نیا صوبہ سے بڑھکر اب نیا ملک

ساجد

محفلین
news-031.gif
کاپی پیسٹ کی بھی حد ہوتی ہے یار :)
اللہ تعالی نے ہمیں بھی تو سوچنے اور لکھنے کی صلاحیت دے رکھی ہے اس کا بھی استعمال کر لینا چاہئیے ۔
 
کراچی قاضی کا ماضی بھی بننے نہیں دیا جائے گا۔۔۔ انشاء اللہ۔
کراچی اور حیدرآباد بشمول نوری آباد پر مشتمل ایک صوبہ بننا چاہیے۔ جو یقینا پاکستان کا سب سے خوش حال صوبہ ہوگا۔۔
میں اور آپ اس کے حق میں ہیں۔ اور کراچی اور حیدرآباد کی 100 فیصد آبادی بھی اس کے حق میں ہےتو پھر لوگوں کو تکلیف کیا ہے۔۔۔ وہی تکلیف۔۔ دوسروں کی خوشی دیکھی نہیں جاتی۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے انیس بھائی ایسا کیوں نہیں کرتے کہ پاکستان تو پہلے ہی چھوٹا سا ملک ہے، ہندوستان بہت بڑا ملک ہے اور الطاف حسین کے ان کے ساتھ تعلقات بھی بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے اپنا مستقل پتہ بھی وہیں کا دیا ہوا ہے، تو ہندوستان سے تھوڑی سی زمین لیکر ایک نیا ملک بنا لیں۔ کیا خیال ہے؟
پاکستانیوں کو رہنے دیں ایسے ہی لڑے بھڑتے۔
 
ارے انیس بھائی ایسا کیوں نہیں کرتے کہ پاکستان تو پہلے ہی چھوٹا سا ملک ہے، ہندوستان بہت بڑا ملک ہے اور الطاف حسین کے ان کے ساتھ تعلقات بھی بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے اپنا مستقل پتہ بھی وہیں کا دیا ہوا ہے، تو ہندوستان سے تھوڑی سی زمین لیکر ایک نیا ملک بنا لیں۔ کیا خیال ہے؟
پاکستانیوں کو رہنے دیں ایسے ہی لڑے بھڑتے۔
پہلے ہم ہندوستان میں رہتے تھے۔ ہم نے ان سے زمین لی اور نیا ملک بنایا۔۔۔
اب ہم پاکستان میں رہتے ہیں۔۔۔
الطاف بھائی نے تو پھر صوبے کی بات کی ہے۔۔:)
 

کاشفی

محفلین
پاسپورٹ میں مستقل پتہ لکھوانے والی بات کے متعلق میں نے ایک بندے سے ایک سوال کیا تھا کہ ثبوت پیش کریں۔۔لیکن وہی۔۔۔ون پاؤنڈ فش۔۔۔
ابھی تک ثبوت پیش کرنے سے قاصر ہیں لوگ۔۔۔وہی پرانی باتیں لے کر بیٹھ جاتے ہیں۔۔۔کچھ خدا کا خوف کریں۔۔
اللہ ہم سب کو ہدایت دے۔۔اور جو متفق نہیں اس کو بھی ہدایت دے۔۔۔آمین۔
 
اس معاملے میں سنگا پور کی نہ صرف تعریف، بلکہ تقلید بھی کی جانی چاہئیے۔۔۔وہاں بھی مختلف قومیتوں کے لوگ رہتے ہیں۔ وہاں کی گورنمنٹ نے ایسا انتظام کیا ہے کہ یہ سب قومیتیں مل کر مکس ہوکر رہیں۔۔کہیں بھی کسی علاقے کو کسی ایک قومیت کے سپرد نہیں کیا گیا۔ بلکہ وہاں ہاوسنگ سکیموں اور فلیٹس والی بلدنگز میں بھی آبادی میں مختلف قومیتوں کے تناسب کے اعتبار سے انکا حصہ مختص کیا جاتا ہے ۔۔۔جو تناسب پورے ملک میں ہے وہی تناسب ایک بلڈنگ کے فلیٹس میں ہے۔ اگر ایسا یہاں بھی ہوجائے تو کافی مسائل حل ہوجائیں گے۔۔۔نئے صوبے ضرور بننے چاہئیں، لیکن انتظامی بنیادوں پر، نسلی،مسلکی یا لسانی بنیادوں پر نہیں۔۔۔ورنہ پاکستان کا تیاپانچہ ہوجائے گا۔ :)
 

کاشفی

محفلین
اس معاملے میں سنگا پور کی نہ صرف تعریف، بلکہ تقلید بھی کی جانی چاہئیے۔۔۔ وہاں بھی مختلف قومیتوں کے لوگ رہتے ہیں۔ وہاں کی گورنمنٹ نے ایسا انتظام کیا ہے کہ یہ سب قومیتیں مل کر مکس ہوکر رہیں۔۔کہیں بھی کسی علاقے کو کسی ایک قومیت کے سپرد نہیں کیا گیا۔ بلکہ وہاں ہاوسنگ سکیموں اور فلیٹس والی بلدنگز میں بھی آبادی میں مختلف قومیتوں کے تناسب کے اعتبار سے انکا حصہ مختص کیا جاتا ہے ۔۔۔ جو تناسب پورے ملک میں ہے وہی تناسب ایک بلڈنگ کے فلیٹس میں ہے۔ اگر ایسا یہاں بھی ہوجائے تو کافی مسائل حل ہوجائیں گے۔۔۔ نئے صوبے ضرور بننے چاہئیں، لیکن انتظامی بنیادوں پر، نسلی،مسلکی یا لسانی بنیادوں پر نہیں۔۔۔ ورنہ پاکستان کا تیاپانچہ ہوجائے گا۔ :)
متفق۔۔
سندھ میں نئے صوبے کن کن جگہوں پر بن سکتے ہیں۔۔تجزیہ پیش کریں اپنا۔۔۔
 
متفق۔۔
سندھ میں نئے صوبے کن کن جگہوں پر بن سکتے ہیں۔۔تجزیہ پیش کریں اپنا۔۔۔
سب سے پہلے ملک کی ساری آبادی کو یکساں تناسب کے ساتھ ملکڈسٹریبیوٹ کردیں۔۔اسکے بعد کا کام آسان ہے، میں چرچل کی طرح ٹشو پیپر پر پندرہ بیس نئے صوبوں کا نقشہ بناکردینے کیلئے تیار ہوں۔۔۔۔:)
 

x boy

محفلین
کاپی پیسٹ کی بھی حد ہوتی ہے یار :)
اللہ تعالی نے ہمیں بھی تو سوچنے اور لکھنے کی صلاحیت دے رکھی ہے اس کا بھی استعمال کر لینا چاہئیے ۔
ساجد بھائی
بہت ممنون، لیکن کیا کروں میں چاہ رہا تھا کہ تکے کو جلادوں تاکہ کھانے کے لائق نہ رہے،،
ہر سال لندن کا ٹوپی ڈرامہ ملک توڑدو، فوج بھی کچھ نہیں کرسکتی ، میرا جیالے تین تلوار والوں چھلنی کردینگے،
گھمنڈ اور نشہ کیسا خراب ہوتا ہے کہ دوسرے پر غصہ اتارتے اتارتے بول پڑتے ہیں جو دھماکے ہم نے کئے تھے
یہ سب لندن شریف کے ٹیلیفونک خطاب سے پاکستان کی سر سبز و شاداب زمین پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
 

x boy

محفلین
ارے انیس بھائی ایسا کیوں نہیں کرتے کہ پاکستان تو پہلے ہی چھوٹا سا ملک ہے، ہندوستان بہت بڑا ملک ہے اور الطاف حسین کے ان کے ساتھ تعلقات بھی بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے اپنا مستقل پتہ بھی وہیں کا دیا ہوا ہے، تو ہندوستان سے تھوڑی سی زمین لیکر ایک نیا ملک بنا لیں۔ کیا خیال ہے؟
پاکستانیوں کو رہنے دیں ایسے ہی لڑے بھڑتے۔
غجب ہوگیا بھائی
عجب ہوگیا بھائی
شمشاد بھائی آپ کے ذہن کی داد دیتا ہوں ، واہ واہ واہ ، ماشاء اللہ
 

کاشفی

محفلین
اے لو۔۔کر لو گل۔۔
الطاف حسین کے خلاف بولنے والے کچھ اس کے بارے میں بولیں۔۔

کچھ یاد ہے ۔۔۔
کسی نے کالا باغ ڈیم بنانے کا سوچا تو پاکستان نہیں رہیگا، اسفندیار
BdEn838IYAA3EW4.jpg:large

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے رہبر اسفندیار ولی خان نے کہاہے کہ کالاباغ ڈیم اورپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

اگرکسی نے کالاباغ ڈیم بنانے کے بارے میں سوچا بھی توپھر پاکستان نہیں رہے گا۔

مزید پڑھیں۔۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
کچھ اپنے چہیتوں کے بارے میں بھی ارشاد فرما دیں۔۔۔الطاف حسین کے خلاف بولنے والے۔۔۔
وفاق حقوق دے ورنہ سقوط ڈھاکا جیسے سانحات کیلیے تیار رہے، پختونخوا حکومت
208387-KpK-1387319487-409-640x480.jpg

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بجلی کے خالص منافع،صوبہ کے حصہ کے پانی اورگیس کے حوالے سے مرکز اور دیگر صوبوں کے ذمے اربوں روپے بقایاجات کی فوری طورپرادائیگی اورمرکزکے پاس سالہا سال سے صوبے کے حوالے سے پھنسے ہوئے بڑے منصوبوں کو فوری طورپرمنظور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے مذکورہ حقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اورسابق وزرائے خزانہ کی مشاورت سے بھرپورسیاسی ،آئینی اورقانونی جدوجہد کرے گی اور یہ معاملہ منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
بصورت دیگرسقوط ڈھاکا سے سبق حاصل نہ کرنیوالوں کوایسے دیگرسانحات کیلیے بھی تیاررہناچاہیے۔

مزید پڑھیں۔۔
 
یہ کچھ بھی بولتے رہیں۔ وطن پرست کہلائیں گے۔ الطاف بھائی نے کچھ بول دیا تو غدار ہیں۔۔۔
پھر کہا جاتا ہے کہ اردو اسپیکنگ کے ساتھ کوئی تعصب نہیں برتا جاتا۔۔۔ ہاہاہا
 
Top