نویس — اردو کے لیے ایک صوتی کی‌بورڈ لےآؤٹ

سعادت

تکنیکی معاون
اردو کی‌بورڈز (خصوصاً صوتی کی‌بورڈز) کے حوالے سے ڈیڑھ اینٹ کی کافی مساجد بن چکی ہیں، چنانچہ میں نے سوچا کہ کیوں نہ اِس کارِ خیر میں حصہ لیتے ہوئے اپنی بھی ڈیڑھ اینٹ کی ایک مسجد کھڑی کر لی جائے… :)

تفنّن برطرف، جب سے کمپیوٹر پر اردو لکھنا شروع کی ہے، تب سے کرلپ/سی‌ایل‌ای کے کی‌بورڈز استعمال کرتا آ رہا ہوں۔ کرلپ کا صوتی کی‌بورڈ v1.1 میرا پسندیدہ ترین ہے، اور جب بھی کسی نے کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے بارے میں پوچھا، انہیں اسی کی‌بورڈ کو انسٹال کرنے کا مشورہ دیا۔ البتہ، اُس کی‌بورڈ میں کچھ ضروری کیریکٹرز موجود نہیں ہیں (یہاں ’ضروری کیریکٹرز‘ کی تعریف سو فیصد ذاتی ہے :) )، جس کی وجہ سے مجھے اکثر بیبل‌پیڈ کے کیریکٹر میپ میں جانا پڑتا تھا۔ کافی عرصے سے سوچ رہا تھا کہ کرلپ کے لےآؤٹ میں اپنی مطلوبہ تبدیلیاں کر ڈالوں؛ پھر ایک دن جب کچھ فارغ وقت میسر تھا، اس ارادے کو عملی جامہ بھی پہنا دیا… اور یوں ’نویس‘ حاضر ہے۔

اگر آپ کرلپ کا صوتی کی‌بورڈ v1.1 استعمال کرتے ہیں، تو نویس کو ایک مرتبہ ضرور آزمائیے۔ :) تبدیلیوں کی تفصیل:

navees-kb-changes_zpsevsavcxe.png

نویس کو ڈاؤنلوڈ کرنے اور اس کے بارے میں مزید پڑھنے کے لیے ایک عدد مائیکروسائٹ (اردو اور انگریزی میں) موجود ہے۔

(نویس کی MSKLC سورس فائل اور مائیکروسائٹ، دونوں آزاد مصدر ہیں، اور ایم‌آئی‌ٹی لائسنس کے تحت گِٹ‌ہب پر دستیاب ہیں۔)
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
ونڈوز 10 پر انسٹال کرتے ہوئے This app has been blocked for your protection کا میسج آتا ہے اور اسے اووررائڈ کرنا پڑتا ہے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
ونڈوز 10 پر انسٹال کرتے ہوئے This app has been blocked for your protection کا میسج آتا ہے اور اسے اووررائڈ کرنا پڑتا ہے۔
ہمم۔ اسے دیکھنا پڑے گا۔ اصل میں مَیں نے نویس کے اندر ZWNJ کو شِفٹ + سپیس پر میپ کیا ہے، لیکن MSKLC سپیس کنجی کے معاملے میں کافی سخت ہے اور اس کی اجازت نہیں دیتا (یہاں اور یہاں دیکھیں)۔ اس سے بچنے کے لیے میں نے MSKLC کی بائنری کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی، ہو سکتا ہے یہ پیغام اسی کا نتیجہ ہو۔

ویسے، تجربے کے طور پر، اگر کرلپ کا کی‌بورڈ اَن‌انسٹال کر کے دوبارہ انسٹال کریں تو کیا تب بھی یہی پیغام آتا ہے؟ اگر ہاں، تو پھر سب ٹھیک ہے (اور یہ ونڈوز ۱۰ کی جارحانہ سیکیورٹی پالیسی اور MSKLC کا باہمی مسئلہ ہے)۔ اگر نہیں، تو پھر مجبوراً ZWNJ کو کہیں اور میپ کرنا پڑے گا۔ :(
 
کرلپ انسٹال کرتے ہوئے میسج نہیں آتا۔
 
طالب سحر

محفلین
ونڈوز پر کی بورڈ لے آوٹ EXE فائل کی صورت میں دستیاب ہوتا ہے۔ بعض اداروں میں عام یوزر کو آئی ٹی پالیسی کے تحت EXE فائل سے پروگرام انسٹال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی، اور ان کوایڈمن کی منت سماجت کرنی پڑتی ہے۔ کیا ونڈوز میں ایسا کوئی طریقہ ہو سکتا ہے کہ کی بورڈ لے آوٹ کا انسٹالر ضروری فائلز کو بغیر EXEفائل کے درست جگہ کاپی کردے؟
 
میرے خیال میں تو ایسا کرنا مشکل ہے۔ ونڈوز میں کی‌بورڈ لےآؤٹس کے ڈرائیورز جس مقام پر محفوظ کیے جاتے ہیں، اس مقام پر مینوئلی بھی (یا کسی بَیچ سکرپٹ کے ذریعے) نئی فائلز کاپی کرنے اور رجسٹری میں متعلقہ اضافے یا تبدیلیاں کرنے کے لیے ایڈمن اختیارات کی ضرورت تو بہرحال پڑے گی۔
 
انجانا

محفلین
کار آمد۔
ایک تجویز: دو چشمی ہے (ھ) چونکہ اردو میں ح سے زیادہ مستعمل ہے لہذا اسے H کی پر ہونا چاہئے اور ح کو شفٹ H پر منتقل کیا جائے
 
ابو ہاشم

محفلین
کی بورڈ بہت اچھا ہے میری رائے اس کا ایک اور ورژن بھی آنا چاہیے پاک اردو انسٹالر والے اور محفل والے کی بورڈوں کو مدنظر رکھ کر ۔
اور پرانی کمزوریوں پر اصرار کیے بغیر!
 
سعادت

تکنیکی معاون
ایک تجویز: دو چشمی ہے (ھ) چونکہ اردو میں ح سے زیادہ مستعمل ہے لہذا اسے H کی پر ہونا چاہئے اور ح کو شفٹ H پر منتقل کیا جائے
یہ میپنگز کرلپ سے ورثے میں ملی ہیں۔ :) میرا اندازہ ہے کہ ح کو اس لیے ترجیح دی گئی تھی کیونکہ وہ ایک بنیادی حرف ہے، جبکہ ھ ہمیشہ دوسرے حروف کے ساتھ ملا کر لکھا جاتا ہے (بھ، جھ، کھ، وغیرہ)۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
ؤ بھی زیادہ استعمال ہوتی ہے اسلئے اسے شفٹ و پر رکھنا مناسب ہوگا
ۂ آلٹ‌جی‌آر پر رکھا ہے، سو اسی مناسبت سے ؤ کے لیے بھی آلٹ‌جی‌آر ہی موزوں لگا۔ پھر یہ کہ میں کرلپ کے لے‌آؤٹ میں کم سے کم تبدیلی کرنا چاہتا تھا (اور وہ بھی نسبتاً کم استعمال ہونے والے کیریکٹرز کے ساتھ) تاکہ muscle memory کے ساتھ زیادہ گڑبڑ نہ ہو۔ :)
 
سعادت

تکنیکی معاون
نویس کا نیا نسخہ جاری کر دیا ہے۔ اس میں:
  • AltGr+Y پر ’ ئے (U+06D3) ‘ کو شامل کیا ہے (اس لڑی میں ہونے والی گفتگو کے بعد)۔
  • ’ ؁ ‘ کو، جو پہلے AltGr+Y پر موجود تھا، AltGr+K پر منتقل کیا ہے۔

اگر آپ نے نویس کا پچھلا ورژن انسٹال کیا تھا تو اسے اَن انسٹال کر دیں، اور نئے ورژن میں موجود انسٹالر کے ذریعے دوبارہ انسٹال کر لیں۔ (اگر ضرورت ہو تو انسٹالیشن کی ہدایات یہاں موجود ہیں۔)

ونڈوز 10 پر انسٹال کرتے ہوئے This app has been blocked for your protection کا میسج آتا ہے اور اسے اووررائڈ کرنا پڑتا ہے۔
نئے انسٹالر کو وِنڈوز ۱۰ پر ٹسٹ کیا تھا تو یہ پیغام نہیں آیا۔ آپ بھی دیکھ لیں، اور اگر پیغام دوبارہ آتا ہے تو بتائیں۔
 
فاتح

لائبریرین
اب تک میں اعجاز عبید صاحب کا صوتی 3 ہی استعمال کر رہا تھا۔ نویس اس سے زیادہ بہتر لگ رہا ہے۔ شکریہ سعادت صاحب
 
سعادت

تکنیکی معاون
نویس کے بارے میں کچھ اپڈیٹس…

لینکس
لینکس میں کی‌بورڈ لے‌آؤٹس کی نظامت کے لیے X Keyboard Configuration Database کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے نویس کا اندراج بھی اِس کے ”اضافی“ (extras) لے‌آؤٹس میں کر دیا تھا، اور اب اِس کے حالیہ 2.33 ریلیز میں نویس شامل ہے۔ جیسے جیسے لینکس ڈسٹریبیوشنز اِس ورژن پر منتقل ہوتی جائیں گی، ویسے ویسے ان میں نویس بھی دستیاب ہو گا۔ فی الوقت مشہور ڈسٹروز میں سے آرچ، فیڈورا ۳۵، منجارو، اور اوپن‌سوزا ٹمبل‌وِیڈ میں یہ ورژن (اور لہٰذا نویس) شامل ہے، سو اگر آپ اِن ڈسٹروز میں سے کسی ایک کے صارف ہیں تو نویس کو آزما سکتے ہیں۔ (ہدایات ویب‌سائٹ پر موجود ہیں۔)

اینڈروئیڈ
اینڈروئیڈ پر اردو کی‌بورڈز ویسے تو کافی دستیاب ہیں، لیکن نویس میں شامل کچھ کیریکٹرز ایسے ہیں جو کسی دوسرے کی‌بورڈ میں نہیں ہیں۔ اپنے ذاتی استعمال کے لیے ۲۰۱۸ میں سِمپل کی‌بورڈ نامی ایک ایپ میں نویس کو شامل کیا تھا (سِمپل کی‌بورڈ ایک ننھا مُنّا سا اور مِنِمِلسٹ کی‌بورڈ ہے جو AOSP (اینڈروئیڈ اوپن سورس پروجیکٹ) کے کی‌بورڈ پر مبنی ہے۔) AOSP کی‌بورڈ ہی پر مبنی ایک اور کی‌بورڈ، اِنڈِک کی‌بورڈ، بھی ہے جو ہندوستانی زبانوں کے لیے بنایا گیا ہے، اور اِس کے ایک ڈویلپر نے کچھ عرصہ پہلے اِس کے اندر بھی سِمپل کی‌بورڈ سے نویس کا کوڈ شامل کیا ہے۔

نویس کا موبائل لے‌آؤٹ میں نے محض اپنی پسند اور ضروریات کو دیکھتے ہوئے بنایا تھا، لیکن اگر احباب چاہیں تو سِمپل کی‌بورڈ یا اِنڈِک کی‌بورڈ کو بھی آزما سکتے ہیں۔ :)

روابط:
- سِمپل کی‌بورڈ (ایف-ڈروئیڈ، گوگل پلے)
- اِنڈِک کی‌بورڈ (ایف-ڈروئیڈ، گوگل پلے)
 
Top