مبارکباد ننھی پری کی کامیاب پرواز

محفل کی ننھی سی ہر دلعزیز پری عائشہ بٹیا کو محفل، تمام محفلین اور خصوصاً ہم ان کی امتحانات میں شاندار کامیابی پر ڈھیروں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یوں ہی امتیازی نمبرات کے ساتھ ایک تابناک مستقبل کی جانب رواں رہیں، یہی ہم سب کی دعا ہے۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
سمجھ نہیں آرہا کیا کہوں ۔۔۔
جزاک اللہ بھیا یہ سب آپ کی اور شاکر بھیا کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی کی وجہ سے ہے :)
 
پگلی بچی، ہم تو محض دعائیں اور مشورے دے سکتے ہیں نیز حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں۔ باقی، محنت، لگن، جانفشانی تو آپ کا ہی کام ہے نہ بٹیا جس کے باعث آج اتنا کوبصورت سا نتیجہ کارڈ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ چلیں بھیا کی جیب آج آپ کے لئے پوری طرح کھلی ہوئی ہے، اس میں سے جو نکالنا چاہیں نکال لیں اور جو تحفے چاہیں منگوا لیں۔ :) :) :)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہماری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو اللہ تعالیٰ ہماری بہن کو ہمیشہ کامیابی عطا فرمائے آمین
اللہ سے دعا ہے کامیابی ہماری بہن کے قدم چومتی رہے آمین افطاری کے بعد مٹھائی ہمارے گھر آ جانی چاہے ہم سعود بھائی کی طرح نہیں ہیں کہ پہلے تحفہ دیں پھر مٹھائی کھائیں ہم پہلے کھائیں گے پھر کچھ سوچیں گے :ڈ
 
جونئیر، آپ کو شاید ایک بات کا علم نہیں کہ ہم نہ صرف تحفہ بلکہ مٹھائی بھی خود ہی دینے میں یقین رکھتے ہیں۔ جنھوں نے قابل مبارکباد کامیابی حاصل کی ان کی جانب سے تو سب سے بڑا تحفہ وہی ہے۔ :) :) :)
 
شمشاد

لائبریرین
بڑی خوشی کی بات ہے۔ بہت بہت مبارک ہو عائشہ۔

میری طرف سے آئسکریم کھا لینا۔ اور بل مجھے بھجوا دینا۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ لو ایک لمبی سی آئسکریم۔

images
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ہماری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو اللہ تعالیٰ ہماری بہن کو ہمیشہ کامیابی عطا فرمائے آمین
اللہ سے دعا ہے کامیابی ہماری بہن کے قدم چومتی رہے آمین افطاری کے بعد مٹھائی ہمارے گھر آ جانی چاہے ہم سعود بھائی کی طرح نہیں ہیں کہ پہلے تحفہ دیں پھر مٹھائی کھائیں ہم پہلے کھائیں گے پھر کچھ سوچیں گے :ڈ

یعنی پاس بھی میں ہی ہوں اور مٹھائی بھی میں ہی کھلاؤں بھائی جی :noxxx:
 
Top