نیب نے فضل الرحمان سے اثاثوں اور ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کرلیں

بابا-جی

محفلین
نیب کو مطمئن نہیں کریں گے تو قانونی کاروائی ہوگی۔ پھر مریم نواز کی طرح ساتھ پتھر لے آئیں یا اپنے ڈنڈا بردار۔ اس طرح این آر او تو بہرحال نہیں ملے گا کیونکہ کیس تو موجود ہیں۔
کارروائی ہو گی تو ہو۔ میں کون سا فضل مولانا کا رائٹ ہینڈ ہُوں۔ جیے امبر شہزادہ۔
 

بابا-جی

محفلین
سُنا نہیں، نیم کرپٹ آوے گا، مُلک ترقی پاوے گا، انتخابی نشان، چمچہ۔ میرا سیاسی مُرشد اِقتدار میں آ کر سب کا نیم دلانہ اور رحم دلانہ احتساب کرے گا۔
 

جاسم محمد

محفلین
بلاتی ہے مگر جانے کا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:sleep:
پھر الیکشن میں بھی نہ جائیں
حکومت میں بھی نہ جائیں
ڈیزل کے پرمٹ، کشمیر کمیٹی کی وزارت اور شہدا کی زمینیں بھی حاصل نہ کریں
یہ ملک آپ کے مولانا کے باپ کی جاگیر نہیں کہ جب یہاں حکومت کرنے اور مال کھانے کا موقع ملے تو پاکستان زندہ باد۔ اور جب احتساب شروع ہو تو میں 14 اگست نہیں مناؤں گا۔
 

بابا-جی

محفلین
بلاتی ہے مگر جانے کا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:sleep:
کوئی نہیں، فضل مولانا جیل میں گیا تو قیدیوں کا اِمام بن جائے گا۔ عِزت ذلت منجانب اللہ ہے اورکزئی۔ اگر گڑ بڑ نہ ہُوئی تو فضل مولانا باہر آ جاوے گا مگر لگتا ہے ایک دِن چیئرمین نیب بھی اندر جاوے گا۔ یِہ بابا میری طرح بہت دِل پھینک ہے مگر جب پھنسے گا تو شاید بہت بُری طرح پھنسے گا۔ کیسا رنگیلا نیب کا چیئرمین ہے اور اس کو لگوانے میں زرداری کا کمال زیادہ تھا مگر یِہ تو اب اُس سے بھی باغی ہے۔ ویسے، میں تو اس نیب کے بابے سے ڈرتا ہُوا امبر شہزادہ کا مُرید بن گیا ہُوں۔ اس بابے کا مُوڈ مزاج کا کوئی اعتبار نہیں مگر فضل مولانا سے تراہ سا ضرور کھا جاتا ہے۔
 

بابا-جی

محفلین
پاکستان دنیا کا شاید واحد ملک ہے جہاں سارے چور پہلے اپنا حساب دینے کی بجائےسوال پوچھنے والے کو پکڑ کر جیل میں بند کر دیتے ہیں۔
سوال پُوچھنے والے کی حالت بھی تو دیکھو بلکہ وُہ بے ہُودہ ویڈیو نہ ہی دیکھو۔
 

بابا-جی

محفلین
سارے چور پہلے اپنا حساب دینے کی بجائےسوال پوچھنے والے کو پکڑ کر جیل میں بند کر دیتے ہیں۔
خبردار جو مُجھے چور کہا۔ میری شُہرت سے خائف چند عاقبت نا اندیش مُجھے زندان خانے میں دھکیل دینا چاہتے ہیں مگر میں نے گوشہء عافیت تلاش کر لِیا ہے۔ میں اور میرے مُرشد گوشہ نشین ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
سوال پُوچھنے والے کی حالت بھی تو دیکھو بلکہ وُہ بے ہُودہ ویڈیو نہ ہی دیکھو۔
تو کرپٹ پاکستانیوں کا احتساب یہاں جنت کے فرشتے آکر کریں گے؟ ظاہر ہے دیگر پاکستانی ہی کریں گے۔ جج ارشد ملک کی گندی ویڈیو، چیئرمین نیب کی گندی ویڈیو، وزیر داخلہ شیخ رشید کی گندی ویڈیو، آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔ البتہ مالی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔ اخلاقی کرپشن کا کارڈ استعمال کرکے اس سے بچا نہیں جا سکتا۔
 

بابا-جی

محفلین
مالی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔ اخلاقی کرپشن کا کارڈ استعمال کرکے اس سے بچا نہیں جا سکتا۔
میری طرف سے موریطانیہ کُرپشن کا بھی حِساب لو مگر اُن کی آڑ میں مُجھے کُچھ کہا گیا تو میں بد دُعا دے دُوں گا اور اُستاد کمالے کی مدد سے تعویذ کروا دُوں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیے مولانا کا رد عمل آ گیا :

131290590_2219859678158633_7109319955767931296_n.jpg
 
نیب نے فضل الرحمان سے اثاثوں اور ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کرلیں
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
2119048-fazlulrehman-1608286399-721-640x480.jpg

نیب نے فضل الرحمان کو 26 سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھیج دیا، 24 دسمبر تک ثبوت کے ساتھ جواب جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف کرپشن کے الزامات میں انہیں سوال نامہ بھیج دیا۔

نیب کا مولانا فضل الرحمان کو بھیجا گیا سوال نامہ 26 سوالات پر مشتمل ہے انہیں 24 دسمبر تک ثبوت کے ساتھ جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کیے جانے سے خبردار کیا گیا ہے۔

سوال نامے میں کہا گیا کہ فضل الرحمان اپنے والد کے ذرائع آمدن کی تفصیلات دیں، والد کی خریدی گئی اور وراثت میں ملنے والی جائیداد کی تفصیل دیں، اپنے اور اپنے خاندان کو والدین کی جانب سے ملنے والی وراثت کی تفصیل بھی پیش کی جائیں۔

نیب نے فضل الرحمان کی ملکیتی جائیدادوں کا ذریعہ آمدن بھی پوچھتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ اپنے سالانہ ذرائع آمدن کی تفصیل بتائیں، ڈی آئی خان میں 64 کنال کی مختلف اراضی خریدنے، بیٹے کے نام خریدی گئی 2 کنال 15 مرلہ زرعی زمین، ملتان کینٹ میں بیٹے کے نام 5 مرلہ زمین خریدنے کا ذریعہ آمدن بتائیں، اگر کوئی اور زمین جو آپ یا خاندان نے کسی اور کے نام خریدی ہے اس کا بھی ذریعہ آمدن بتائیں۔

نیب نے پوچھا کہ گل اصغر، نور اصغر، محمد جلال، شیر بہادر، محمد اشرف، عبدالرؤف، شوکت خان، دین محمد، یاسر، ابرارعلی شاہ، شریف اللہ، ٹکہ خان، حاجی شہزادہ، ابراراحمد اور محمد رمضان سے آپ کا یا پارٹی کا کیا تعلق ہے۔

سوال نامے میں کہا گیا کہ آپ اور خاندان نے زمین کے علاوہ جو کچھ خریدا اس کی اور تحفے میں ملنے والے اثاثوں کی تفصیل دیں، اگر کسی اور کے نام پر بھی جو کچھ خریدا اس کی اور بہن بھائیوں کی جانب سے بھی زمین کےعلاوہ خریدی گئی جائیداد کی بھی تفصیل دیں، اپنے اور خاندان کے فروخت شدہ اثاثوں کی تفصیل دیں، دوسروں کے نام پر تعمیر کردہ ہوٹل، دکانوں اور گھر کی تفصیل دیں۔

نیب نے مولانافضل الرحمان سے کہا کہ الیکشن اخراجات کی تفصیل جمع کرائیں، اپنے اور خاندان کے بیرون ملک دوروں کےاخراجات و مقاصد بتائیں، اپنے اور خاندان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات دیں، اگر کسی اور کا اکاؤنٹ استعمال کررہے ہیں تو اس کا بھی بتائیں، اپنی سرپرستی میں چلنے والے مدارس کی تفصیلات دیں، ان کے اکاؤنٹس، اثاثے، رجسٹریشن کی تفصیلات دیں اور مدارس سےحاصل ہونے والی آمدنی بتائیں۔

نیب نے فضل الرحمان کو ہدایت کی کہ ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات بتائیں، آپ کو، قریبی دوستوں، پارٹی کے لوگوں کو ملنے والی سرکاری زمین پر رائے دیں، اپنی جماعت کے ملک اور بیرون ملک بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات دیں، پارٹی کے اثاثے بھی بتائیں اور یہ بھی بتائیں کہ آپ کی پارٹی کو کون فنڈنگ کرتا ہے۔

جمیعت علماء اسلام کا ردعمل

نیب کے سوال نامے پر جمیعت علماء اسلام کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ جب بھی ہم کوئی بڑا جلسہ کرتے ہیں تو مولانا فضل الرحمن کی کردار کشی شروع کی جاتی ہے، اگر حکمرانوں میں اخلاقی جرات ہے تو سامنے آئیں اور پروپیگینڈا نہ کریں، اس قسم کے پروپیگنڈوں سے جمعیت علماء اسلام مرعوب نہیں ہوگی، اگر فضل الرحمان کے کوئی اثاثے ہیں تو آج تک سامنے کیوں نہیں لا سکے۔
اس طرح تو ہو تھا اس طرح کے کاموں
 

بابا-جی

محفلین
تحڑیک انصاف کو فارن فنڈنگ کی تفصیلات
بیری نے فنڈِنگ دِی تو اکبر بابر نے پُوچھا، کہاں سے آئے ہیں یِہ جھمکے؟ مگر علاؤالدین بننا اکبر ایس بابر کو راس نہ آیا۔ ھاھاھا۔ کپتان فارن فنڈنگ لے کر وزیر اعظم بن گیا اور اکبر لُٹا پٹا شہنشاہ بنا عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہے، یہ ہے اس مُلک کا انصاف۔
 
نیب نے فضل الرحمان سے اثاثوں اور ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کرلیں
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
2119048-fazlulrehman-1608286399-721-640x480.jpg

نیب نے فضل الرحمان کو 26 سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھیج دیا، 24 دسمبر تک ثبوت کے ساتھ جواب جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف کرپشن کے الزامات میں انہیں سوال نامہ بھیج دیا۔

نیب کا مولانا فضل الرحمان کو بھیجا گیا سوال نامہ 26 سوالات پر مشتمل ہے انہیں 24 دسمبر تک ثبوت کے ساتھ جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کیے جانے سے خبردار کیا گیا ہے۔

سوال نامے میں کہا گیا کہ فضل الرحمان اپنے والد کے ذرائع آمدن کی تفصیلات دیں، والد کی خریدی گئی اور وراثت میں ملنے والی جائیداد کی تفصیل دیں، اپنے اور اپنے خاندان کو والدین کی جانب سے ملنے والی وراثت کی تفصیل بھی پیش کی جائیں۔

نیب نے فضل الرحمان کی ملکیتی جائیدادوں کا ذریعہ آمدن بھی پوچھتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ اپنے سالانہ ذرائع آمدن کی تفصیل بتائیں، ڈی آئی خان میں 64 کنال کی مختلف اراضی خریدنے، بیٹے کے نام خریدی گئی 2 کنال 15 مرلہ زرعی زمین، ملتان کینٹ میں بیٹے کے نام 5 مرلہ زمین خریدنے کا ذریعہ آمدن بتائیں، اگر کوئی اور زمین جو آپ یا خاندان نے کسی اور کے نام خریدی ہے اس کا بھی ذریعہ آمدن بتائیں۔

نیب نے پوچھا کہ گل اصغر، نور اصغر، محمد جلال، شیر بہادر، محمد اشرف، عبدالرؤف، شوکت خان، دین محمد، یاسر، ابرارعلی شاہ، شریف اللہ، ٹکہ خان، حاجی شہزادہ، ابراراحمد اور محمد رمضان سے آپ کا یا پارٹی کا کیا تعلق ہے۔

سوال نامے میں کہا گیا کہ آپ اور خاندان نے زمین کے علاوہ جو کچھ خریدا اس کی اور تحفے میں ملنے والے اثاثوں کی تفصیل دیں، اگر کسی اور کے نام پر بھی جو کچھ خریدا اس کی اور بہن بھائیوں کی جانب سے بھی زمین کےعلاوہ خریدی گئی جائیداد کی بھی تفصیل دیں، اپنے اور خاندان کے فروخت شدہ اثاثوں کی تفصیل دیں، دوسروں کے نام پر تعمیر کردہ ہوٹل، دکانوں اور گھر کی تفصیل دیں۔

نیب نے مولانافضل الرحمان سے کہا کہ الیکشن اخراجات کی تفصیل جمع کرائیں، اپنے اور خاندان کے بیرون ملک دوروں کےاخراجات و مقاصد بتائیں، اپنے اور خاندان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات دیں، اگر کسی اور کا اکاؤنٹ استعمال کررہے ہیں تو اس کا بھی بتائیں، اپنی سرپرستی میں چلنے والے مدارس کی تفصیلات دیں، ان کے اکاؤنٹس، اثاثے، رجسٹریشن کی تفصیلات دیں اور مدارس سےحاصل ہونے والی آمدنی بتائیں۔

نیب نے فضل الرحمان کو ہدایت کی کہ ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات بتائیں، آپ کو، قریبی دوستوں، پارٹی کے لوگوں کو ملنے والی سرکاری زمین پر رائے دیں، اپنی جماعت کے ملک اور بیرون ملک بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات دیں، پارٹی کے اثاثے بھی بتائیں اور یہ بھی بتائیں کہ آپ کی پارٹی کو کون فنڈنگ کرتا ہے۔

جمیعت علماء اسلام کا ردعمل

نیب کے سوال نامے پر جمیعت علماء اسلام کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ جب بھی ہم کوئی بڑا جلسہ کرتے ہیں تو مولانا فضل الرحمن کی کردار کشی شروع کی جاتی ہے، اگر حکمرانوں میں اخلاقی جرات ہے تو سامنے آئیں اور پروپیگینڈا نہ کریں، اس قسم کے پروپیگنڈوں سے جمعیت علماء اسلام مرعوب نہیں ہوگی، اگر فضل الرحمان کے کوئی اثاثے ہیں تو آج تک سامنے کیوں نہیں لا سکے۔
حکومت مولانا سے این ار او مانگ رہی ہے.
 
Top