نوجوانوں کی خودکشی !

فرقان احمد

محفلین
نوجوان طبقے میں خودکشی کا رجحان زیادہ عام ہے کیونکہ اس عمر میں سوچ عام طور پر ناپختہ ہوتی ہے۔ اس عمر میں انسان کے حواس پر جذباتیت کا غلبہ ہوتا ہے۔
 
اے خان

محفلین
خان صاحب آپ کوکس نے کہا تھا اپنی سے دگنی عمر کی لڑکیوں سے محبت کرنے کو، کھاؤ پیو جوان، ابھی کھیلنے کودنے کے دن ہیں! :)
مجھے کیا معلوم تھا۔وہ پشتو میں کہتے ہیں کہ اگر کوئی سیدھا آپ کی طرف آرہا ہو تو بچنے کے بجائے بغلگیر ہوجانا ہی ٹھیک ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
خودکشی کرنے کیلئے بھی ہمت اور دل جگرا چاہیے۔ ہر ایرا غیرا خود کش بمبار نہیں بن سکتا
محمداحمد

احباب نوٹ فرمائیے کہ ہمارے یہ بھائی کس طرح بات کو گھما کر اپنی دلچسپی کے موضوعات پر لے جاتے ہیں۔

بات نوجوانوں کے مسائل اور خود کشی کی ہو رہی ہے اور اسےکھینچ تان کر خود کش بمبار تک لے جایا گیا ہے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
شاید آپ جانتے بوجھتے بھول رہے ہیں کہ خودکش بمباروں کی اکثریت بھی نوجوان ہی ہوتی ہے

خود کشی اور خود کش حملے کا فرق تو سمجھتے ہیں نا بھائی صاحب آپ؟

ایک حالات سے تنگ آ کر اپنی زندگی سے جان چھڑا رہا ہے ۔

اور

دوسرا نہ جانے کتنی زندگیوں کے چراغ گل کرنے کے درپے ہے۔

زمین آسمان کا فرق ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شاید آپ جانتے بوجھتے بھول رہے ہیں کہ خودکش بمباروں کی اکثریت بھی نوجوان ہی ہوتی ہے
خدا کا نام ہے شاہ جی ٹرول تو نہ کریں۔ سب کو علم ہے کہ خود کش بمبار نوجوان ہوتے ہیں اور ان کی برین واشنگ بھی ہوتی ہے وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔

ہفتے کا دن ہے، پورے چھ دنوں بعد چھٹی آتی ہے، کچھ "لائٹ ماحول" بن رہا ہے تو بنا رہنے دیں، سب ہنس کھیل رہے ہیں، آپ بیچ میں اپنا 'لبرل ازم' کا ٹرمپ بجانا شروع کر دیں گے تو سب یہاں سے بھاگ جائیں گے!
 
ع - یہ غم ہوگا تو کتنے غم نہ ہونگے! :)
کل ہی ایک کنوارا دوست فیس بک پر فریاد کر رہا تھا کہ علماء میرے تمام مسائل کاحل شادی بتاتے ہیں۔ اسے سمجھایا کہ اس مسئلہ کے آگے باقی تمام مسائل نظر ہی کہاں آتے ہیں۔ :)
 
Top