نواز شریف، جاوید ہاشمی، عابدہ حسین اور ارباب رحیم کی نااہلی کیلئے درخواست

آپ کے لیے کچھ تھا بھی نہیں کیونکہ آپ ماشاءللہ سے دلیل شکن قسم کے انسان ہیں اور معقولات وغیرہ سے پرہیز پر ہی یقین رکھتے ہیں۔

اپ کا جواب ابھی لکھتا ہوں
رہا میرے بارے میں تو یہ بات درست ہے کہ میں غیر معقولات سے پرہیز ہی رکھتا ہوں
 
ہاہاہااہااہااہاہا ۔ محب آپ کو کبھی اتنے غصے میں نہیں دیکھا :) ۔ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن کی حیثیت سے ان کے پاس رجسٹرڈ ہوں اب بتائیں کہ گھر کا بھیدی لنکا ڈھاتا ہے تو اس کی کوئی معقول وجہ تو ہو گی نا!!!۔
مت سوچیں کہ میں شریف برادران یا پی پی پی کے لئے کوئی سیاسی ہمدردی رکھتا ہوں ، ان کی باری بھی آئے گی اور جب ان پر لکھا جائے گا توان کے کچھ سپورٹرز ایسے ہی مراسلات یہاں لکھیں گے اور مجھے ان سے بھی کہنا پے گا کہ دھیرج رکھو اور سننے کا حوصلہ پیدا کرو:) ۔ جمعیت اور جماعت میں فرق صرف نام کا ہے تبھی تو آپ نے بھی جمعیت کی اُس حرکت پر معامل رفع دفع کروانے کے لئےقاضی حسین احمد مرحوم کی مداخلت کا حوالہ دیا ہے۔ بہر حال "تلوے چاٹنا" ایک محاورے کے طور پر استعمال کیا گیا تھا اگر آپ کو ناپسند ہے تو اس کے لئے معذرت ۔
اور میرا نہیں خیال کہ میں نے کسی کو برا بھلا کہا ہے یا کسی پر بے سرو پا الزام لگائے ہیں ۔Pace کے حوالے سے مجھے آپ کے الفاظ سے معلوم ہوا کہ شاید اس بارے میں عمران پر کوئی الزام رہا ہو گا۔
بہر حال گولی ماریں سیاستدانوں کو ، آپ سنائیں کیسے ہیں؟ پاکستان کب آ رہے ہیں؟۔

ساجد ، میرے غصہ والے جملوں کی نشاندہی کر دیں تو میں ان میں سے تندی اور تیزی کم کر دیتا ہوں۔ :)

تحریک انصاف کا ایک حمایتی کسی زمانے میں میرا دوست تھا اور جس طرح سے اس نے مجھ سے تعلق توڑا اس کے بعد مجھے سب سے زیادہ دکھ اس کے اس جماعت سے منسلک ہونے سے ہی ہوا تھا بلکہ مجھے اس کے طعنے ایک اور مشترکہ دوست سے ملتے بھی رہے۔

پی پی پی تو کب کا صرف لٹیروں کا ایک ٹولہ بن کر رہ گئی ہے ، کوئی کسر یا کمی تھی تو وہ اس دفعہ زرداری نے پوری کر دی ہے اور اب بے شرمی اور ڈھٹائی کی ہر حد پار کرکے ہر طرح سے ظاہر ہو گئی ہے۔

شریف برادران نے ان کے مقابلے میں کسی قدر بہتر رویہ رکھا مگر کس کے مقابلے میں ؟ زرداری اور ہمنواؤں کے مقابلے میں ۔ ان کے مقابلے میں کسی بھی لے آئیں وہ بہتر کارکردگی ہی دکھائے گا کیونکہ آپ کا مقابلہ بدترین اور آخری درجہ کے بدعنوان شخص س ہے آپ کتنی ہی کوشش کیوں نہ کر لیں آپ اس سے بہتر ہی کارکردگی دکھائیں گے۔

میں نے جمعیت کی حرکتوں پر روشنی ڈالی ہے اور میں جماعت اسلامی کو جمعیت کے کار ہائے نمایاں کا ذمہ دار سمجھتا ہوں کیونکہ ان کی نسبت جماعت اسلامی سے ہے اور سیاست میں جماعت اسلامی کی کارکردگی سے میں مکمل مایوس ہوں۔ میری نظر میں یہ جماعت کو تبلیغ اور دینی کاموں کی طرف ہی توجہ دینی چاہیے کیونکہ اگر مصلحت پسندی اور کسی کے سہارے ہی چلنا ہے تو پھر سیاست کا وہی حال ہو گا جیسا فضل الرحمن صاحب نے ان کی سیاست کا کیا تھا۔

کچھ محاورے مناسب معلوم نہیں ہوتے خاص طور پر جب کوئی شخص ابھی محاورے کی روح پر پورا نہ اترتا ہو۔
پیس کے حوالے سے میں بھی یہ کہانیاں سنتا رہا ہوں کہ اس میں عمران کا شیئر ہے مگر اب تو اس زمانے کو بھی زمانے بیت گئے حتی کہ اب تو کبھی بھول چوک سے بھی یہ الزام واپس نہیں آیا۔

عمران کا ماضی اتنا شاندار نہیں ہے اور اس میں اس نے کئی غلطیاں اور سنگین کوتاہیاں کی ہیں جن کی میرے اور کسی بھی انصاف پسند شخص کے پاس کوئی وضاحت نہیں ہو سکتی مگر اس ماضی پر وہ خود بھی معذرت خواہانہ رویہ ہی رکھتا ہے اور مانتا ہے کہ اسے پارسائی کا دعوی نہیں ہے۔ سیاست میں آنے کے بعد اگر اس نے غلط کام کیے ہیں تو اس پر اس کی سخت گرفت ہونی چاہیے اور اب جبکہ وہ عوام کے سامنے خود کو رکھتا ہے تو ہم اس کے معاملات ، وعدوں اور اطوار پر اس سے پوچھ سکتے ہیں اور اس کا احتساب کر سکتے ہیں۔

سیاست کو گولی مارنے سے ہی تو ہم پر گولیاں برسائی جا رہی ہیں۔

میں انشاءللہ الیکشن کی مہم کو تیز کرنے کے لیے 11 مئی سے پہلے آپ کے اور اپنے محبوب شہر میں سیاست کی مرکزی جنگ طے کرنے کے لیے موجود ہوں گا۔ :LOL:
 
ساجد ، آپ ماشاءللہ سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں اور آپ کی شگفتگی کا میں ہی نہیں اردو محفل بھی گواہ ہے۔
مجھے حیرت اس بات پر ہی ہو رہی ہے کہ وہ ستاروں والی سرکار ساجد کہاں کھو گیا ہے جس کے جملوں میں شگفتگی اور مزاح کا حسین امتزاج ہم سب کے لیے لطف و سرور کا باعث ہوتا تھا۔

بے فکر رہیں مجھے اس کا یقین ہے کہ آپ جیسا ذی شعور شخص ، پی پی پی اور ن لیگ کے جھانسوں سے بہت آگے کا آدمی ہے۔
 
ساجد

محفلین

حضور لاہور آ کر ملیں تو سہی گم شدہ ساجد بھی مل جائے گا :)
اب دیکھ لیں آپ نے مجھے آگے کا آدمی کہہ کر میرا پارلیمانی استحقاق مجروح کیا ہے :D
 
حضور لاہور آ کر ملیں تو سہی گم شدہ ساجد بھی مل جائے گا :)
اب دیکھ لیں آپ نے مجھے آگے کا آدمی کہہ کر میرا پارلیمانی استحقاق مجروح کیا ہے :D

"جھانسوں سے آگے " تو بڑے کم اور زیرک بندے ہی رہتے ہیں یا جیسے کسی بڑے ہی ذہین اور فطین آدمی کے لیے کہتے ہیں

وہ وقت سے آگے کا آدمی تھا :LOL:

شکر ہے پرانے ساجد کی جھلک بھی نظر آئی اور وہی لفظوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہوئی۔ بھئی اس دفعہ تبدیلی کا ووٹ آپ کی طرف سے بھی چاہیے مجھے کیونکہ کم سے کم تبدیلی کا اعلان تو کریں ہم ، اس سے روایتی پارٹیوں پر بھی دباؤ پڑ بھی رہا ہے اور مزید پڑے گا بھی۔
 
بھائی جی "آگے کے آدمی" تو ہم زمانہ طالب علمی میں بھی ہوا کرتے تھے یعنی دعا کے وقت بقیہ کلاس سے "چار ہاتھ آگے" کھڑےکئے جاتے تھے، تب ہمیں مانیٹر کہا جاتا تھا ۔ پھر کمپیوٹر کا وقت آ گیا اور جب اس کمپیوٹر کے مانیٹر کو دیکھا جو ہماری طرح ہر کسی کے چار ہاتھ آگے پڑا ہوتا ہے، تو دل مسوس کر رہ گیا کہ کہاں یہ مانیٹر جو اتنی رنگا رنگ چیزیں دیکھتا اور دکھاتا ہے اور ایک ہم بھی مانیٹر تھے جن کا کام بلیک بورڈ پر شریروں کے نام لکھنا ہوتا تھا یا پھر فیسوں کا حساب کروانے میں اپنے انچارج کی مدد کرنا۔:)
 
چلیں آپ کو نئے مانیٹر سے اپنے زمانے کے مانیٹر جوڑنے کا موقع تو ملتا رہتا ہے ۔
ویسے آج کے زمانے میں بھی مانیٹر شریروں کے نام دکھاتا رہتا ہے البتہ اب لکھنے کا کام کسی اور سرانجام دینا پڑتا ہے۔
 
آپ کے لیے کچھ تھا بھی نہیں کیونکہ آپ ماشاءللہ سے دلیل شکن قسم کے انسان ہیں اور معقولات وغیرہ سے پرہیز پر ہی یقین رکھتے ہیں۔

مودبانہ گزارش ہے
اپ سیاست کی بات پبلک فورم پر کررہے ہیں اور اپ تبدیلی کے خواہش مند بھی ہیں بلکہ دعوی دار ہے
اگر اپ اپنے دعوے میں پراصرار ہیں تو یہ اپنے عمل سے ثابت بھی کیجیے۔مجھے اپ کی پوسٹ کوینسنگ نہیں لگی تو میں نے لکھ دیا۔ معقول بات یہ ہوتی کہ اپ پوسٹ پر تنقید کرتے نہ کہ میر ی ذات پر۔
بدقسمتی سے یہ بدعت پی ٹی ائی والوں میں عام ہے کہ بات بے بات گالی گلوچ پر اتر اتے ہیں۔ کیا یہی تبدیلی کا دعوی ہے؟
 
پہلے تو لوٹے کی ایک تعریف کر لیں اور پھر بتائیں کہ کون کون سے لوٹے تحریک انصاف میں ہیں اور کونسی ٹکٹوں اور مراعات کے وعدوں پر وہ آئے ہیں اور تحریک انصاف میں عمران نے انہیں کیا کیا گارنٹی دی ہے۔ یہ وہی رٹا رٹایا اور تواتر سے دہرائے جانے والا ن لیگ کا شور و غوغا ہے جو پاتال میں جا کر بھی پرانے اور گھاگ شکاریوں کی "شاپنگ" پر کمر بند ہے۔ مشرف دور کے دست راست اور پوری ٹیم اس وقت پوری کی پوری ن لیگ میں شامل ہو چکی ہے اور اب ان لوگوں کو شرم بھی نہیں آتی کہ پہلے تین سال یہ کہتے رہے کہ ہم کوئی لوٹا نہیں لیں گے اور جو ق لیگ میں ہے وہ ان پر حرام ہے اب پتہ نہیں کس سیاسی مفتی نے ان کے لیے ہر مکروہ اور حرام کو ان کے لیے حرام اور مستجب قرار دے دیا ہے۔
ماروی میمن ، امیر مقام ، دانیال عزیز ، عظیم طارق چند نام ہیں مثال کے طور پر باقی لسٹ کافی طویل ہے اور لوگ جانتے ہی ہیں۔
سب سے پہلی بات کہ جو لوگ ن لیگ میں اور جو لوگ پی ٹی ائی میں شامل ہوئے ہیں ان میں فرق ہے۔ ن لیگ میں جو شامل ہوئے ہیں وہ کلیدی پوسٹز پر نہیں ہے نہ ہی وہ لوگ مشرف کی کلیدی ٹیم تھے۔ ٹیم کا حصہ ضرور تھے مگر کلیدی نہیں۔ بہرحال ن لیگ سونامی جیسی تبدیلی کی دعوی دار نہیں ہے۔

دعوی دار تو پی ٹی ائی ہے۔ جب پی ٹی ائی بھی وہی کام کرتی ہے جو دوسرے کررہے ہیں تو اس میں اور دوسروں میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا یعنی تبدیلی کا نعرہ بے معنی رہ جاتا ہے۔ اس پر طرہ یہ کہ یہ لوگ جو مشرف یا پی پی کی کلیدی پوسٹ کا حکومت کی پوسٹز پر فائز تھے پی ٹی ائی میں بھی کلیدی ہیں۔ مثلا قریشی، قصوری وغیرہ۔ لہذا پی ٹی ائی پر لوٹوں کا الزام جائز ہوجاتا ہے

تحریک انصاف میں عوام سے ہی لوگ آئے ہیں اور ان میں کچھ لوگوں کی عادات اور اطوار قابل ستائش نہیں ۔ فرشتوں کو ممبر بنانے کا کبھی دعوی نہیں کیا گیا مگر جس طرح کے بدمعاش اور کرپشن میں "لتھڑے" ہوئے لوگ دوسری جماعتوں میں ہیں ، ان پر نظر ڈال کر تحریک انصاف میں شامل لوگ اخلاقی معیار کے لحاظ سے ان سے کافی بلند ہیں۔ بات تقابلی جائزے کی ہو رہی ہے ورنہ میں نہیں سمجھتا کہ سیاست میں کوئی کامل ولی ہے یا مکمل شیطان۔

میرا نہیں خیال کہ یہ اخلاقی لحاظ سے بلند ہیں۔ اکثر ان کے کارکن لوٹ مار میں مصروف نظراتے ہیں حتی کہ کرسیاں تک لوٹ لیں۔ مگر یہ پوائنٹ اہم ہے۔ پی ٹی ائی اور دوسری جماعتوں میں لوگ عوام سے ہی اتے ہیں۔ اپ اپنے چپراسی کو بھی بغیر تجربے والے کے نہیں رکھتے ۔ یہاں اپ قانون ساز اسمبلی کے ممبرز منتخب کررہے ہیں۔ حکومت کے لیے پارٹی منتخب کررہے ہیں اور پی ٹی ائی کی حالت یہ ہے کہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی ماہر ہے ۔ شاید اس وجہ سے کہ عزت بچی رہے۔ یہ لوگ تو بلدیہ کے انتخابات بھی نہیں جیت سکے۔ کیسے اقتدار ان کے حوالے کردیا جائے جن کے پاس کچھ بھی نہیں ہے سوائے نیا چہرہ کے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
سب سے پہلی بات کہ جو لوگ ن لیگ میں اور جو لوگ پی ٹی ائی میں شامل ہوئے ہیں ان میں فرق ہے۔ ن لیگ میں جو شامل ہوئے ہیں وہ کلیدی پوسٹز پر نہیں ہے نہ ہی وہ لوگ مشرف کی کلیدی ٹیم تھے۔ ٹیم کا حصہ ضرور تھے مگر کلیدی نہیں۔ بہرحال ن لیگ سونامی جیسی تبدیلی کی دعوی دار نہیں ہے۔

دعوی دار تو پی ٹی ائی ہے۔ جب پی ٹی ائی بھی وہی کام کرتی ہے جو دوسرے کررہے ہیں تو اس میں اور دوسروں میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا یعنی تبدیلی کا نعرہ بے معنی رہ جاتا ہے۔ اس پر طرہ یہ کہ یہ لوگ جو مشرف یا پی پی کی کلیدی پوسٹ کا حکومت کی پوسٹز پر فائز تھے پی ٹی ائی میں بھی کلیدی ہیں۔ مثلا قریشی، قصوری وغیرہ۔ لہذا پی ٹی ائی پر لوٹوں کا الزام جائز ہوجاتا ہے

میرا نہیں خیال کہ یہ اخلاقی لحاظ سے بلند ہیں۔ اکثر ان کے کارکن لوٹ مار میں مصروف نظراتے ہیں حتی کہ کرسیاں تک لوٹ لیں۔ مگر یہ پوائنٹ اہم ہے۔ پی ٹی ائی اور دوسری جماعتوں میں لوگ عوام سے ہی اتے ہیں۔ اپ اپنے چپراسی کو بھی بغیر تجربے والے کے نہیں رکھتے ۔ یہاں اپ قانون ساز اسمبلی کے ممبرز منتخب کررہے ہیں۔ حکومت کے لیے پارٹی منتخب کررہے ہیں اور پی ٹی ائی کی حالت یہ ہے کہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی ماہر ہے ۔ شاید اس وجہ سے کہ عزت بچی رہے۔ یہ لوگ تو بلدیہ کے انتخابات بھی نہیں جیت سکے۔ کیسے اقتدار ان کے حوالے کردیا جائے جن کے پاس کچھ بھی نہیں ہے سوائے نیا چہرہ کے۔

خان صاحب ن لیگ کی اصول پسندی کے حوالے سے شاید یہ مصدقہ خبر آپ کی تسلی کے لئے کافی ہو گی
175.gif
 
خان صاحب ن لیگ کی اصول پسندی کے حوالے سے شاید یہ مصدقہ خبر آپ کی تسلی کے لئے کافی ہو گی
175.gif

یہ پہلے بھی ن میں تھے مگر مشرف کے جبر کی وجہ سے ق میں چلے گئے تھے۔ لوٹا کریسی پنجاب میں بہت عام ہے۔ مگر یہ لوگ نہ تو ن کے صدر ہیں نہ وائس صدر نہ کوئی اور اہم عہدہ۔

پھر اپ پنجاب کے کل ممبزر کے تعداد سے ان کا تناسب نکالیں تو یہ بہت ہی کم تناسب ہے۔ مجھے یہ بھی امید ہے کہ بہت سے کورنگ امیدوار ہونگے۔

ویسے پنجاب میں ٹکٹز تقسیم ہوگئے؟ میں نے تو سنا تھا کہ سکروٹنی کے بعد ہونگے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ پہلے بھی ن میں تھے مگر مشرف کے جبر کی وجہ سے ق میں چلے گئے تھے۔ لوٹا کریسی پنجاب میں بہت عام ہے۔ مگر یہ لوگ نہ تو ن کے صدر ہیں نہ وائس صدر نہ کوئی اور اہم عہدہ۔

:)

ایسے ہی جیسے کچھ لوگ مشرف کےجبر کی وجہ سے جدہ چلے گئے تھے۔ بڑے ظالم تھے مشرف۔ ان کی وجہ سے کسی کو لوٹا اور کسی کو "جھوٹا" ہونا پڑ گیا۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ پہلے بھی ن میں تھے مگر مشرف کے جبر کی وجہ سے ق میں چلے گئے تھے۔ لوٹا کریسی پنجاب میں بہت عام ہے۔ مگر یہ لوگ نہ تو ن کے صدر ہیں نہ وائس صدر نہ کوئی اور اہم عہدہ۔

ویسے وہ اتنے مجبور بھی نہیں تھے بس اقتدار میں رہنا چاہتے تھے اور کچھ نہیں۔۔۔!
 
یہی جو "فیور" آپ صرف ن لیگ کو دے رہے ہیں۔ اگر اسی طرح کے "فیور" دیگر جماعتوں کو بھی دیں تو پھر "انصاف" کی بات ہوگی۔

نہ میری نواز سے رشتہ داری ہے
نہ عمران سے
نہ الطاف سے
نہ کسی اور سے
نہ ان سے مجھے کوئی ذاتی فائدہ ہے

مجھے پاکستان کا فائدہ اس میں نظرارہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت بنے۔ اگر بن گئی تو اچھا ہے اور اگر نہ بنی تو برا۔

ذاتی طور پر مجھے کوئی فائدہ نہیں۔
میرا فیور ہر اس جماعت کو ہے اور ہر انسان کو ہے جو دوسروں کو فائدہ دے پاکستان کو فائدہ دے
 
Top