یہ سطحی گفتگو ہے۔ اگر دینی اداروں کو تعلیمی ادارہ بننا ہے تو انہیں دینی ڈگریوں کیساتھ سیکولر تعلیم کی ڈگریاں بھی دینی ہوں گی۔ جیسا کہ مغرب میں کئی معروف تعلیمی ادارے بنیادی طور پر مسیحی تعلیم کیلئے شروع ہوئے تھے مگر آج وہ مسیحی علوم میں ڈگریوں کے علاوہ سیکولر علوم کی ڈگریاں بھی دیتے ہیں۔ عمران خان نے اس معاملہ میں ایک کوشش کی تھی جو سخت عوامی رد عمل نے پلٹ دی۔
چلیں آپ کو ارتقائی سفر مبارک ہو۔
اب آپ کے گوش گزار کرنا چاہوں گا کہ عصری علوم کی ڈگریوں سے متعلق آپ کی کیا مراد ہے؟ انٹرمیڈیٹ لیول یا ماسٹر اور ڈاکریٹ لیول؟
ماسٹر اورڈاکٹریٹ لیول کے لیے بہت سے وسائل درکار ہوتے ہیں جو آپ صاحبان سے مخفی نہیں۔ جس کے یہ مدارس فی الوقت متحمل نہیں۔ اور انٹرمیڈیٹ لیول پر بہت سے ادارے عصری تعلیم دے رہے ہیں۔
خود میں جس ادارے میں پڑھاتا ہوں وہ گوجرانوالہ میں ہر سال نہایت اعلی کارکردگی کے حامل اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ بعض طلبا گوجرانوالہ بورڈ میں پوزیشن بھی حاصل کرچکے ہیں۔