نواز شریف شوکت خانم میں

زرقا مفتی

محفلین
جزو کو کبھی کُل پر منطبق نہیں کیا جانا چاہیے ۔۔۔ یوں محسوس ہوا کہ یہ بات آج نواز شریف اور عمران خان دونوں ہی تسلیم کر چکے! آگے بڑھنا چاہیے، آہستہ آہستہ سب بہتر ہوتا جائے گا ان شاء اللہ ۔۔۔ اگر ہم یہیں رُک گئے تو حالات اس سے زیادہ گھمبیر ہو جائیں گے ۔۔۔
یعنی دھاندلی کو دھاندلی نہیں کہنا چاہیئے
 

زرقا مفتی

محفلین
مضبوط اپوزیشن کا مطلب آپس میں دسشمنی اورنفرت؟
مضبوط اپوزیشن کا مطلب ہے چیک اینڈ بیلنس
ورنہ پانچ سال نواز شریف بھی اپوزیشن میں رہے ہیں کسی قسم کا چیک اینڈ بیلنس نہیں تھا
غلط فیصلوں اور غلط ترجیحات پر تنقید
 

زرقا مفتی

محفلین
خبریں بولتی ہیں
01_04.jpg


http://e.jang.com.pk/05-15-2013/lahore/pic.asp?picname=01_04.jpg

1823.gif


http://e.jang.com.pk/05-15-2013/lahore/pic.asp?picname=1823.gif

کیسا حسنِ اتفاق ہے کہ نواز شریف آرمی چیف اور سعودی سفیر کو ایک ہی روز عمران خان کی عیادت کا خیال آیا
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
یعنی دھاندلی کو دھاندلی نہیں کہنا چاہیئے
جی ضرور کہیں! لیکن بہتر یہی ہو گا کہ دیکھ لیا جائے کہ دھاندلی کا تناسب کیا ہے؟ غیر جانب دار ذرائع کیا رپورٹس بھجوا رہے ہیں؟ دھاندلی کراچی میں ہوئی ہے زیادہ تر، پنجاب میں بڑی حد تک شفاف انتخابات ہوئے ہیں، بڑے مقصد کی طرف توجہ دی جائے، عوام نے ذہانت کا ثبوت دیا ہے، خان صاحب کو بھی مایوس نہیں کیا، ایک صوبے میں وہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن بھی تحریک انصاف پر دھاندلی کے الزامات لگا رہے ہیں، کیا اُن کی بھی بات مان لی جائے؟ امید ہے کہ تحریک انصاف صوبہ خیبر پختون خواہ کو مثالی صوبہ بنائے گی۔ کیا ہی بہتر ہو کہ تحریک انصاف اب ان دھاندلی کے الزامات سے نکلے، خود احتسابی کا عمل شروع کرے، اور صوبہ خیبر پختون خواہ کے عوام کی زندگی میں سہولتیں پیدا کرے، سب مسائل تو حل نہیں ہو سکتے لیکن اگر وہ ایک حد تک بھی اس صوبے کے مسائل حل کر دیں گے تو دیگر صوبوں میں بھی تحریک انصاف کو مزید مقبولیت ملے گی اور شاید ایک ایسی لہر سچ مچ میں آجائے کہ تحریک انصاف واقعی پورے ملک میں کلین سویپ کر جائے۔
 

کاشفی

محفلین
حالاں کہ جمائما کے فوری بیان کے بعد کسی عیادت مند کی ضرورت نہیں رہی تھی ۔
یہ کہیں نہیں لکھا ہے کہ کسی کی عیادت کے بعد کسی کی عیادت کی ضرورت نہیں ہوتی۔۔
یہ ہر انسان کا اپنا معاملہ اور ظرف ہے کہ وہ کب اور کس کی عیادت کرے۔۔
میرا دل چاہتا ہے کہ میں مولانا فضل الرحمن صاحب اور منور حسن کی عیادت کے لیئے جاؤں۔۔بیچاروں کی بڑی مٹی پلیت ہوئی ہے۔۔۔
 

ساجد

محفلین
اب بتائیں اور کیا کہوں وہ ایسے کنفرم کنفرم الزامات ہر کسی پر جڑ رہی ہیں جیسے ان دونوں کے درمیان ہونے والی ساری گفتگو سن رہی ہوں ۔ جو جیسی بات کرتا ہے ویسے ہی جواب کی امید رکھے ۔ چلین آپ ہی بتائیں ملک کا آرمی چیف ایک ہارے ہوئے سیاستدان کو فون کر کے دھمکی دیتا ہے کہ جو ہم نے جتوایا اسے قبول کرو ۔ حالانکہ آرمی کا کوئی لینا دینا تک نہیں تھا ان الیکشنز میں ۔ بلکہ یہی آرمی الیکشن کے دن سعد رفیق کو دھکیل کر باہر نکال رہی تھی پولنگ سٹیشن سے ۔ ہر چیز کی حد ہوتی ہے ۔ مجھے بھی چینج کی امید تھی جو پوری نا ہوئی تو میں نے نواز پر ہی سمجھوتہ کر لیا ابھی اس نے کیا ہی کیا ہے کہ اس پر الزام تراشی شروع کر دی جائے اور فوبیا بنا لیا جائے ؟ دن رات مخالفت کی رٹ لگا دی جائے ۔ تحریک انصاف کے انہی جیسے کارکنوں کے رویوں کی وجہ سے سیریس لوگ ان سے بد دل ہو جاتے ہیں ۔
یہی بات جس دن تحریکِ انصاف کے جو شیلوں کی سمجھ میں آ گئی تو اس پارٹی میں سیاسی بلوغت کا آغاز ہو جائےگا اور تمام سماجی طبقوں میں ان کی پذیرائی ہو گی۔ ویسے الیکشن سے قبل میں نے دو تین بار یہی بات محفل پر تحریکِ انصاف کے جو شیلوں کو سمجھانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ تو بس جوش میں ہی تھے۔
ان کے مقابلے میں ن لیگ کو دیکھا جائے تو اس نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب منجھی ہوئی سیاست کی جھلک ان میں نظر آتی ہے ۔ لیکن اس کے باوجود یہ دیکھنا باقی ہے کہ اس خوبی کو وہ گنجلک ملکی مسائل کے خاتمے کے لئے کیسے بروئے کار لاتے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ قانون کا احترام کرنے اور سکھانے والی جماعتیں قانونی حجت پوری کرنے کے لیے ملک بھر میں قائم چودہ ٹریبونلز میں کیون نہیں جاتیں ۔ ایک ایک حلقے کی شکایت رجسٹر کرائیں ،ٹھوس ثبوت فراہم کریں ، غیر ملکی مبصرین بھی جائزہ لے رہے ہیں قائد اعظمٌ اگر ہوتے تو اسی طرح قانونی جنگ لڑتے نا کہ سڑکوں اور چورنگیوں پر مجمع اکٹھا کرتے ۔
کہاں راجہ بھوج (قائداعظم) کہاں گنگو تیلی (آج کی سیاسی جماعتیں)۔:)
 

یوسف-2

محفلین
یہ کہیں نہیں لکھا ہے کہ کسی کی عیادت کے بعد کسی کی عیادت کی ضرورت نہیں ہوتی۔۔
یہ ہر انسان کا اپنا معاملہ اور ظرف ہے کہ وہ کب اور کس کی عیادت کرے۔۔
میرا دل چاہتا ہے کہ میں مولانا فضل الرحمن صاحب اور منور حسن کی عیادت کے لیئے جاؤں۔۔بیچاروں کی بڑی مٹی پلیت ہوئی ہے۔۔۔
صحیح لفط پلید ہے، گو کہ یہ بھی اتنا صحیح نہیں ہے :D
 

ساجد

محفلین
بالکل صحیح ، لیکن یہ تو اپنے آپ کو ان کا سب سے بڑا پیروکار کہتے ہیں ، جس کا پوشٹر دیکھیں اپنی تصویر قائد ؒ کے ساتھ لگائی ہوتی ہے ۔
دکانداری نہیں چلتی نا ان کی تصویر کے بغیر۔:)
ورنہ ان کی منافقانہ سیاست کا ان کی با اصول سیاست سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوتا۔
 
کس قدر سلجھا ہوا تبصرہ ہے ماشااللہ
بات یہ ہے زرقا کہ کرپشن صرف مالی نہیں ہوتی اخلاقی بھی ہوتی ہے دوسرے سیاست دانوں کی مالی کرپشن کو ہائی لائٹ کرنے والوں کو اپنے لیڈر کی مورل کرپشن بھی یاد رکھنی چاہیے ۔ اگر کچھ سیاست دانوں کی مالی کرپشن مشہورہے ویسے ہی عمران خان کا کردار سب کو معلوم ہے ۔ آج جماعت اسلامی سے شیک ہینڈ کر کے اس نے بپتسمہ نہیں لے لیا ۔
 
Top