نمرہ
محفلین
ناولز تو دونوں کے کافی پڑھے ییں میں نے ، عمیرہ کے تو سارے ہی پڑھے ہوں گے۔ایک زمانے میں ، میں جو کچھ ہاتھ لگے، پڑھ لیتی تھی۔ایک اور سوال کیا آپ نے نمرہ احمد اور عمیرہ احمد کے ناولز پڑھے ہیں؟ آپکی کیا رائے ہے ان خواتین رائٹرز کے لکھے ہوئے ناولز کے بارے میں؟
میں سمجھتی ہوں کہ دونوں باصلاحیت ہیں ، خاص طور پر نمرہ۔ پھر رومانس اور تصوف کو اتنا خلط ملط کرنا مجھے ذاتی طور پر پسند نہیں تو وہ بھی میرا ٹیسٹ ہے، لوگوں کو تو پسند آتا ہے۔
مجھے صرف یہ چیز ذرا کھلتی ہے کہ ان لوگوں کی لڑکیوں میں بہت فالونگ ہے ، تو ان کی تحریریں بہت حد تک فارمولا بیسڈ ہوا کرتی ہیں اور سماجی اقدار کے ایک بہت ہی مخصوص سیٹ کا پرچار کرتی ہیں۔ چلیے اقدار تو پھر بھی رہیں ایک طرف ، لیکن انسان میں کچھ حالات سے لڑنے کا حوصلہ ہونا چاہیے ، کچھ زندگی کے لیے وژن اور کچھ ایمبیشن۔ تقسیم کے آس پاس کی خواتین مثلا عصمت چغتائی اور رشید جہاں کی تحریریں اٹھا کر ان کے موضوعات اور سوال کرنے کی جرات دیکھیے اور اس کا آج کل کے پاپولر ادب سے موازنہ کیجیے ، میری رائے میں تو ہم سب خود اپنے آپ کو گھسیٹ کر پیچھے لے کر جا رہی ہیں۔
میں جین آسٹن اور جارجٹ ہیئر کی کتابیں بھی پڑھتی ہوں ، لیکن صرف یہی کچھ پڑھنا تھوڑا زیادہ ہو جاتا ہے۔