یاز
محفلین
سنتھ جے سوریا: غلطی ہوئی جی۔
ٹھیک ہے جی۔ آخری غلطی سمجھ کے چھوڑ دیا۔
رچی رچرڈسن:جانے کس دور کی بات
1991-92 تک تو آتش بھرپور جوان تھا۔
سلیم ملک: میں نہیں مانتا،میں نہیں جانتا
ماننا پڑے گا جناب۔ ایک کلکتہ والی اننگز ہی کافی ہے۔ بڑے زوروں سے منوایا گیا ہوں۔۔۔ والا معاملہ ہے۔
سری کانت: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کبھی ہم بھی ڈیشنگ بیٹسمین تھے۔
ہشان: اسکی ایک ہی اننگ دیکھی جے سوریا کیساتھ پارٹنر شپ والی بہر کیف آپ کہتے تو مان لیا۔
2003 کے ورلڈکپ والی اننگز کی بات کر رہے ہیں جنوبی افریقہ کے خلاف؟ ہشان تلکارتنے اپنے دور کا "دی وال" قرار دیا جائے تو زیادہ بےجا نہ ہو گا۔
سنجے منجریکر: بلکل بحیثیت کمنٹیٹر
1989 کی سیریز کے سکورکارڈ دیکھیں۔ وہی سیریز جس میں وقار اور سچن کا ڈیبیو ہوا تھا۔ اس کے بعد 1991 کے شارجہ کپ کے سکور کارڈز بھی دیکھیں۔
مارٹن کرو: حال ہی میں ہوئے اس مرحوم کی یاد میں مان لیا ویسے اسکا کیرئیر کافی پہلے شروع ہوا تھا
نام ہی کافی ہے۔ خصوصاََ 1992 کے ورلڈکپ میں لیڈنگ فرام فرنٹ والی جرات مندانہ بلے بازی۔
ڈین جونز: اسلام یونائیٹڈ کو چپمئین بنوانے پر مان لیتے
اپنے دور میں ویوین رچرڈز کا نائب کہلاتا تھا۔ اس دور کا سب سے بڑا ہٹر قرار دیں تو غلط نہیں ہو گا۔
رابن سمتھ۔پہلے تو میں رابن سنگھ سمجھا خیر زیادہ دیکھا نہیں۔
سمتھ جی نے گراہم گوچ کے ساتھ مل کر مخالفین بشمول آسٹریلیا کو ناکوں چنے شنے چبوائے۔ اعلیٰ پائے کا بلے باز تھا۔
مائیکل آتھرٹن: آپکی جوانی کا ہے چلو مان لیا۔
ویسے تو اس کی ایک اننگز (185 ناٹ آؤٹ) ہی کافی تھی اس کو اس فہرست میں شامل کرانے کے لئے۔ لیکن اس کے کریڈٹ پہ اور بھی کافی کچھ ہے۔
کارل ہوپر: کالی آندھی کے آخری کچھ کامیاب اور اچھے کپتان۔
کیا یہ بھی تعارف کا محتاج ہے۔ بحیثیتِ باؤلر آیا تھا، لیکن کیریئر کے آخری سالوں میں اس میں سے سٹیو واہ جیسا جن برآمد ہوا تھا۔ انڈیا سیریز 2002 یاد کریں۔
ایلک سٹیورٹ: بحیثیت وکٹ کیپر اور اوپننگ بلے باز انکی انگلش کرکٹ کے لئے خدمات واقع ہی نمایا ں ہیں۔
بخدا اس دور میں اس سے بڑھیا ٹائمنگ کسی کی نہیں دیکھی۔ ماسٹر آف ٹائمنگ۔
ڈیرل کلینن: ساؤتھ افریقہ والے؟؟ انکی جگہ بوئٹا ڈیپینار یا نیل میکنزی ناں شامل کر لیں
مکینزی تو نزدیک نزدیک نہیں۔ ڈیپے نار کا ون ڈے کیریئر کافی تاب ناک تھا۔ لیکن شاید یہ 2000 کے بعد کا ہے۔ اور ویسے بھی کلینن کو اس سے ایک درجہ اوپر رکھنا غلط نہیں ہو گا۔
پیٹرک پیٹرسن: یہ قائم علی شاہ کے دور کی بات ہے کیا؟
ہمارے بہت ہی بچپن میں دنیا کا تیز ترین باؤلر میلکم مارشل ہوا کرتا تھا۔ دوسرے نمبر پہ پیٹرک پیٹرسن اور تیسرے پہ عمران خان۔
ائن بشپ: اوکا ہو گیا۔
جی
ڈینی موریسن:مم-ہممم
جی جی۔ ہمم
اینڈریو کیڈک:جی بلکل جب گف شامل کر لیا تو یہ کیوں نہیں
شکراََ
میکڈرٹ: یہ کون صاحب تھے
میکگرا سے پہلے یہی کرتا دھرتا اور کل کائنات تھے آسٹریلیئن باؤلنگ لائن اپ کے۔ 87 کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں پاکستان کا دھڑن تختہ کرنے کے ذمہ دار بھی۔
ہیٹھ سٹریک،کرس ہیرس : غلطی ہوئی جی
کوئی شک؟
برائن مکملن: یہ کیا کریگ مکملن کے بھائی تھے۔
پروٹیز آل راؤنڈر