نمرہ صاحبہ کا انٹرویو

سید عمران

محفلین
مگر سائرہ بہت بہتر ہیں مجھ سے اس معاملے میں۔ اور میرے خیال میں انھیں اعتراض کرنا چاہیے کہ انھیں کس چیز سے ملایا جا رہا ہے۔
مفتی صاحب آپ نے تو سچی مجھے بے انتہا شرمندہ کر دیا ہے :blushing: نمرہ کا ما شاء اللہ بہت زیادہ مطالعہ ہے۔ میرا تو انکے مقابلے میں صفر بٹا صفر بنتا ہے۔ دوسری بات نمرہ امریکا سے ایم ایس کر رہی ہیں۔ انکے مقابلے میں میری تعلیمی قابلیت تو بہت ہی کم ہے :noxxx:

نمرہ مجھے آپ سے بہت ہمدردی ہے :giggle:

مفتی صاحب جو عادات آپ کو ایک جیسی لگی ہیں وہ آپ پر بتانا قرض رہیں۔ ہم پھر کبھی اور کسی اور جگہ اس بات کو ڈسکس کریں گے :)
ایک جیسی عادات.......
عادت نمبر ایک....
دونوں خود کو دوسرے سے کم سمجھ رہی ہیں...
عادت نمبر دو...
دونوں دوسرے کو خود سے بڑھا رہی ہیں...
عادت نمبر تین...
دونوں ہی ہم سے ایک دوسرے سے ملتا جلتا ہونے کی دلالت طلب کررہی ہیں...
حد ہوگئی یعنی کہ...
ہم اتنے ہی فارغ بیٹھے ہیں ناں!!!
 
آخری تدوین:

نمرہ

محفلین
ریاضی ہی کا انتخاب کیوں نہیں کیا؟
ریاضی کی اچھی یونیورسٹی نہیں شہر میں ،کچھ یہ کہ انجینئرنگ میں داخلہ ہو گیا تو گھر والوں نے بھیج دیا۔ گریٍڈ سکول میں کچھ تو ٹریک تبدیل کر لیا میں نے تھوڑا سٹیٹس اور لینئر الجبرا پڑھ کر۔
 

یاز

محفلین
شکر ہے کہ سوال کرنے سے پہلے ابھی تک کا انٹرویو پڑھ لیا۔ ورنہ نمرہ صاحبہ کے اس سے پہلے جتنے مراسلے پڑھے تھے، ان کی علمی و ادبی قابلیت سے مرعوب ہو کر میں خود سے یہ یقین کئے بیٹھا تھا کہ بہن جی نمرہ احمد ہیں، وہی مصحف، نمل اور دیگر ناولز والی۔
میں تو یہاں پہلا سوال بھی ان کے ناولز ہی کی بابت داغنے لگا تھا۔ صد شکر کہ پہلے پوری لڑی پڑھ لی۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ٹھہر سکتی نہیں خیموں میں پیچھے
سر میدان خنجر آزما ہوں
واہ
اچھا شعر ہے! :)
میری تمنا ہے کہ صبح جلدی اٹھوں اور کچھ پڑھنے لکھنے کا کام کروں روزانہ باقاعدگی سے۔
یہ شاید دنیا کے تمام طالب علموں کا مسئلہ ہے۔ مجھے ڈاکٹرز کو دیکھ کے حیرانی ہوتی ہے، رات کو دو دو بجے بھی ای میل کا جواب دےد یتے ہیں، سارا دن کام بھی کرتے ہیں، پھر صبح آٹھ بجے کلاس یا دفتر میں ہوتے ہیں۔

دوران تعلیم تو یہی ہوتا ہے کہ ڈیڈ لائن کے قریب کام اور اس کے علاوہ ادھر ادھر کے مشاغل۔ اب برسر روزگار ہونے کے باعث زندگی ذرا تقسیم ہو گئی ہے، ہفتے کے دوران تو وقت نہیں ملتا، رات کو گھر آ کر کوشش ہوتی ہے کہ کچھ چہل قدمی کر لوں یا گھر میں ایک آدھ انسان سے بات کر لوں۔ ویک اینڈ کے لیے خواب تو یہی ہوتا ہے کہ کچھ پڑھ لوں خاموشی سے۔
فاصلے سمٹ گئے ہیں لیکن مشغلے محدود ہوتے جا رہے ہیں۔
آج کل کون سی کتاب زیرِ مطالعہ ہے؟
برٹرینڈ رسل، ٹالکئین، ڈکنز، مختار مسعود، پی جی وڈ ہاؤس، پطرس، ابن انشا، موپساں، بالزاک، گوگول، محسن حامد، رابرٹ سپالسکی، کارل سیگن، برینڈن سینڈرسن، سیرل المیڈا، مبارک علی، عصمت چغتائی۔
واہ واہ
کہکشاں سجا رکھی ہے آپ نے۔
رسل کے ہاں ریاضیاتی منطق زیادہ راغب کرتی ہے یا فلسفہ؟
ووڈ ہاؤس کی پسندیدہ کتاب؟
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
26۔ ڈبل ای میں گئی تو میں میتھس پڑھنے کے شوق میں تھی لیکن پھر فیلڈ بھی پسند آ گئی مجھے۔ اس میں اچھی بات یہ ہے کہ کافی براڈ تعلیم ہو جاتی ہے انسان کی اور سسٹم ڈیزائن کی کافی سطحوں کا علم ہو جاتا ہے، پھر اس کے بعد کافی سارے کام کیے جا سکتے ہیں۔ آج کل میرا رجحان تھوڑا مشین لرننگ کی طرف ہو گیا ہے۔
مشین لرننگ سے قبل بیچلرز میں اسپیشیلائزیشن کس میدان میں تھی؟
مشین لرننگ میں بطورِ خاص کیا سب فیلڈ پسند ہے؟ کچھ عرصہ سے نیورل نیٹورکس کا بھی کافی چرچا ہے۔
ابھی ایک چینی رائٹر کی دا تھری باڈی پرابلم پڑھی تو بہت پسند آئی۔
نام تو اچھا لگ رہا ہے۔ شروع کر لی ہے۔
 

سین خے

محفلین
نمرہ اب کچھ سوالات میری طرف سے بھی :)

الیکٹریکل میں پسندیدہ کورس کونسا تھا اور کوئی ایسا بھی تھا جو سخت ناپسندیدہ رہا ہو؟

سب سے بہترین سیمسٹر کونسا رہا اور کیا کوئی ایسا بھی تھا جو آپ کے نزدیک سب سے تکلیف دہ ثابت ہوا ہو؟

ایک انجنئرنگ ٹیچر میں کیا خصوصیات ہونی چاہئیں؟

ہمارے یہاں کی یونیورسٹیوں کی پڑھائی اور امریکا کی یونیورسٹیوں میں پڑھائی میں کیا بنیادی فرق آپ کو محسوس ہوا؟ نیز ہمارے یہاں بہتری کے لئے کیا اقدامات کئے جانے چاہئیں؟

یہاں اور امریکا کے طلباء میں کوئی فرق محسوس ہوا کبھی؟

کیا پڑھانے میں دلچسپی ہے؟ کیا آپ آگے پڑھانا چاہیں گی؟
 

سین خے

محفلین
جی ہاں، میری یونیورسٹی نے نکال دیا ہے مجھے۔

:rolleyes:

آپ کے بلاگ کی وساطت سے آپ کی ایم ایس کی یونیورسٹی کے بارے میں علم ہوا۔ بس ایک ہی بات دماغ میں آئی کہ آج تک میرا وہاں سے پڑھ کر آنے والے جن لوگوں سے واسطہ رہا ہے وہ آپ ہی کے جیسے ہیں یعنی غرور نام کو نہیں :) اور اترانا تو جانتے ہی نہیں ہیں :)

میری جانب سے اتنی انکساری پر ایک بار پھر (y)(y)(y)
 

سین خے

محفلین
ایک اور سوال کیا آپ نے نمرہ احمد اور عمیرہ احمد کے ناولز پڑھے ہیں؟ آپکی کیا رائے ہے ان خواتین رائٹرز کے لکھے ہوئے ناولز کے بارے میں؟
 

نمرہ

محفلین
واہ
اچھا شعر ہے! :)

یہ شاید دنیا کے تمام طالب علموں کا مسئلہ ہے۔ مجھے ڈاکٹرز کو دیکھ کے حیرانی ہوتی ہے، رات کو دو دو بجے بھی ای میل کا جواب دےد یتے ہیں، سارا دن کام بھی کرتے ہیں، پھر صبح آٹھ بجے کلاس یا دفتر میں ہوتے ہیں۔


فاصلے سمٹ گئے ہیں لیکن مشغلے محدود ہوتے جا رہے ہیں۔
آج کل کون سی کتاب زیرِ مطالعہ ہے؟

واہ واہ
کہکشاں سجا رکھی ہے آپ نے۔
رسل کے ہاں ریاضیاتی منطق زیادہ راغب کرتی ہے یا فلسفہ؟
ووڈ ہاؤس کی پسندیدہ کتاب؟
شکریہ بلال، شعر پسند کرنے کے لیے۔
آج کل ڈکنز کی پک وک پیپرز پڑھ رہی ہوں۔
فاصلوں کے سمٹنے میں کیا خرابی ہے بھئی ؟ اور مشاغل تو نوع نوع کے ہوتے ہیں لوگوں کے۔
رسل کی سب سے پسندیدہ بات تو اس کی امید پسندی ہے ، جس کی میں پہلے ہرگز قائل نہیں تھی۔ ریاضیاتی منطق سے آپ کی مراد لاجک ہے کیا ؟ میٹا فزکس میں مجھے دلچسپی نہیں ، باقی ایتھکس وغیرہ پڑھتی ہوں ، جس میں رسل کا نکتہ نظر انسانیت پرستانہ ہے۔
وڈہاؤس کی کوئی ایک کتاب یاد نہیں ، جیوز ووسٹر سیریز کی کتابیں عموما کافی پسند آتی ہیں۔
 

نمرہ

محفلین
مشین لرننگ سے قبل بیچلرز میں اسپیشیلائزیشن کس میدان میں تھی؟
مشین لرننگ میں بطورِ خاص کیا سب فیلڈ پسند ہے؟ کچھ عرصہ سے نیورل نیٹورکس کا بھی کافی چرچا ہے۔

نام تو اچھا لگ رہا ہے۔ شروع کر لی ہے۔
بیچلرز الیکٹریکل انجینئرنگ میں کیا تھا۔ سٹیسٹکل لرننگ پسند ہے ، ڈیپ لرننگ کی طرف زیادہ دھیان نہیں۔
 

نمرہ

محفلین
:rolleyes:

آپ کے بلاگ کی وساطت سے آپ کی ایم ایس کی یونیورسٹی کے بارے میں علم ہوا۔ بس ایک ہی بات دماغ میں آئی کہ آج تک میرا وہاں سے پڑھ کر آنے والے جن لوگوں سے واسطہ رہا ہے وہ آپ ہی کے جیسے ہیں یعنی غرور نام کو نہیں :) اور اترانا تو جانتے ہی نہیں ہیں :)

میری جانب سے اتنی انکساری پر ایک بار پھر (y)(y)(y)
ارے آپ ادھر جانتی ہیں میرے ہاں کے اور ایلومنائی کو ؟ کس فیلڈ کے لوگ ہیں ؟ تعریف کا شکریہ ، کچھ زیادہ برے لوگ نہیں ہوتے ہم :cool:
 
Top