نہیں

شمشاد

لائبریرین
تجھ سے بچھڑ کر آنکھوں کو نم کس لئے کریں
تجھ کو نہیں ملال تو ہم کس لئے کریں
(اعتبار ساجد)
 

تانیہ

محفلین
وہ حرفوں کو صداقت آشنا ہونے نہیں دیتا
وفا دشمن کوئی وعدہ وفا ہونے نہیں دیتا
حقیقت میں کسی سے بھی نہیں دوستی اسکی
بظاہر جو کسی کو بھی خفا ہونے نہیں دیتا
 

شمشاد

لائبریرین
تم سے ملے بھی ہم تو جدائی کے موڑ پر
کشتی ہوئی نصیب تو دریا نہیں رہا
(امجد اسلام امجد)
 

شمشاد

لائبریرین
اک نام تو باقی رہتا ہے، گر جان نہیں
جب دیکھ لیا اس سودے میں نقصان نہیں
تب شمع پہ دینے جان پتنگا آیا ہے
سب مایا ہے

(ابن انشاء)
 

شمشاد

لائبریرین
دن کٹا جائے اب رات کدھر کاٹنے کو
جب سے وہ گھر میں نہیں، دوڑے ہے گھر کاٹنے کو
(ذوق)
 

تانیہ

محفلین
بےرُخی اس سے بڑھکر اور بھلا کیا ہو گی
ایک مدت سے ہمیں اس نے ستایا بھی نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
آتا نہیں ہے وہ تو کسی ڈھب سے داؤ میں
بنتی نہیں ہے ملنے کی اس کے کوئی طرح
(مومن خان مومن)
 

تانیہ

محفلین
بچھڑتے وقت کوئی بدگمانی دل میں آ جاتی
اسے بھی غم نہیں ہوتا، مجھے بھی غم نہیں ہوتا
 

شمشاد

لائبریرین
وہ حدّتیں تو اب نہیں لہو میں آپ کے حضور
اب اور اپنے واسطے مسافتیں نہ مانگیے
(سہیل ثاقب)
 

شمشاد

لائبریرین
بُھوکے نہیں ہیں سیرِ گلستان کے ہم ولے
کیوں کر نہ کھائے کہ ہوا ہے بہار کی
(غالب)
 
یعنی جو آپکی ایپ شاعرِ مشرق تلاش نہ کر سکے انکو کسی اور کا ہی سمجھا جائے؟
فی الحال تو ایسا ہی ہے، جب تک کے علامہ نیا کلام نہیں چھپوا لیتے۔
ویسے اقبال کا متروکہ کلام بھی موجود ہے، مگر وہ بھی کم از کم بے وزن نہیں ہو سکتا۔ اور نہ ہی علامہ کے مزاج کے مطابق ہے۔
 
Top