اور ہمیں اصل چیز کا پتہ ہی نہیں تھا پر آپ نے دیکھ بھی لی
بھئی چیری بلوسم شو پالش کی ڈبیہ پر بھی تو چیری کا خوشہ بنا ہوا ہے۔ اور ہمیں یقین ہے کہ آپ نے چیری کا پھل کھایا بھی ہوگا۔ :) :) :)

cherry%201_0.jpg
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ہماری ایسی مجال؟۔۔۔ ہم اپنے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں! :) :) :)
کانوں کو ہاتھ تو نہیں لگا رہے۔۔ آپ تو مسکرا رہے ہیں بھیا
اور مجال کی بھی ایک ہی کہی! ذرا اپنے جوابات تو ملاحظہ کیجئے۔

نانی اماں نے بتایا ہوگا۔ :) :) :)
نانی اماں نے کبھی اس بارے میں بات ہی نہیں کی۔

یہ دریں چہ شک والا طوطا ننھی پری کے پاس کب سے آیا؟ :) :) :)
میرے پاس کہاں سے آنا تھا میں نے تو بھیا کا چرایا ہے ہمیشہ کی طرح :p

بٹیا کہتی ہیں تو اچھا ہی لگا ہوگا۔ اس کی مجال جو وہ اچھا نہ لگے؟ :) :) :)
دیکھیں ذرا! پھر الٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں اور کہتے ہیں بٹیا ہماری مجال!۔۔ ہے کوئی تک!۔۔یعنی حد ہوتی ہے قبلہ!

اللہ اردو محفل کو کان کنی کے کار کنوں کی کار گزاریوں سے محفوظ رہے۔۔۔ آمین! :) :) :)
آمین!
اور اللہ اردو محفل کو مشکل اردو بولنے والوں کی اصطلاحات سے محظوظ رکھے۔ آمین!
:rollingonthefloor:

سوال تو یہ اٹھتا ہے کہ اشارے اور کنائے آئے کس جانب سے؟ :) :) :)
سوال اٹھ کر بیٹھ جاتا ہے کیونکہ اس کو کوئی جواب نہیں ملتا۔:p

اس پر تو عینی شاہ بٹیا کی اجارہ داری ہے۔ :) :) :)
اور عینی پر تھوڑی تھوڑی میری اجارہ داری بھی ہے بچو!

کہاں ٹھہرے؟۔۔ پرانے زمانے میں تو لوگ کسی سرائے میں ٹھہرتے تھے دوران سفر۔۔

یہ رہا زَبر، یہا رہی زِیر اور یہ رہا پیش لیکن اس کو کہاں پیش کرُوں۔ :) :) :)
ہمارے حکم کا اس طرح مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ بخدا ہم کالج سے واپس آ کر پوچھتےہیں۔۔ ہمیں بہت گوشا آ رہا ہے۔ :frustrated:
 
بہت ہی دلچسپ اور معلوماتی :)
آپ نے تو اپنے ساتھ ہمیں بھی واشنگٹن ڈی سی کی سیر کرا دی :thumbsup:
بس ایک کمی محسوس ہوئی میوزیم می جو تصاویر ہیں ان کے ساتھ کیپشن بھی دے دیتے تو بہتوں کا بھلا ہو جاتا
شاد و آباد رہیں
 
ہمارا خیال ہے کہ ننھی پری کے سوالات کے جوابات میں ہم نے میوزیم کا قدرے تفصیلی بیان کر دیا ہے۔ :) :) :)
 
کانوں کو ہاتھ تو نہیں لگا رہے۔۔ آپ تو مسکرا رہے ہیں بھیا
اور مجال کی بھی ایک ہی کہی! ذرا اپنے جوابات تو ملاحظہ کیجئے۔
مسکان تو دائمی ہے شونا پتر۔ اور اپنے جوابات ہم خود کیوں ملاحظہ فرمائیں وہ تو سوال کرنے والوں کے لیے ہوتے ہیں۔ :) :) :)
نانی اماں نے کبھی اس بارے میں بات ہی نہیں کی۔
ان کو آپ نے کبھی موقع ہی نہیں دیا ہوگا۔ جب بھی وہ ایسا کچھ بتانیں کی کوشش کرتی ہوں گی، ننھی پری ان کو املی اور چاکلیٹ وغیرہ کے عالمی مسائل کی طرف متوجہ کر دیتی ہوں گی۔ :) :) :)
میرے پاس کہاں سے آنا تھا میں نے تو بھیا کا چرایا ہے ہمیشہ کی طرح :p
پگلی! اس کو چرانا نہیں کہتے بلکہ قابض ہونا کہتے ہیں۔۔۔ وہ بھی پورے حق کے ساتھ! :) :) :)
دیکھیں ذرا! پھر الٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں اور کہتے ہیں بٹیا ہماری مجال!۔۔ ہے کوئی تک!۔۔یعنی حد ہوتی ہے قبلہ!
ساری کی ساری تک تو تک بندیوں میں صرف ہو جاتی ہے۔۔۔ پھر قبلہ کا ما قبل و ما بعد مفتوح ہو، مکسور ہو یا مجزوم۔۔۔ کیا فرق پڑتا ہے؟ ساکن تو بہر حال نہیں ہے! :) :) :)
آمین!
اور اللہ اردو محفل کو مشکل اردو بولنے والوں کی اصطلاحات سے محظوظ رکھے۔ آمین!
:rollingonthefloor:
اے اللہ! محفل میں ثقیل اور گاڑھی سی اردو بولنے والی پریوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ فرما۔۔۔ آمین! :) :) :)
سوال اٹھ کر بیٹھ جاتا ہے کیونکہ اس کو کوئی جواب نہیں ملتا۔:p
ایسے سوالوں کو گدگدی لگا کر پھر سے اٹھا دینا چاہیے! انقلاب زندہ باد!!! :) :) :)
اور عینی پر تھوڑی تھوڑی میری اجارہ داری بھی ہے بچو!
دونوں پریوں کے مابین کیا کھچڑی پک رہی ہے اس کا پتہ تو عینی شاہ بٹیا سے ہی چل سکتا ہے۔ :) :) :)
کہاں ٹھہرے؟۔۔ پرانے زمانے میں تو لوگ کسی سرائے میں ٹھہرتے تھے دوران سفر۔۔
بقول شاعر:
وہ کہ ٹھہرے اجنبی اتنی ملاقاتوں کے بعد
بھوت لاتوں کے نہ مانے ہیں کبھی باتوں کے بعد
ہمارے حکم کا اس طرح مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ بخدا ہم کالج سے واپس آ کر پوچھتےہیں۔۔ ہمیں بہت گوشا آ رہا ہے۔ :frustrated:
اگر یہ گوشا یونیورسٹی میں ہی دھواں بن کر اڑ گیا تو خیر ورنہ ہمیں چھپنے کے لیے چیونٹی کا سوراخ ڈھونڈ لینا چاہیے! :) :) :)
 
عینی شاہ

محفلین
ویری نائس شیئرنگ سعود بھائی جان ۔۔۔۔بٹ مجھے وہ الگ الگ جواب لے کر جواب دینا نہیں آتا ورنہ میں بھی نا ہر پکچر پر عائشہ کی طرح سوال جواب کرتی اور سر کھا جانا تھا میں نے آپکا ۔۔۔عائشہ نے تو بہت ہی زبردست کوئسچنگ کی ہوئی ہے آپ سے اور آپ نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑا جواب ویری زبردست ہیں آپکے میں نے بہت انجوائے کیا :):) اور مجھے آپکی پکچرز میں سے سب سے زیادے سن رایئز۔اور وہ والی پکچر جس میں آپکو اپنے موبائل کے گرنے کا ڈر تھا ۔۔۔اور چیریز کے درختوں والی پکچرز بہت اچھی لگیں ۔۔۔اور میوزیم میں سیگلز بھی چونچ لراتے ہوئے اچھے لگے :p میں اور عائشہ جو کھچڑی پکا رہے ہیں اس میں عائشہ ہی بہتریں کک ہو سکتی ہے میں تو کھانے والوں میں سے ہوں :p اور آپ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ میں کراس صرف اس لیئے دیتی ہوں کہ یہ ایک آپشن ہے اسے بھی یوز ہونا چاہیے :cautious::p اور اللہ نہ کرے محفل میں اتنی کنڈینسڈ اردو بولنے والی پریوں میں اضافہ ہو پھر میرا کیا بنے گا ہاہاہاہا میں نے تو بھاگ جانا ہے پھر :biggrin:
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
مسکان تو دائمی ہے شونا پتر۔ اور اپنے جوابات ہم خود کیوں ملاحظہ فرمائیں وہ تو سوال کرنے والوں کے لیے ہوتے ہیں۔ :) :) :)
بھول گیا تھا پاجی۔۔اللہ جی دائمی رکھیں۔ آمین
توبہ ہے! ۔۔ حد ہوتی ہے! ۔۔ ایک تو ہمیں گستاخ بنانے پر تلے ہیں بھیا صاحب اوپر سے کہتے ہیں ہماری کیا مجال؟ اور پھر الٹے سیدھے جواب بھی دیتے ہیں۔

ان کو آپ نے کبھی موقع ہی نہیں دیا ہوگا۔ جب بھی وہ ایسا کچھ بتانیں کی کوشش کرتی ہوں گی، ننھی پری ان کو املی اور چاکلیٹ وغیرہ کے عالمی مسائل کی طرف متوجہ کر دیتی ہوں گی۔ :) :) :)
ہاں تو ان مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے تو مجھے ہی کچھ سوچنا ہوگا ناں بھیا
سب سے بڑا مسئلہ تو ان کا سامنے آنے کے تھوڑی دیر بعد ہی صفحہ ہستی سے مٹ جانے کا ہے اور بہت ہی پچیدہ اور حل طلب مسئلہ ہے بخدا!

پگلی! اس کو چرانا نہیں کہتے بلکہ قابض ہونا کہتے ہیں۔۔۔ وہ بھی پورے حق کے ساتھ! :) :) :)
میں کوئی پوچھا؟:p

ساری کی ساری تک تو تک بندیوں میں صرف ہو جاتی ہے۔۔۔ پھر قبلہ کا ما قبل و ما بعد مفتوح ہو، مکسور ہو یا مجزوم۔۔۔ کیا فرق پڑتا ہے؟ ساکن تو بہر حال نہیں ہے! :) :) :)
اسی لیے تو کہا ہے بھیا تک بندیوں کے ساتھ شاعری بھی شروع کر دیں۔ کچھ تو تُک بچ جایا کرے۔۔پر میری بات کون مانتا ہے!
ارے فرق کیوں نہیں پڑتا بھلا؟ ساکن نہیں ہے تو حرکت میں بھی تو نہیں ہے۔:rollingonthefloor:

اے اللہ! محفل میں ثقیل اور گاڑھی سی اردو بولنے والی پریوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ فرما۔۔۔ آمین! :) :) :)
نہیں تو آپ کیا کہنا چاہتے ہیں کہ میں مشکل اردو نہیں بولتی۔۔بتائیے بھیا!۔۔حد ادب! ہم جلال میں آگئے ہیں بھیا حضور! :rollingonthefloor:

ایسے سوالوں کو گدگدی لگا کر پھر سے اٹھا دینا چاہیے! انقلاب زندہ باد!!! :) :) :)
"سوالوں کو گدگدی لگائیے" کے نام سے ایک دھاگہ شروع کیجئے ناں بھیا اور وہاں تفصیل سے اس کے طریقہ کار پر روشنی ڈالیے :p

دونوں پریوں کے مابین کیا کھچڑی پک رہی ہے اس کا پتہ تو عینی شاہ بٹیا سے ہی چل سکتا ہے۔ :) :) :)
:p

بقول شاعر:
وہ کہ ٹھہرے اجنبی اتنی ملاقاتوں کے بعد
بھوت لاتوں کے نہ مانے ہیں کبھی باتوں کے بعد
بقول شاعر:
:):p:LOL::rollingonthefloor::laugh:

نوٹ دوسرا مصرعہ بوجھنے والے کو ایک اسمائیلی انعام! :rollingonthefloor:

اگر یہ گوشا یونیورسٹی میں ہی دھواں بن کر اڑ گیا تو خیر ورنہ ہمیں چھپنے کے لیے چیونٹی کا سوراخ ڈھونڈ لینا چاہیے! :) :) :)
مجھے سولڈ غصہ آتا ہے بھیا حضور اور اس کی ایک ہی حالت ہے
ویسے دھواں بن کر اڑتا تو نہیں ہے لیکن جھاگ بن کر بیٹھ ضرور جاتا ہے :p
 
بٹ مجھے وہ الگ الگ جواب لے کر جواب دینا نہیں آتا
اس کو "کوٹ" کرنا کہتے ہیں۔
اس کے لیے یا تو مطلوبہ تحریر،تصویر کو کاپی کرکے ایڈٹر میں پیسٹ کر دو اور سلیکٹ کرکے ایڈٹر کی ٹول بار میں موجود "اردو" کے بٹن کے دائیں جانب موجود ‘‘ پر کلک کرو وہ حصہ "کوٹ" ہو جائے گا۔ایسے

یا پھر مطلوبہ "مراسلے" کا "جواب" لو اور جس حصے کا الگ سے جواب دینا چاہو اسے سلیکٹ کر کے اوپر والے طریقے کے مطابق ‘‘ پر کلک کر دو
 
تھینکیو محسن بھائی اب میں نے کیا ہے کوٹ دیکھیں ذرا خیال بھائی والے تھریڈ میں ۔۔تو کیا جس کو کوٹ کریں گے اسے نام میننشن کیئے بغیر ٹیگ ہو جائے گا ؟؟ یہ طریقہ سعود بھائی نہیں بھی مے بی مجھے بتایا تھا ۔۔لیکن مجھے سمجھ اب آئی ہے :p
 
نہیں۔اس طریقے سے اسے پتہ نہیں چلے گا۔ان لیس کہ تم "جواب" والے طریقے پر عمل کرو
یا پھر اسے ٹیگ کر دو

Top