نمرہ صاحبہ کا انٹرویو

سین خے

محفلین
آپ کی طبیعت، عادات، گفتگو کا انداز وغیرہ کافی حد تک محفل کی شیف صاحبہ جیسا یے...
لیکن آپ ان کی طرح مختلف لڑیوں میں زیادہ ایکٹو نہیں ہیں...
اس کی وجہ ان لڑیوں سے عدم دلچسپی ہے یا کچھ اور؟؟؟

ہم نے یہ کب کہا کہ مطلق، ہوبہو، سیم ٹو سیم ایک جیسی ہیں؟؟؟

نمرہ مجھے آپ سے بہت ہمدردی ہے :giggle:

مفتی صاحب جو عادات آپ کو ایک جیسی لگی ہیں وہ آپ پر بتانا قرض رہیں۔ ہم پھر کبھی اور کسی اور جگہ اس بات کو ڈسکس کریں گے :)
 
سید عمران

زیادہ حل طلب مسئلہ نہیں ہے۔۔۔
سرسری طور پر آپ دونوں کا بات کرنے اور علمی قابلیت وغیرہ کا انداز ملتا جلتا لگا۔۔۔
اس سے زیادہ اور تفصیلات میں جانا وقت کا زیاں ہوگا!!!
:hurryup::hurryup::hurryup:
 
نایاب

لائبریرین
محترم بٹیا سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں آمین
کیا کہیں گی زندگی بارے ؟ زندگی ہمیں گزارتی ہے یا زندگی کو ہم ؟
بہت دعائیں
 
مفتی صاحب آپ نے تو سچی مجھے بے انتہا شرمندہ کر دیا ہے :blushing: نمرہ کا ما شاء اللہ بہت زیادہ مطالعہ ہے۔ میرا تو انکے مقابلے میں صفر بٹا صفر بنتا ہے۔ دوسری بات نمرہ امریکا سے ایم ایس کر رہی ہیں۔ انکے مقابلے میں میری تعلیمی قابلیت تو بہت ہی کم ہے :noxxx:
 
نور وجدان

شرمندہ ہوتے خود کو ڈی گریڈ مت کریں ۔ آپ بہت علمی شخصیت ہے مگر جہاں تک میں نے جانا سمجھا ہے آپ میں analytical skills زیادہ ہیں جبکہ نمرہ بہنا میں ادبی صلاحیت/ تخلیقی صلاحیت زیادہ ہے ۔اسلیے دونوں اپنی جگہ ستارے ہیں روشن مگر ہئیت میں فرق ہے
 
آخری تدوین:

نمرہ

محفلین
محترم بٹیا سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں آمین
کیا کہیں گی زندگی بارے ؟ زندگی ہمیں گزارتی ہے یا زندگی کو ہم ؟
بہت دعائیں
بہت شکریہ دعاؤں کے لیے۔ بس مجھے لگتا ہے کہ کبھی ہم زندگی گزارتے ہیں، کبھی یہ ہمیں گزارتی ہے۔ :)
 
نمرہ

محفلین
مفتی صاحب آپ نے تو سچی مجھے بے انتہا شرمندہ کر دیا ہے :blushing: نمرہ کا ما شاء اللہ بہت زیادہ مطالعہ ہے۔ میرا تو انکے مقابلے میں صفر بٹا صفر بنتا ہے۔ دوسری بات نمرہ امریکا سے ایم ایس کر رہی ہیں۔ انکے مقابلے میں میری تعلیمی قابلیت تو بہت ہی کم ہے :noxxx:
مطالعہ تو خیر کیا ہی ہے میرا، مگر ایم ایس کا معاملہ یہ ہے کہ یہاں نوکری نہیں ملتی تو لوگ پڑھنے بھیج دیتے ہیں۔
 
نمرہ

محفلین
میرا جب ان سے آخری بار رابطہ ہوا تو کر رہی تھیں، اس لیے تعارف میں یوں لکھ دیا. اب نئی اپڈیٹ ہے کہ وطن واپسی اور جاب ہو چکی ہے! میں بھی نمرہ سے جاب کے متعلق پوچھنا چاہوں گی!! :)
جی ہاں، میری یونیورسٹی نے نکال دیا ہے مجھے۔
 
Top