصل کیے ہیں؟
آپ نے جو آئیڈیا پیش کیا ہے، کیا شاکرالقادری صاحب اسی سمت میں کام نہیں کر رہے ہیں؟
 
لگیچر کی فائل تو نعیم بھائی نے مجھے دی تھی۔اور عارف کریم کے پاس بھی یہ فائل ہوگی۔
دوسری بات شاکرالقادری بھائی ہی زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں‌،کہ وہ کس طریقے سے فونٹ بنا رہے ہیں‌،لیکن جو تھوڑا بہت اندازہ ہورہا ہے کہ وہ بھی مختلف پروگرامز کے ذریعے (شائد میرعماد،کلک وغیرہ) میں حروف کو جوڑ کر نیا فونٹ بنا رہے ہیں، لیکن واضح تو تب ہی ہو سکتا ہے جب وہ خود صیح‌سے بتائیں‌گے۔
لیکن میرے ذہن میں‌جو آئیڈیا ہے کہ ہم ایک اردو فونٹ جو کہ ہماری ذاتی ملکیت ہو ،کسی قسم کے بھی اعتراضات سے پاک ہو بنائیں‌اور اسے اوپن سورس بھی رکھیں ۔
اگر شاکر بھائی کا فونٹ اس معیار پر پورا اترتا ہے تو پھر تو محنت کرنے کی ضرورت نہیں‌ہے ،ورنہ یہ کڑوا گھونٹ ہمیں بھر لینا چاہیے (صحت کیلیے اچھا ہوگا ;))
اگر شاکر بھائی اس پوسٹ کو پڑیں‌تو اپنا جواب ضرور دیں یا کسی ساتھی کے رابطے میں‌ہوں‌تو ان سے پوچھ لیں۔
 

ابوشامل

محفلین
بہت اہم گفتگو جاری ہے۔۔۔ مجھے پوری امید ہے کہ اس کے نتیجے میں کوئی بہت اہم پیشرفت ہوگی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکرالقادری صاحب کی نظر سے یہ پوسٹ گزرے گی تو وہ ضرور اس کا جواب دیں گے۔ وہ کئی مرتبہ پہلے بھی اپنے طریقہ کار کے بارے میں بتا چکے ہیں۔ شاکرالقادری صاحب نئے سرے سے نستعلیق قواعد کے تحت خطاطی کر رہے ہیں اور ایک کیریکٹر بیسڈ فونٹ تیار کر رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ اسی کیریکٹر بیسڈ فونٹ کے ذریعے لگیچر بنا کر اسے کورل میں لیجاتے ہیں اور اس کی نوک پلک درست کرتے ہیں اور اس کے بعد اسی لگیچر کو واپس فونٹ میں شامل کر دیتے ہیں۔ یہ کافی محنت طلب اور طویل پراسیس ہے۔ اسی سلسلے میں فنڈ ریزنگ کی بھی بات ہوئی تھی۔ شاکرالقادری صاحب پبلک فنڈ ریزنگ کے حق میں نہیں تھے کیونکہ ان کے نزدیک اس طرح وہ لوگوں کے سامنے کوئی ریلیز ڈیٹ دینے کے پابند ہو جاتے ہیں۔ ان کی بات درست بھی ہے۔
 
فونٹ اور فنڈ ریزنگ والی پوسٹ میری نظر سے بھی گذری ہیں‌،لیکن ان میں تو کافی عرصہ ہوگیا ہے اور ہم ابھی تک اندھیرے میں‌ہیں‌،کہ کام کی پراگرس کیا ہے،اور کہاں تک پہنچا ہے۔ اور کب تک اختتام کو پہنچے گا ۔
دوسری بات کہ کیا شاکرالقادری بھائی اسے فری اور اوپن سورس رکھیں‌گے؟
یہ کافی محنت طلب اور طویل پراسیس ہے۔
اگر ایسا ہے تو مل بانٹ کر کام کرنا چاہیے ،اگر اچھے طریقے سے مینج کیا جائے تو کام میں‌تیزی آسکتی ہے،اور ویسے بھی ایک اور ایک گیارہ ہوتے ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر فونٹ کی تیاری کے مرحلے پر خاطر خواہ فنڈ ریزنگ ممکن ہو تو یقیناً شاکرالقادری صاحب اس فونٹ‌ کو فری اور اوپن سورس رکھیں گے۔ بصورت دیگر ان کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ اس فونٹ کی کتنی قیمت رکھتے ہیں۔
 
اگر فونٹ کی تیاری کے مرحلے پر خاطر خواہ فنڈ ریزنگ ممکن ہو تو یقیناً شاکرالقادری صاحب اس فونٹ‌ کو فری اور اوپن سورس رکھیں گے۔ بصورت دیگر ان کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ اس فونٹ کی کتنی قیمت رکھتے ہیں۔
تو اس کیلیے کوئی ٹارگٹ مقرر کیا جائے،اور مہم شروع کر دیں
ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
 

دوست

محفلین
دیکھیں‌ جی اپنی محدود سی آمدن کی مطابق میں بھی حصہ ڈال سکتا ہوں۔ ہزار روپیہ مہینہ تو نہیں لیکن چند ہزار تک اس پروجیکٹ میں حصۃ ڈال سکتا ہوں۔ آگے جو آپ احباب فیصلہ کریں۔
صرف ایک کریکٹر بیس فانٹ بنا کر لگیچر خود سے بنائے جاسکتے ہیں۔ اگر کوئی طریقہ نکل آئے تو۔ اس طرح لگیچرز کی خطاطی پر آنے والا خرچ سرے سے ہوگا ہی نہیں۔ پروگرامر وغیرہ کا خرچ بہت کم ہوگا اس کے مقابلے میں۔
 
دیکھیں‌ جی اپنی محدود سی آمدن کی مطابق میں بھی حصہ ڈال سکتا ہوں۔ ہزار روپیہ مہینہ تو نہیں لیکن چند ہزار تک اس پروجیکٹ میں حصۃ ڈال سکتا ہوں۔ آگے جو آپ احباب فیصلہ کریں۔

ہزار روپے کی بات نہیں ہے ، یہ تو صرف ایک سرسری سا آئیڈیا ہے کہ اس طریقے سے ہم فنڈریزنگ کر سکتے ہیں۔اور صرف 10 ،15 آدمیوں‌ کی مدد سے اچھی خاصی رقم حاصل ہوسکتی ہے۔باقی کوئی کم یا زیادہ رقم دینا چاہیے یا ایک ہی دفعہ دینا چاہیے تو اسے بھی ویلکم ہی کیاجائےگا ۔لیکن یہ تو تب ہے کہ جب ساتھی اس پر آمادہ ہوجائیں‌۔
اور اخراجات بھی ضروری تو نہیں کہ اتنےہی ہوں ،اس میں کمی بیشی بھی ہوسکتی ہے،لیکن اگر سنجیدگی سے اور دل لگی سے کام کیا جائے تو مجھے امید ہے کہ یہ سب کچھ بہت آسان ہوجائے گا۔
صرف ایک کریکٹر بیس فانٹ بنا کر لگیچر خود سے بنائے جاسکتے ہیں۔ اگر کوئی طریقہ نکل آئے تو۔ اس طرح لگیچرز کی خطاطی پر آنے والا خرچ سرے سے ہوگا ہی نہیں۔ پروگرامر وغیرہ کا خرچ بہت کم ہوگا اس کے مقابلے میں
فونٹس کے بارے میں مجھے تو کوئی خاص تجربہ نہیں ،جو اس کے بنانے والے ہیں‌وہ ہی بہتر سمجھ سکتے ہیں‌کہ کیسے بنائیں۔لیکن میرے ذہن میں‌یہ ضرور ہے کہ معیار پر سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے ۔اگر اس طریقے سے فونٹ‌آسانی سے اور خوبصورت بن سکتا ہو تو
ایسا کر لیا جائے۔
لیکن کیا ضرور جائے ۔
 

دوست

محفلین
جی کریکٹر بیس سے (میرے خیال میں‌) فانٹ میں ایک ترتیب رہے گی چونکہ ہاتھ سے کام کرتے ہوئے تو کوئی نہ کوئی اونچ نیچ رہ ہی جاتی ہے۔اب یہ طریقہ کار طے ہو تو تب ہے۔ شاکر القادری صاحب جو کام کررہے ہیں وہ بہت محنت طلب ہے اور احباب نے ان کی تھوڑی بہت ہی مدد کی ہے بس۔ اب وہ خود ہی لگے ہوئے ہیں ابھی تک دس ہزار کے قریب لگیچرز کرپائے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کام بھی اگر آٹومیٹک نہ ہو تو کتنا مشکل اور وقت طلب ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
میرا ارادہ ہے کہ ایف ایس سی کے امتحانات کے بعد اس عمل کو خود کار بنانے کے لیے کچھ تحقیق کروں۔ اس کے لیے میں انک سکیپ اور نفیس نستعلیق کا استعمال کروں گا۔ اگر کوئی کامیابی ہوئی تو یہاں بھی پیش کروں گا۔ ان شاء اللہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرا ارادہ ہے کہ ایف ایس سی کے امتحانات کے بعد اس عمل کو خود کار بنانے کے لیے کچھ تحقیق کروں۔ اس کے لیے میں انک سکیپ اور نفیس نستعلیق کا استعمال کروں گا۔ اگر کوئی کامیابی ہوئی تو یہاں بھی پیش کروں گا۔ ان شاء اللہ۔
میں نے آج انک سکیپ کے ونڈوز ورشن میں نفیس نستعلیق استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں الفاظ ٹوٹ رہے تھے، جبکہ جمیل نوری نستعلیق درست کام کرتا ہوا معلوم ہو رہا تھا۔ اب یہ معلوم نہیں کہ لینکس پر بھی یہی نتائج برآمد ہوتے یا اس سے بہتر نتائج ملتے ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
میری حالیہ دریافت۔ :)
اس میں میں نے پانگو کا براہِ راست استعمال کیا ہے۔ ذرا ملاحظہ کیجیے گا۔
کوڈ:
for text in نستعلیق اردو; do pango-view \
 --font="Nafees" \
 --text=$text \
 --language=ur \
 --output=$text.svg; done
اس سے لفظ "نستعلیق" اور "اردو" کی ویکٹر فائلیں حاصل ہوتی ہیں۔ اس میں مزید اضافہ کر کے اسے ایسا سکرپٹ تیار کیا جا سکتا ہے جو کسی ٹیکسٹ فائل سے الفاظ کی فہرست حاصل کر کے ان کی ویکٹر فائلیں بنائے۔
اور پانگو کے ساتھ، جیسا کہ میں بتا چکا ہوں، الفاظ کی اشکال بھی بہت عمدہ بن رہی ہیں۔ لہٰذا تدوین کی ضرورت بھی کم پڑے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد سعد، آپ ذرا یہ ویکٹر فائلیں فراہم کریں تاکہ یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ یہ طریقہ کس حد تک کارآمد ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس ربط پر ذیل کی تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ لینکس میں پینگو پر نستعلیق فونٹ ٹھیک کام کرتے ہیں۔ یہ gedit کے سکرین شاٹ ہیں۔

پاک نستعلیق کا نمونہ

paknastaleeq.jpg


نفیس نستعلیق کا نمونہ

nafeesnastaleeq.jpg


ایران نستعلیق کا نمونہ

irannastaleeq.jpg

اس کے مقابلے میں میں نے ونڈوز پر انک سکیپ میں من درد مشترکم لکھنے کی کوشش کی تو نفیس نستعلیق فونٹ اپلائی کرنے پر اس کی ذیل کی مانند شکل ہو گئی:

inkscapewin.gif

اس سے تو یہی ظاہر ہوتا کہ کم از کم ونڈوز پر پینگو کی فنکشنلیٹی لینکس سے مختلف ہے۔ اگر واقعی ایسا ہے تو پھر ویکٹر اشکال جنریٹ کرنے کے لیے لینکس کا ہی استعمال کرنا پڑے گا۔ مجھے لگتا ہے کہ اب مجھے کسی پرانی اوبنٹو ورچوئل مشین کو جھاڑ پونچھ کر استعمال کرنا ہی پڑے گا۔ :rolleyes:
 

محمد سعد

محفلین
اس کام کے لیے پانگو کا جتنا حالیہ نسخہ استعمال کیا جائے، اتنا ہی بہتر رہے گا۔
یہ چار ویکٹر فائلیں منسلک کر رہا ہوں جو کہ میں نے اوپر والے طریقے سے براہِ راست پانگو کے ذریعے حاصل کی ہیں۔
 

Attachments

  • NafeesNastaleeq-SVG-test.zip
    21.7 KB · مناظر: 17

محمد سعد

محفلین
اس سے تو یہی ظاہر ہوتا کہ کم از کم ونڈوز پر پینگو کی فنکشنلیٹی لینکس سے مختلف ہے۔
ونڈوز پر پانگو ونڈوز ہی کی کچھ لائیبریریوں کا استعمال کرتا ہے۔ اس پر یہاں کہیں بات ہوتی دیکھی تھی۔ شاید اوپن آفس میں علوی نستعلیق کی کارکردگی کے دھاگے میں۔۔۔۔
 
میں کوشش کر رہا تھا سعد بھائی والے کمانڈ چلانے کی پر کچھ مسائل سے دو چار ہونا پڑا۔ ورنہ میں ایس وی جی فائلز پیش کر دیتا۔ در اصل میں جینیریٹیڈ ویکٹر گرافکس دیکھ تو لیتا ہوں پر محفوظ ہونے والی فائل صفر سائز کی ہوتی ہے۔

میں نے ذیل کی کمانڈ دی:

کوڈ:
pango-view --text="اردو محفل" --font=Nafees-Web-Naskh-Regular --language=ur --rtl --output=urdu.svg

لینکس پینگو ویو میں ذیل کے آپشنز دستیاب ہیں۔

کوڈ:
Application Options:
  --no-auto-dir                                      No layout direction according to contents
  --backend=cairo/xft/ft2/x                          Pango backend to use for rendering (default: cairo)
  --background=red/#rrggbb/#rrggbbaa/transparent     Set the background color
  -q, --no-display                                   Do not display (just write to file or whatever)
  --dpi=number                                       Set the resolution
  --align=left/center/right                          Text alignment
  --ellipsize=start/middle/end                       Ellipsization mode
  --font=description                                 Set the font description
  --foreground=red/#rrggbb/#rrggbbaa                 Set the text color
  --gravity=south/east/north/west/auto               Base gravity: glyph rotation
  --gravity-hint=natural/strong/line                 Gravity hint
  --header                                           Display the options in the output
  --height=+points/-numlines                         Height in points (positive) or number of lines (negative) for ellipsizing
  --hinting=none/auto/full                           Hinting style
  --indent=points                                    Width in points to indent paragraphs
  --justify                                          Align paragraph lines to be justified
  --language=en_US/etc                               Language to use for font selection
  --margin=pixels                                    Set the margin on the output in pixels
  --markup                                           Interpret text as Pango markup
  -o, --output=file                                  Save rendered image to output file
  --pangorc=file                                     pangorc file to use (default is ./pangorc)
  --rtl                                              Set base direction to right-to-left
  --rotate=degrees                                   Angle at which to rotate results
  -n, --runs=integer                                 Run Pango layout engine this many times
  --single-par                                       Enable single-paragraph mode
  -t, --text=string                                  Text to display (instead of a file)
  --version                                          Show version numbers
  --waterfall                                        Create a waterfall display
  -w, --width=points                                 Width in points to which to wrap lines or ellipsize
  --wrap=word/char/word-char                         Text wrapping mode (needs a width to be set)
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد سعد کی فراہم کردہ ویکٹر اشکال ذیل میں پیش کی جا رہی ہیں۔ انک سکیپ میں سکیلنگ کے دوران کھینچا تانی سے اشکال میں کچھ فرق پڑنے کا امکان ہو سکتا ہے۔

pangotest.png
 
Top