ایچ اے خان
معطل
آپ کے لیے کچھ تھا بھی نہیں کیونکہ آپ ماشاءللہ سے دلیل شکن قسم کے انسان ہیں اور معقولات وغیرہ سے پرہیز پر ہی یقین رکھتے ہیں۔
اپ کا جواب ابھی لکھتا ہوں
رہا میرے بارے میں تو یہ بات درست ہے کہ میں غیر معقولات سے پرہیز ہی رکھتا ہوں
آپ کے لیے کچھ تھا بھی نہیں کیونکہ آپ ماشاءللہ سے دلیل شکن قسم کے انسان ہیں اور معقولات وغیرہ سے پرہیز پر ہی یقین رکھتے ہیں۔
محب نے کنویسنگ کی بھی نہیں۔ صرف حقائق بیان کیے ہیں۔
ہاہاہااہااہااہاہا ۔ محب آپ کو کبھی اتنے غصے میں نہیں دیکھا ۔ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن کی حیثیت سے ان کے پاس رجسٹرڈ ہوں اب بتائیں کہ گھر کا بھیدی لنکا ڈھاتا ہے تو اس کی کوئی معقول وجہ تو ہو گی نا!!!۔
مت سوچیں کہ میں شریف برادران یا پی پی پی کے لئے کوئی سیاسی ہمدردی رکھتا ہوں ، ان کی باری بھی آئے گی اور جب ان پر لکھا جائے گا توان کے کچھ سپورٹرز ایسے ہی مراسلات یہاں لکھیں گے اور مجھے ان سے بھی کہنا پے گا کہ دھیرج رکھو اور سننے کا حوصلہ پیدا کرو ۔ جمعیت اور جماعت میں فرق صرف نام کا ہے تبھی تو آپ نے بھی جمعیت کی اُس حرکت پر معامل رفع دفع کروانے کے لئےقاضی حسین احمد مرحوم کی مداخلت کا حوالہ دیا ہے۔ بہر حال "تلوے چاٹنا" ایک محاورے کے طور پر استعمال کیا گیا تھا اگر آپ کو ناپسند ہے تو اس کے لئے معذرت ۔
اور میرا نہیں خیال کہ میں نے کسی کو برا بھلا کہا ہے یا کسی پر بے سرو پا الزام لگائے ہیں ۔Pace کے حوالے سے مجھے آپ کے الفاظ سے معلوم ہوا کہ شاید اس بارے میں عمران پر کوئی الزام رہا ہو گا۔
بہر حال گولی ماریں سیاستدانوں کو ، آپ سنائیں کیسے ہیں؟ پاکستان کب آ رہے ہیں؟۔
حضور لاہور آ کر ملیں تو سہی گم شدہ ساجد بھی مل جائے گاساجد ، آپ ماشاءللہ سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں اور آپ کی شگفتگی کا میں ہی نہیں اردو محفل بھی گواہ ہے۔
مجھے حیرت اس بات پر ہی ہو رہی ہے کہ وہ ستاروں والی سرکار ساجد کہاں کھو گیا ہے جس کے جملوں میں شگفتگی اور مزاح کا حسین امتزاج ہم سب کے لیے لطف و سرور کا باعث ہوتا تھا۔
بے فکر رہیں مجھے اس کا یقین ہے کہ آپ جیسا ذی شعور شخص ، پی پی پی اور ن لیگ کے جھانسوں سے بہت آگے کا آدمی ہے۔
حضور لاہور آ کر ملیں تو سہی گم شدہ ساجد بھی مل جائے گا
اب دیکھ لیں آپ نے مجھے آگے کا آدمی کہہ کر میرا پارلیمانی استحقاق مجروح کیا ہے
بھائی جی "آگے کے آدمی" تو ہم زمانہ طالب علمی میں بھی ہوا کرتے تھے یعنی دعا کے وقت بقیہ کلاس سے "چار ہاتھ آگے" کھڑےکئے جاتے تھے، تب ہمیں مانیٹر کہا جاتا تھا ۔ پھر کمپیوٹر کا وقت آ گیا اور جب اس کمپیوٹر کے مانیٹر کو دیکھا جو ہماری طرح ہر کسی کے چار ہاتھ آگے پڑا ہوتا ہے، تو دل مسوس کر رہ گیا کہ کہاں یہ مانیٹر جو اتنی رنگا رنگ چیزیں دیکھتا اور دکھاتا ہے اور ایک ہم بھی مانیٹر تھے جن کا کام بلیک بورڈ پر شریروں کے نام لکھنا ہوتا تھا یا پھر فیسوں کا حساب کروانے میں اپنے انچارج کی مدد کرنا۔"جھانسوں سے آگے " تو بڑے کم اور زیرک بندے ہی رہتے ہیں یا جیسے کسی بڑے ہی ذہین اور فطین آدمی کے لیے کہتے ہیں
وہ وقت سے آگے کا آدمی تھا
شکر ہے پرانے ساجد کی جھلک بھی نظر آئی اور وہی لفظوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہوئی۔ بھئی اس دفعہ تبدیلی کا ووٹ آپ کی طرف سے بھی چاہیے مجھے کیونکہ کم سے کم تبدیلی کا اعلان تو کریں ہم ، اس سے روایتی پارٹیوں پر بھی دباؤ پڑ بھی رہا ہے اور مزید پڑے گا بھی۔
آپ کے لیے کچھ تھا بھی نہیں کیونکہ آپ ماشاءللہ سے دلیل شکن قسم کے انسان ہیں اور معقولات وغیرہ سے پرہیز پر ہی یقین رکھتے ہیں۔
سب سے پہلی بات کہ جو لوگ ن لیگ میں اور جو لوگ پی ٹی ائی میں شامل ہوئے ہیں ان میں فرق ہے۔ ن لیگ میں جو شامل ہوئے ہیں وہ کلیدی پوسٹز پر نہیں ہے نہ ہی وہ لوگ مشرف کی کلیدی ٹیم تھے۔ ٹیم کا حصہ ضرور تھے مگر کلیدی نہیں۔ بہرحال ن لیگ سونامی جیسی تبدیلی کی دعوی دار نہیں ہے۔پہلے تو لوٹے کی ایک تعریف کر لیں اور پھر بتائیں کہ کون کون سے لوٹے تحریک انصاف میں ہیں اور کونسی ٹکٹوں اور مراعات کے وعدوں پر وہ آئے ہیں اور تحریک انصاف میں عمران نے انہیں کیا کیا گارنٹی دی ہے۔ یہ وہی رٹا رٹایا اور تواتر سے دہرائے جانے والا ن لیگ کا شور و غوغا ہے جو پاتال میں جا کر بھی پرانے اور گھاگ شکاریوں کی "شاپنگ" پر کمر بند ہے۔ مشرف دور کے دست راست اور پوری ٹیم اس وقت پوری کی پوری ن لیگ میں شامل ہو چکی ہے اور اب ان لوگوں کو شرم بھی نہیں آتی کہ پہلے تین سال یہ کہتے رہے کہ ہم کوئی لوٹا نہیں لیں گے اور جو ق لیگ میں ہے وہ ان پر حرام ہے اب پتہ نہیں کس سیاسی مفتی نے ان کے لیے ہر مکروہ اور حرام کو ان کے لیے حرام اور مستجب قرار دے دیا ہے۔
ماروی میمن ، امیر مقام ، دانیال عزیز ، عظیم طارق چند نام ہیں مثال کے طور پر باقی لسٹ کافی طویل ہے اور لوگ جانتے ہی ہیں۔
تحریک انصاف میں عوام سے ہی لوگ آئے ہیں اور ان میں کچھ لوگوں کی عادات اور اطوار قابل ستائش نہیں ۔ فرشتوں کو ممبر بنانے کا کبھی دعوی نہیں کیا گیا مگر جس طرح کے بدمعاش اور کرپشن میں "لتھڑے" ہوئے لوگ دوسری جماعتوں میں ہیں ، ان پر نظر ڈال کر تحریک انصاف میں شامل لوگ اخلاقی معیار کے لحاظ سے ان سے کافی بلند ہیں۔ بات تقابلی جائزے کی ہو رہی ہے ورنہ میں نہیں سمجھتا کہ سیاست میں کوئی کامل ولی ہے یا مکمل شیطان۔
سب سے پہلی بات کہ جو لوگ ن لیگ میں اور جو لوگ پی ٹی ائی میں شامل ہوئے ہیں ان میں فرق ہے۔ ن لیگ میں جو شامل ہوئے ہیں وہ کلیدی پوسٹز پر نہیں ہے نہ ہی وہ لوگ مشرف کی کلیدی ٹیم تھے۔ ٹیم کا حصہ ضرور تھے مگر کلیدی نہیں۔ بہرحال ن لیگ سونامی جیسی تبدیلی کی دعوی دار نہیں ہے۔
دعوی دار تو پی ٹی ائی ہے۔ جب پی ٹی ائی بھی وہی کام کرتی ہے جو دوسرے کررہے ہیں تو اس میں اور دوسروں میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا یعنی تبدیلی کا نعرہ بے معنی رہ جاتا ہے۔ اس پر طرہ یہ کہ یہ لوگ جو مشرف یا پی پی کی کلیدی پوسٹ کا حکومت کی پوسٹز پر فائز تھے پی ٹی ائی میں بھی کلیدی ہیں۔ مثلا قریشی، قصوری وغیرہ۔ لہذا پی ٹی ائی پر لوٹوں کا الزام جائز ہوجاتا ہے
میرا نہیں خیال کہ یہ اخلاقی لحاظ سے بلند ہیں۔ اکثر ان کے کارکن لوٹ مار میں مصروف نظراتے ہیں حتی کہ کرسیاں تک لوٹ لیں۔ مگر یہ پوائنٹ اہم ہے۔ پی ٹی ائی اور دوسری جماعتوں میں لوگ عوام سے ہی اتے ہیں۔ اپ اپنے چپراسی کو بھی بغیر تجربے والے کے نہیں رکھتے ۔ یہاں اپ قانون ساز اسمبلی کے ممبرز منتخب کررہے ہیں۔ حکومت کے لیے پارٹی منتخب کررہے ہیں اور پی ٹی ائی کی حالت یہ ہے کہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی ماہر ہے ۔ شاید اس وجہ سے کہ عزت بچی رہے۔ یہ لوگ تو بلدیہ کے انتخابات بھی نہیں جیت سکے۔ کیسے اقتدار ان کے حوالے کردیا جائے جن کے پاس کچھ بھی نہیں ہے سوائے نیا چہرہ کے۔
ویسے ابھی خیال ایا کہ چہرہ اتنا بھی نیا نہیں۔
خان صاحب ن لیگ کی اصول پسندی کے حوالے سے شاید یہ مصدقہ خبر آپ کی تسلی کے لئے کافی ہو گی
شکر ہے کہ "خیال" آ گیا۔
یہ پہلے بھی ن میں تھے مگر مشرف کے جبر کی وجہ سے ق میں چلے گئے تھے۔ لوٹا کریسی پنجاب میں بہت عام ہے۔ مگر یہ لوگ نہ تو ن کے صدر ہیں نہ وائس صدر نہ کوئی اور اہم عہدہ۔
ایسے ہی جیسے کچھ لوگ مشرف کےجبر کی وجہ سے جدہ چلے گئے تھے۔ بڑے ظالم تھے مشرف۔ ان کی وجہ سے کسی کو لوٹا اور کسی کو "جھوٹا" ہونا پڑ گیا۔
زمینی حقائق بہت ظالم ہوتے ہیں
ہر ایک بھٹو نہیں ہوتا
یہ پہلے بھی ن میں تھے مگر مشرف کے جبر کی وجہ سے ق میں چلے گئے تھے۔ لوٹا کریسی پنجاب میں بہت عام ہے۔ مگر یہ لوگ نہ تو ن کے صدر ہیں نہ وائس صدر نہ کوئی اور اہم عہدہ۔
یہی جو "فیور" آپ صرف ن لیگ کو دے رہے ہیں۔ اگر اسی طرح کے "فیور" دیگر جماعتوں کو بھی دیں تو پھر "انصاف" کی بات ہوگی۔