نواز شریف پھر نااہل ہو گئے، نون لیگیوں کو مبارک

اے خان

محفلین
FB_IMG_1519308273984_zpsyqc9d3bf.jpg
 
نون لیگ کی نئی پارٹی صدر کلثوم نواز ہوں گی، ذرائع
Kulsoom Nawaz to be made new PML-N president: sources - Pakistan - DAWN.COM

ابھی تو خبر آئی ہے کہ شہباز شریف صدر ہونگے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے اہم اجلاس میں پارٹی رہنماوں کی اکثریت نے شہبازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی تجویز دی جس کاحتمی فیصلہ نواز شریف ہی کریں گے۔نجی چینل ”جیونیوز“ کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب ہاوس اسلام آباد میں پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ مریم نواز، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عابد شیر علی، دانیال عزیز، مصدق ملک، تہمینہ دولتانہ اور آصف کرمانی سمیت دیگر شریک ہوئے جب کہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی پنجاب ہاوس میں موجود تھی۔اس اجلاس میں انتخابی اصلاحات کیس کے عدالتی فیصلے، پارٹی صدارت، سینیٹ الیکشن اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں نے میاں نوازشریف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑا رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے،(ن) لیگ کے اجلاس میں رہنماوں کی اکثریت نے شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تجویز دی جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کو پارٹی کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لیگی رہنماوں کی اکثریت نے تجویز دی کہ شہبازشریف با اثر اور غیر متنازعہ شخصیت ہیں، ان کوصدر بنانے سے اداروں میں کشیدگی میں بھی کمی آئے گی،تاہم پارٹی صدارت کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے اور فیصلے کی مرکزی مجلس عاملہ سے توثیق کرائی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی سے متعلق قانون سازی پر بھی مشاورت کی جائے گی اور قانون سازی کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کی جائے گی، پیپلزپارٹی سے رابطے کے لیے اتحادی جماعتوں کی خدمات لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اجلاس الیکشن کمیشن کو اس بات سے آگاہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے کہ سینیٹ امیدواروں کاانتخاب پارلیمانی بورڈ کرتاہے۔سپریم کورٹ نے گزشتہ روز انتخابی اصلاحات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میاں نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دیا جب کہ عدالتی فیصلوں کو نوازشریف نے غصے اور بغض کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
 
فاخر رضا

اب تو مدیریت پکی ہے
 
Top