نیا شادی دفتر

سیما علی

لائبریرین
اشتہار برائے منتظم
ہمدرد شادی دفتر

وہ چلاتا ہے دفتر شادی
دوست ایسا بھی اک ہمارا ہے
فیس لیتا ہے دل ملانے کی
اور اسی کام پر ''گزارہ'' ہے
کوئی شادی بغیر مر جائے
یہ بھلا کب اسے گوارا ہے
عقد ثانی کی جن کو خواہش ہو
ان کی امید کا ستارا ہے
جن کو رشتہ کہیں نہ ملتا ہو
ان کا یہ آخری سہارا ہے
سوچتا ہوں کہ ہے وہ خوش قسمت
یا حقیقت میں غم کا مارا ہے
ان گنت شادیاں کرا ڈالیں
اور خود آج تک کنوارا ہے
 

سیما علی

لائبریرین
میں شادی کے تناظر میں دونوں فریقوں کی بات کر رہا ہوں کہ شادی کے لیئے شادی دفتر میں دونوں کا ہونا ضروری ہے ۔ :)
صد فی صد درست بات ۔۔۔۔پر ظفری میاں دوسری شادی کے خواہش مند حضرات کیا افغانی برقعہ پہن کر آئیں گے اگر پہلی دوسری کو دیکھنے حضرت سے پہلے پہنچ گئیں تو فریقین کہاں چھپیں گے ۔🤣🤣🤣🤣🤣
 

سیما علی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ چوہا لنڈورا ہی بھلا ۔۔۔۔ :thumbsup:
یہ بھی دور کا ڈھول ہے جو دور سے سہانا لگتا ہے ۔۔۔پر لڈو وہ ہے جو کھا ئے وہ بھی پچھتائے اور نہ کھائے تو بھی پچھتائے لیکن ذکر نئیں کرتا ہے ۔بس ذکر پر زیرِ لب مسکراتا ہے ۔:smile2::smile2::smile2:
 
Top