انٹرویو نوائے منزل کے چیف ایڈیٹر محمد کامران اختر کے ساتھ ایک گفتگو

نوائے منزل کے چیف ایڈیٹر محمد کامران اختر صاحب حاضر ہوں۔۔۔۔۔!

السلام علیکم۔۔۔ !​

جی آپ کا پورا نام کیا ہے؟

دفتری نام؟

قلمی نام؟

عرف؟

گھر میں؟

دوستوں میں؟

محلے والوں میں؟

رفیقوں میں کس نام سے جانے جاتے ہیں؟

رقیبوں میں کس نام سے جانے جاتے ہیں؟
پہلی بار اپنا نام کس کی زیر نگرانی لکھا؟
کیسے لکھا؟

اس کو لکھنے میں کتنے عرصے میں مہارت حاصل ہوئی؟

درس گاہ میں تقریبا کتنے سال کی عمر میں داخل ہوئے؟

کس سکول میں؟

ساتھ کون گیا تھا؟

سن تا ریخ؟

سکول جانے سے پہلے کی یادیں۔۔۔ ۔

سکول جانے سے پہلے اسے کیا تصور کرتے تھے یا کیا خیالات تھے؟

داخل ہو جانے کے بعد کیسا پایا؟
بچپن میں گھر میں سے کون سی ہستی عزیز ترین تھی؟

اجداد کیسے لگتے تھے؟ ناصح یا شفیق لوگ؟

کوئی ماموں، خالہ، چاچو، تایا، پھوپھی اچھی لگتی تھی؟

مامی، خالو،چاچی، تائی، پھوپھا میں سے بھی کوئی؟

بچپن میں صنف نازک کی کشش؟ کوئی خاص شخصیت؟ حسرت ان غنچوں پہ جو کھلنے سے پہلے مرجھا گئے۔

مزید سوالات کے لیے انتظار کی زحمت
تمام احباب اپنی اپنی منشا کے مطابق سوالات فرما سکتے ہیں
 
نوائے منزل کے چیف ایڈیٹر محمد کامران اختر صاحب حاضر ہوں۔۔۔ ۔۔!


وعلیکم السلام



جی آپ کا پورا نام کیا ہے؟
محمد کامران اختر




محمد کامران

اختر تخلص ہے
محمد کامران اختر نام ہی استعمال کرتا ہوں


کامی۔ اختر، شاہین
الغرض جتنے منہ اتنے نام



امی اختر کہتی ہیں باقی اپنے مرضی کے نام سے پکار لیتے ہیں



کامران



کامران



رفیقوں میں کس نام سے جانے جاتے ہیں؟
کامران



رقیبوں میں کس نام سے جانے جاتے ہیں؟
میرے سامنے تو سبھی کامران ہی بولتے ہیں ۔ بعد میں معلوم نہیں کیا پکارتے ہیں




پہلی بار اپنا نام کس کی زیر نگرانی لکھا؟
شاید اپنے بڑے بھائی محترم ریاض صاحب کی زیر نگرانی۔ کیونکہ انہوں نے مجھے لکھنا سکھایا تھا۔


ظاہر ہے ہاتھ سے ہی لکھا ہوگا


[/quote]
 
اس کو لکھنے میں کتنے عرصے میں مہارت حاصل ہوئی؟
یاد نہیں



درس گاہ میں تقریبا کتنے سال کی عمر میں داخل ہوئے؟
کم ازکم 5 سال کا تو ہوں گا



گورنمنٹ پرائمری سکول 2 ناڑہ گاؤں
ضلع اٹک



بڑا بھائی محمد ریاض



یاد نہیں
 
اختر کیا ہے اور شاہین کیا؟

مطالعہ سے کس حد تک شغف رہا؟

بچپن سے قوم و ملت کے بارے میں کیا سوچتے تھے؟

کیا زندگی پھولوں کی سیج ہے؟

کچھ عزیز دوست؟ نئے پرانے


انٹرنیٹ پر اردو بھلی لگی یا مناظروں والی فیس بک؟

بچپن میں عید کا انظار کیسے کرتے تھے؟

گرمی کی چھٹیوں کے بارے میں کیا رائے تھی؟

کبھی گھر والوں سے مار پٹی ہو

شاعری سے کیسے دوستی ہوئی؟

شعر و فن میں پہلا استاد کون تھا؟


کالم نویسی کا آغاز کیسے ہوا؟

محفل پر آنا کیسا لگا؟
 
سکول جانے سے پہلے کی یادیں۔۔۔ ۔
یاد ماضی عذاب ہے یارب
بہر حال بڑی بہن اور مجھ سے بڑے بھائی مفتی امتیاز حقانی کے ساتھ کھیلنا، پتنگیں اڑانا، مفتی صاحب کی رہنمائی میں پرندوں کا شکار کرنا، بھائی اور ابو کو کھیتوں میں بیلوں سے ہل چلاتے دیکھنا، بکریوں کے بچوں کے ساتھ پر خلوص دوستی سب میری خوبصورت بادیں ہیں
بہر حال ان سب کا احاطہ کروں تو مفصل مضمون بن جائے گا



 
]نوائے منزل کے چیف ایڈیٹر محمد کامران اختر صاحب حاضر ہوں۔۔۔ ۔۔!


سکول جانے سے پہلے اسے کیا تصور کرتے تھے یا کیا خیالات تھے؟
سکول جانے کو ایک اعزاز تصور کرتا تھا


داخل ہو جانے کے بعد کیسا پایا؟
بہت اچھا تجربہ تھا۔





بچپن میں گھر میں سے کون سی ہستی عزیز ترین تھی؟
امی جان


اجداد کیسے لگتے تھے؟ ناصح یا شفیق لوگ؟
زندگی میں صرف امی دادی اماں کو دیکھا تھا۔ وہ تو بہت پیار کرتی تھیں۔ لیکن وہ بھی جلد انتقال فرما گئی تھیں۔ علاوہ ازیں داد، نانا، نانی میری پیدائش سے پہلے انتقال فرما گئے۔




کوئی ماموں، خالہ، چاچو، تایا، پھوپھی اچھی لگتی تھی؟
جی ماموں اچھے لگتے ہیں۔ وہ امی کے کزن ہیں۔ امی کا کوئی سگا بہن بھائی نہیں۔




مامی، خالو،چاچی، تائی، پھوپھا میں سے بھی کوئی؟
ان رشتوں سے محروم ہوں۔ ہاں مرے پسندیدہ ماموں ہی میرے پھوپھا بھی ہیں




بچپن میں صنف نازک کی کشش؟ کوئی خاص شخصیت؟ حسرت ان غنچوں پہ جو کھلنے سے پہلے مرجھا گئے

اسکا کیا جواب دوں
۔
 
اختر کیا ہے اور شاہین کیا؟
سکول داخلے سے پہلے مرا نام محمد شاہین رکھا گیا۔ مگر مجھے یاد ہے کہ میری بڑی بہن کو اس کی سہیلیاں اسے طعنے دیتی تھیں کہ آپ کے بھائی کا لڑکیوں والا نام ہے۔ سو انہوں نے نام تبدیل کرنے پر گھر والوں کو راضی کر لیا ۔ اور نیا نام محمد کامران تجویز ہوا۔ اس کے باوجود امی مجھے شاہین اختر ہی پکارتی تھیں۔ اسلیے میں نے ان الفاظ کو اپنے نام کا حصہ ہی بنا لیا۔
مطالعہ سے کس حد تک شغف رہا؟
جنون کی حد تک
بچپن سے قوم و ملت کے بارے میں کیا سوچتے تھے؟
میں سچ مچ اپنی قوم کا عاشق ہوں ۔
کیا زندگی پھولوں کی سیج ہے؟
ہر گز نہیں ،
کچھ عزیز دوست؟ نئے پرانے
محمد اکرم ، ناصر پرانے ترین دوست ہیں۔

انٹرنیٹ پر اردو بھلی لگی یا مناظروں والی فیس بک؟
اردو ویب کے ساتھ عقیدت ہے۔ فیس بک ٹائم پاس کے لیے بہتر ہے۔

بچپن میں عید کا انظار کیسے کرتے تھے؟
خوابوں جیسا۔

گرمی کی چھٹیوں کے بارے میں کیا رائے تھی؟
خوشی کا احساس ہوتا تھا چھٹیوں میں ۔ مطالعے کا موقع ملتا ہے۔ ہر سال چھٹیوں میں گارے اور چھوٹے پتھروں سے اپنے چھوٹا سا مکان تعمیر کیا کرتا تھا۔ شاید یہی میرے خوابوں کا تاج محل تھا۔ علاوہ ازیں مفتی امتیاز کی رہنمائی میں چھوٹا سا ٹریکٹر اور ٹرالی بنایا کرتے تھے ۔ کافی عرصے تک چھٹیوں میں یہ معمول رہا۔
 
کبھی گھر والوں سے مار پٹی ہو
جی ہوئی



شاعری سے کیسے دوستی ہوئی؟
کچھ خبر نہیں



شعر و فن میں پہلا استاد کون تھا؟

پروفیسر مسرور جاوید
آپ معروف سرائیکی گیت نگار مجبور عیسی خیلوی کے فرزند ہیں


کالم نویسی کا آغاز کیسے ہوا؟

اندر کا کوئی لکھاری جاگ اٹھا۔ اور 2006 میں جب میں گیارویں کلاس کا طالب علم تھا تو اس وقت ایک مقامی ہفت روزہ میں شائع ہوئے۔


محفل پر آنا کیسا لگا؟
ایک خوشگوار تجربہ تھا۔ شاید مجھے کسی ایسی ہی محفل کی تلاش تھی
 
Top